آصف مرچنٹ کی حقیقت کیا ہے؟تمام ایجنسیاں تحقیقات میں مصروف

asifmah11i12.jpg


امریکا میں سیاستدان کے قتل کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کی مقامی اداروں نے بھی تحقیقات شروع کر دیں, کراچی سے تعلق رکھنے والے آصف مرچنٹ کے حوالے سے ایف آئی اے اور دیگر ایجنسیاں بھی ملزم کے خلاف مواد جمع کرنے میں مشغول ہیں۔

ایف آئی اے سے منسلک وفاقی ادارہ آئی بی ایم ایس اس حوالے سے کافی فعال ہے, ملزم کی امریکہ روانگی کن تاریخوں میں ہوئی، آیا وہ کراچی سے ہی ایران اور عراق گیا یا امریکہ سے اور اگر گیا تو کن تاریخوں میں گیا، اس بارے میں بھی معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق آصف رضا مرچنٹ کا کراچی یا پاکستان میں اب تک کوئی کرمنل ریکارڈ سامنے نہیں آیا, پاکستانی آصف رضا مرچنٹ پاکستان میں انکم ٹیکس فائلر ہیں,پاکستان میں ایف بی آر کے ریکارڈ میں ان کا شمار ایکٹو فائلر لسٹ میں ہے،ان کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ بظاہر ان کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق سامنے نہیں آیا ہے، انہوں نے ایک نجی یونیورسٹی سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کررکھی ہے۔

پاکستانی اداروں نے آصف مرچنٹ کے حوالے سے ابتدائی اہم تفصیلات حاصل کرلیں,آصف مرچنٹ کی رہائش، زیر استعمال گاڑیاں، بینک اکاؤنٹس، ملازمتوں اور سفری ریکارڈ شامل ہے,ذرائع کے مطابق آصف مرچنٹ نے تین پاسپورٹوں پر 2 نومبر 2017 سے 8 اپریل 2024 تک متعدد مرتبہ ایران کا سفر کیا، آصف مرچنٹ دو نومبر 2017 سے 14 نومبر 2017 تک ایران میں رہا,ملزم نے 17 ستمبر 2023 سے 15 اکتوبر 2023 کا عرصہ بھی ایران میں گزارا، اکتوبر 2023 میں ایران سے واپسی کے بعد 21 نومبر کو آصف مرچنٹ نے امریکا کا سفر کیا۔

آصف مرچنٹ 17 دسمبر 2023 کو امریکا سے واپس پاکستان پہنچا، رواں سال 15 جنوری کو آصف مرچنٹ نے کراچی ائیر پورٹ سے ایک بار پھر ایران کا سفر کیا, ایران کے اس سفر سے آصف مرچنٹ کی واپسی 12 فروری 2024 کو ہوئی۔ یکم اپریل کو بھی آصف مرچنٹ نے کراچی سے ایران گئے۔

آصف مرچنٹ 8 اپریل کو ایران کے سفر سے واپس کراچی پہنچا، پاکستان سے آصف مرچنٹ نے 11 اپریل 2024 کو ترکی کے راستے مبینہ طو پر امریکا کا سفر کیا، آصف مرچنٹ کے کراچی گلشن اقبال اور جعفر طیار سوسائٹی میں دو گھر ہیں,کراچی کی نیو پورٹ انسٹی ٹیوٹ سے منیجمنٹ سسٹم میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی اور 2002 سے کراچی میں بینکنگ سے کیریئر شروع کیا۔
 

Back
Top