آزادکشمیر میں ن لیگ اور پی پی کے درمیان پاورشئیرنگ فارمولہ طے

azadkahaa.jpg

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا پاور شیئرنگ فارمولا طے پا گیا,ذرائع کے مطابق چوہدری انوار الحق وزیرِ اعظم منتخب ہوگئے، اسپیکر پیپلز پارٹی اور سینئر وزیر مسلم لیگ ن سے ہو گا۔

ذرائع کے مطابق 16رکنی کابینہ میں فارورڈ بلاک کے 6، پیپلز پارٹی 6، مسلم لیگ ن کے 4 وزراء ہوں گے۔ذرائع نے یہ بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی کے چوہدری لطیف اکبر اسپیکر اور مسلم لیگ ن کے کرنل وقار سینئر وزیر ہوں گے۔

چوہدری انوار الحق آزاد کشمیر کے بلامقابلہ وزیرِ اعظم منتخب کر لیے گئے، انہیں 52 کے ایوان میں 48 ووٹ ملے جو آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی تاریخ کا سب بڑا مینڈیٹ ہے۔چوہدری انوار الحق آزاد کشمیر کے 15 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں۔

انہوں نے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد اسمبلی سے اپنے پہلے خطاب میں کہا آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا ہے، انہیں پی ڈی ایم اور تحریک انصاف نے ووٹ دیا۔

چوہدری انوار الحق آزاد کشمیر کے بلامقابلہ وزیراعظم منتخب ہوئے، انہیں 52 کے ایوان میں 48 ووٹ ملے جو آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی تاریخ کا سب بڑا مینڈیٹ ہے۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم چوہدری انوار الحق کو مبارکباد دی ہے۔

گزشتہ دنوں آزادکشمیر ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کو توہین عدالت میں سزا سنائی تھی,عدالت نے سردار تنویر الیاس کو عدالت برخاست ہونے تک سزا سنائی اور انہیں کسی بھی عوامی عہدے کیلئے نااہل قرار دیا تھا۔
 

Siberite

Chief Minister (5k+ posts)
اور بناؤ فراڈ یوں ڈرامہ بازوں کے نامزد کردہ بزداروں اور لوٹوں کو
ہور

چوپو گنے



رانا جی ، گھصے نہ ھو ، عید کی مٹھائ کھاؤ اور غم ٹپاؤ ۔ یہ تو آئیندہ چلنے والی فلم کی ریہرسل ھے ۔ ڈسکہ کی دھند ۔
 

Back
Top