آر ایس ایس کے نظریے پر چلنے والا بھارت دنیا بھر کیلئےخطرہ بن چکا،عمران خان

Arshad Chachak

Moderator
Siasat.pk Web Desk
https://twitter.com/x/status/1917257395530784969
پہلگام واقعے میں انسانی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا ہے۔ میں متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔

جب 2019 میں پلوامہ کا فالس فلیگ آپریشن ہوا تھا، تو ہم نے بھارت کو مکمل تعاون کی پیشکش کی تھی، لیکن بھارت کوئی ٹھوس ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا۔ جیسا کہ میں نے اُس وقت پیش گوئی کی تھی، ویسا ہی اب پہلگام واقعے کے بعد دوبارہ ہو رہا ہے۔ اپنی اندرونی کمزوریوں کا جائزہ لینے اور شفاف تحقیقات کرنے کے بجائے، مودی سرکار ایک بار پھر پاکستان پر الزام تراشی کر رہی ہے۔

بھارت کو، جو ڈیڑھ ارب آبادی کا ملک ہے، خطے کی حساس صورتحال کو سمجھتے ہوئے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ یہ خطہ پہلے ہی "نیوکلیئر فلیش پوائنٹ" کے طور پر جانا جاتا ہے۔ امن ہماری اولین ترجیح ہے، لیکن اسے کمزوری نہ سمجھا جائے۔ پاکستان کے پاس ہر وہ صلاحیت موجود ہے جو کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے کافی ہے، جیسا کہ میری حکومت نے 2019 میں پوری قوم کی حمایت سے دیا تھا۔

میں ہمیشہ کشمیری عوام کے حقِ خود ارادیت کی حمایت کرتا رہا ہوں، جو اقوام متحدہ کی قراردادوں سے تسلیم شدہ ہے۔

میں بارہا یہ بات بھی واضح کرتا رہا ہوں کہ آر ایس ایس کے نظریے پر چلنے والا بھارت نہ صرف خطے بلکہ دنیا بھر کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم، خصوصاً آرٹیکل 370 کی غیرقانونی منسوخی کے بعد، کشمیری عوام کی آزادی کی جدوجہد مزید شدت اختیار کر چکی ہے۔

افسوس کی بات یہ ہے کہ ہمارے اپنے ملک میں ایک جعلی حکومت مسلط کی گئی ہے، جسے دھاندلی سے تیار کردہ فارم 47 کے ذریعے اقتدار میں لایا گیا۔ لیکن حیرت انگیز طور پر، مودی کی جارحیت نے پاکستانی قوم کو متحد کر دیا ہے، اور آج ہم ایک آواز ہو کر بھارت کی دشمنی اور جنگی جنون کی مذمت کر رہے ہیں۔ ہم اس جعلی حکومت کو مسترد کرتے ہیں، لیکن بھارت کے خلاف ایک قوم بن کر کھڑے ہیں۔

یہ بات واضح ہے کہ کسی بیرونی دشمن کے خلاف کامیابی اسی وقت ممکن ہے جب اندرونی طور پر اتحاد ہو۔ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم وہ تمام اقدامات روک دیں جو قوم میں مزید تقسیم پیدا کر رہے ہیں۔ ریاست اگر اس نازک وقت میں سیاسی انتقام پر ہی توجہ دیتی رہی تو اندرونی اختلافات گہرے ہوتے جائیں گے اور ہم بیرونی خطرات کا سامنا مؤثر طریقے سے نہیں کر سکیں گے۔

نواز شریف اور آصف زرداری جیسے خود غرض رہنماؤں سے بھارت کے خلاف کسی مضبوط مؤقف کی توقع رکھنا سادگی ہو گی۔ ان کے غیرقانونی اثاثے اور کاروباری مفادات بیرون ملک ہیں۔ یہ لوگ بیرونی سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھاتے ہیں، اور انہی مالی مفادات کی حفاظت کے لیے، بھارت کی جارحیت اور پاکستان کے خلاف بے بنیاد الزامات پر خاموشی اختیار کیے رکھتے ہیں۔ انہیں خدشہ ہے کہ اگر انہوں نے سچ بولا تو بھارتی لابیاں ان کے بیرونِ ملک اثاثے منجمد کر سکتی ہیں۔

عمران خان کی اڈیالہ جیل میں وکلا سے گفتگو
 
Last edited:

exitonce

Prime Minister (20k+ posts)
GettyImages-2158770928-1024x725.jpg
 

BlackBirdSSG

Voter (50+ posts)
After this Pahalgam incident, it's crystal clear once again: Only Imran Khan had the courage to lock horns with India. Only he stood tall for Pakistan — not with fake bravado, but with real action and dignity.

Meanwhile, those currently posing as "leaders" are nothing but compromised puppets. They didn’t come through the people's vote — they were manufactured under the direct orders of ex-Army Chief Bajwa, as even their own PDM President Maulana Fazlur Rehman openly admits. (Sources: Dawn, Tribune, Geo News — look it up.)

Leaders who are installed by conspiracies — not elected by the nation — can never defend the country’s honor. They answer to their handlers, not to the people. Their illegal wealth is stashed abroad, and their loyalties are chained to foreign interests, not Pakistan's sovereignty.

That’s why when India falsely blames Pakistan, they stay silent. That’s why when Modi threatens aggression, they hide behind scripted statements. They are prisoners of their own corruption.

Today, even behind bars, Imran Khan stands more free, more patriotic, and more fearless than these so-called leaders walking in palaces.

Leadership is not inherited. Leadership is earned. And Pakistan has only one real leader today: Imran Khan. History will remember who stood up for Pakistan — and who sold it out.
 

Altruist

Minister (2k+ posts)

Back
Top