
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو طلب کرتے ہوئے آڈٹ نا کروانے پر ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نور عالم خان کی سربراہی میں ہوا جس میں ایک بار پھر سپریم کورٹ کے آڈٹ کا معاملہ زیر غور آیا۔
چیئرمین پی اے سی نے گزشتہ دس سالوں میں سپریم کورٹ کا آڈٹ نا کروائےجانے کے معاملے پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے گزشتہ ایک دہائی سے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو اکاؤنٹس تک رسائی دینے سے انکار کیوں کیا جارہا ہے؟
اس موقع پر نور عالم خان نے سی ڈی اے کی جانب سے ججز، جرنیلوں، وزرائے اعظم، کابینہ ارکان، ارکان پارلیمنٹ اور بیوروکریٹس کو الاٹ کیے گئے پلاٹس کی تفصیلات پیش نا کرنے پر بھی برہمی کا اظہار کیا اور رجسٹرار سپریم کورٹ کو عید کی تعطیلات کے بعد سپریم کورٹ کےججز کی تنخواہوں، مراعات اور دیگر مالی امور کے ریکارڈ سمیت طلب کرلیا ہے۔
دوسری جانب ترجمان سپریم کورٹ نے 10 سال سے آڈٹ نہ کرائے جانے کے دعوے کو بے بنیاد قرار دے دیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/7nooralamscaudit.jpg