آپ نے 8 فروری کی طرح احتجاجی تحریک کی اونرشپ لینی ہے۔

Kashif Altaf

Moderator
Staff member
خان صاحب کی جانب سے احتجاجی تحریک کے تاریخ کا فیصلہ ہوچکا ہے جو بہت جلد آپ کے سامنے آجائیگی۔ تحریک کی تاریخ کا اعلان ہونے تک آپ عمران خان کے مندرجہ ذیل احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ جیسے ہی اعلان ہو آپ شارٹ نوٹس پر اپنی حقیقی آزادی، عمران خان اور دیگر اسیران کی رہائی اور ملک میں جاری آئین و قانون و انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف میدان میں آنے کو تیار ہوں۔

عمران خان کی ہدایت کے مطابق؛

ہر حلقے کے ٹکٹ ہولڈر اور عہدیداران اپنے حلقوں کے قافلوں کے ساتھ اسلام آباد کا رُخ کریں گے، کسی بھی گرفتاری کی صورت میں نامزد نمائندے ان کا قافلہ لے کر آگے بڑھیں گے۔ تمام ورکر اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے حلقے میں اس بنیاد پر تیاری جاری ہے اور ان کے متعلقہ نمائندگان کثیر تعداد میں عوامی شرکت کو یقینی بنا رہے ہیں۔ اس حوالے سے ٹرانسپورٹ، دھرنے کی صورت میں اپنے کیمپ کے قیام اور انتظامات کے متعلق بھی آگاہی حاصل کریں۔

ورکر اور ایکٹویسٹس عوام تک عمران خان کا پیغام پہنچائیں پرامن احتجاج میں شامل ہونے اور اسلام آباد تک آنے کی تمام تیاری ان کے ساتھ فائنل کریں یاد رکھیں پرامن احتجاج آپ کا آئینی اور قانونی حق ہے۔ ہر ورکر ٹارگٹ سیٹ کرے کہ وہ احتجاج میں کتنے افراد کی شرکت کو یقینی بنائیگا/ بنائے گی اور اس عرصے میں اپنے ٹارگٹ تک پہنچنے کی کوشش کرے۔

سوشل میڈیا ایکٹویسٹس اور عوام کے لیے؛ جیسے آپ نے ۸ فروری کو تمام تر رکاؤٹوں اور مشکلات کے باوجود سسٹم کو شکست دیتے ہوئے اپنے اپنے انتخابی نشان ناصرف سب تک پہنچائے تھے بلکہ بڑے ٹرن آوٹ کو یقینی بنایا، آج بھی اسی طرح تحریک کی اونرشپ لینی ہے۔ یہ ملک، یہ پارٹی اور عمران خان آپ کے ہیں۔ آپ ان کے حتمی وارث ہیں اور آپ ہی کی زندگیاں اس سے منسوب ہیں۔ ہمیشہ کیطرح آج بھی آپ نے ان کا بیڑہ اٹھانا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1855998547297964333 https://twitter.com/x/status/1855904220710379699 https://twitter.com/x/status/1855872774918524965 https://twitter.com/x/status/1856052718550364467 https://twitter.com/x/status/1856155041372967336
 
Last edited by a moderator: