
مختلف مقدمات کا سامنا کرنے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے اپنی جماعت کے مقامی رہنماؤں سے ہی شکوہ کردیا۔تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل ان دونوں مختلف مقدمات کا سامنا کررہے ہیں اور عدالتوں کے چکر لگارہے ہیں ،
گزشتہ روز مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی جماعت سے تعلق رکھنے والے مقامی رہنماؤں سے شکوہ کر ڈالا۔ڈاکٹر شہباز گل نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ میں کل صبح لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس طارق سلیم شیخ صاحب کی عدالت میں اپنی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کیلئے پیش ہورہا ہوں۔
https://twitter.com/x/status/1622284152673341444
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک نیا مقدمہ ہے جس کی ایف آئی آر کی کاپی مجھے نہیں مل رہی، عمران خان کی ہدایات کے باوجود پارٹی کے مقامی رہنما کیسز کی سماعتوں کے موقع پر عدالت آنے کی زحمت نہیں کرتے،
ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے میں کوئی اپنا ذاتی کیس لڑررہا ہوں۔اپنی دوسری ٹویٹ میں ڈاکٹر شہباز گل نےذومعنی انداز اپناتے ہوئے اپنی ہی پارٹی میں موجود آستین کے سانپوں کی طرف نشاندہی کی اور کہا کہ عمران خان کی آخری تقریر میں میرے ذکر اور سوشل میڈیا پر دوستوں کی محبت سے کچھ آستین کے سانپ بہت پریشان ہیں، یہ آستین کے سانپ مشہور کررہے ہیں کہ شہبا زگل کو فارغ کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بے شک عزت اور ذلت اللہ دیتا ہے، میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں۔