
حکومت اپنی نااہلی تسلیم کرے، ہمیں کوئی بڑا فیصلہ کرنا پڑے،خالد مقبول صدیقی
حکومت قانون سازی کیلئے حکومتی اراکین اور اپوزیشن اور اتحادی جماعتوں سے تعاون کی خواہاں ہے،ملکی موجود سیاسی صورتحال اور بڑھتی مہنگائی پر جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ میں ایم کیوایم کے کنوینیئر خالد مقبول صدیقی سے سوالات کئے گئے،اور الیکشن ترمیمی بل دوہزار اکیس سمیت مختلف بلوں کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ مسائل تو بہت ہیں، اس کا اظہار حکومت سے کئی بار کرچکے ہیں، کچھ ہفتے پہلے بھی وزیراعظم سے بات کی تھی کے قانون سازی کرنی ہے تو اس پر اعتماد میں تو لیا جائے گا ہمیں دکھایا جائے کہ ہمیں اس پر کیا قدم اٹھانا ہے۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کوئی بھی بل اگر ہماری موجودگی میں آئے اور ہم ساتھ نہ دیں تو پھر ایک بڑی خبر ہے، قانون سازی کو کم ازکم ہمیں دکھائیں گے تو ناں، جس پر شاہزیب خانزادہ نے کہا ای وی ایم کے حوالے سے تو بریفنگ دی گئی تھی، جس پرخالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہمیں کوئی بریفنگ نہیں دی گئی بلکہ ہم نے بریفنگ خود مانگی تھی،جس پر ایم کیوایم سمیت حکومتی جماعت اور اتحادیوں کو بہت سوالات ہیں۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہمارا سوال تھا کہ ای وی ایم مشین کس طرح شفاف الیکشن کی گارنٹی لے گی، کیونک دھاندلی کے معاملے پر سب سے زیادہ ہم ڈسے ہوئے ہیں تو شفاف الیکشن ہوجائیں گے تو سب سے زیادہ ہم مستفید ہونگے،ہم اس بات کے بھی خلاف نہیں کہ شفاف انتخابات کیلئے الیٹکرانک نظام استعمال نہ کیا جائے، لیکن آپ انجنیئرنگ کالج تو بھیجیں، کسی ضمنی انتخاب میں استعمال کرکے دیکھیں،یا جن کے ہاتھ میں یہ مشین ہوگی وہ اپنی مرضی سے چیزیں تو نہیں ڈال سکیں گے۔
خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ اگر ای وی مشین کو استعمال آئندہ انتخابات میں ہی کرنا ہے تو اس کی قانون سازی میں اتنی عجلے کیوں برتی جارہی ہے،کوئی بڑا اختلاف نہیں تھا لیکن ہم مطمئن نہیں تھے اس لئے اعتراض اٹھایا۔
شاہزیب خانزدہ نے خالد مقبول صدیقی سے پوچھا کہ آپ کو صرف قانون سازی پر اعتراض ہے یا کارکردگی کے حوالے سے بھی تحفظات ہیں،ایم کیوایم کنوینئر نے کہا کہ مہنگائی کا الزام اور بوجھ ہم پر نہیں آنا چاہئے،حالات کو دیکھتے ہوئے اب ہم گھبرا رہے ہیں،حکومت کو اپنی نااہلی کوتسلیم کرنا چاہیے۔ ہوسکتا ہے ہمیں کوئی بڑا فیصلہ کرنا پڑے،عمران خان سنجیدگی کا مظاہرہ کریں تو حالات بہتر ہوسکتے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/khalid.jpg
Last edited: