Serving Islam
Politcal Worker (100+ posts)

یہ سوال بھی کیا جاتا ہے کہ کون لیڈر ہے جو یہ تحریک برپا کرے؟ سن لیں! مصر میں کوئی لیڈر نہیں تھا، لیبیا میں کوئی لیڈر نہیں تھا، تیونس میں کوئی لیڈر نہیں تھا۔ لیڈروں کا انتظار نہ کریں، وہ خود بخود قوم میں پیدا ہوجائیں گے۔ بات صرف اٹھنے کی ہے اگر گھر بیٹھ کر مرجانا ہے تو یہ بزدلوں اور کم حوصلہ لوگوں کی موت ہے، بے مقصد موت ہے، ہمیں عزت و ناموس کی خاطر باہر نکلنا پڑے گا۔ اس الیکشن کو مسترد کریں اور پوری قوم سڑکوں پر آجائے۔ جب پوری قوم سڑکوں پر آجائے گی اور کہے گی کہ یہ نظام ہمیں نہیں چاہیے تو سپریم کورٹ قوم کی آواز پر ایکشن لینے کی پابند ہو جائے گی۔ قومی اتفاق رائے سے (جس کا طریقہ موجود ہے) ایک غیر سیاسی اور غیر فوجی قومی حکومت تشکیل دی جائے جس میں اعلی کردار کی بے داغ سیاسی شخصیات یا عدلیہ کے اچھی شہرت کے ایماندار ریٹائرڈ جج صاحبان، فوجی، سماجی حلقوں کے صالح اور اعلیٰ انتظامی صلاحیتوں کے حامل اَشخاص اور مذہبی حلقوں سے خوفِ خدا رکھنے والے مصلحین شامل ہوں۔ جو ملک سے برائیوں کا قلع قمع کریں۔ کرپشن اور لوٹ مار کی اندھیر نگری کو روکیں اور مقروض معیشت کو بہتری کی طرف گامزن کریں۔ اس کے بعد حقیقی جمہوری طریق پر ایمان دار، مخلص اور دردِ دل رکھنے والے اَرکانِ اسمبلی کا چناؤ عمل میں لایا جائے جو ملک کی تقدیر کو بدل کر رکھ دیں۔