لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ عید کے بعد اپوزیشن کوئی فیصلہ کرے گی، اب سوچنا ہے لاڈلا رہےگا یا یہ ملک چلے گا۔
کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری کا کہنا تھا کہ جب الیکٹڈ جیلوں میں بند ہوں گے اور سلیکٹڈ حکومت کریں گے تو اسی طرح کی تبدیلی آئے گی، حکومت کو موقع دینے کیلئے ملک کا نقصان نہیں کر سکتے، اگر کسی سے لاڈلے کو لا کر غلطی ہوگئی ہے تو اس غلطی کو سدھارنا ہوگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عید کے بعد اپوزیشن کوئی فیصلہ کرے گی، اب سوچنا ہے لاڈلا رہےگا یا یہ ملک چلے گا، ہم نے کبھی موجودہ حکومت جیسے دعوے نہیں کیے بلکہ حقیقت پر مبنی بات کی۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف العزیزی
ریفرنس میں کوٹ لکھپت جیل میں قید کی سزا کاٹ رہے ہیں اور کوٹ لکھپت جیل میں جمعرات کو قیدیوں سے ملاقات کا دن ہوتاہے۔ سابق وزیراعظم نوازشریف سےآج ان کی والدہ بیگم شمیم اور صاحبزادی مریم نواز سمیت دیگر اہل خانہ کے افراد نے ملاقات کی جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال ،خواجہ آصف، پرویز رشید، رانا تنویر، طلال چودھری، سائرہ افضل تارڑ اور عباس آفریدی نے بھی نواز شریف سے ملاقات کی۔
https://gnnhd.tv/urdu/index.php/Pakistan/3825-1557946800