آرٹیفشل انٹیلیجنس میں پی ایچ ڈی پروفیسر قبائلی دشمنی کی بھینٹ چڑھ گیا

ajmalala.jpg

کشمور میں آئی بی اے یونیورسٹی سکھر کے پروفیسر اجمل ساوند کو قتل کردیا گیا ۔

ڈاکٹراجمل ساوند کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے پولیس کے مختلف علاقوں میں چھاپے جاری ہیں، چھاپوں کے دوران اب تک پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔حراست میں لیے گئے پانچ مشتبہ افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

ایس ایس پی عرفان سموں کے مطابق پروفیسر اجمل ساوند کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے مختلف علاقوں میں سندرانی قبیلے کے افرادکے گھروں کی تلاشی جاری ہے جبکہ پولیس نے ملزمان کے متعدد ٹھکانوں کو آگ لگا دی ہے۔

پروفیسر اجمل ساوند کے قتل کے بعد کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان قتل کے بعد ہوائی فائرنگ کررہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1644262148854497280
ڈاکٹر اجمل ساوند کا شمار سندھ کے نامور پروفیسرز میں کیا جاتا ہے۔ پروفیسر اجمل ساوند اعلیٰ تعلیم یافتہ تھے اور انہوں نے فرانس سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر رکھی تھی۔انہوں نے یورپ سے آرٹیفشل انٹیلیجنس میں پی ایچ ڈی کرنے کے بعد واپس سندھ آ کر اپنے لوگوں کو پڑھانے کا فیصلہ کیا تھا۔

پروفیسر اجمل ساوند قبائل کی دشمنی کی بھینٹ چڑھ گئے اور اس دشمنی کی وجہ سے اب تک کئی قیمتی جانوں کا نقصان ہوچکا ہے۔

جدید علوم پر مہارت رکھنے والے ایک پی ایچ ڈی پروفیسر کو صرف اس لیے مار دیا گیا کہ وہ مخالف قبیلے سے تعلق رکھتا ہے جبکہ مرنے والا استاد اپنے دشمن قبیلے کے بچوں کو بھی ویسے ہی تعلیم دے رہا تھا جیسے باقی طالبعلموں کو پڑھا رہا تھا۔
 

Altruist

Minister (2k+ posts)
Very sad.

I wonder what any pundits who are busy calling names to their opponents will say about this tribal warfare.
 

Zainsha

Chief Minister (5k+ posts)
kidhher hai woh harami chakka.. jis ne Sindh ko Switzerland bana deeya hai..


pata naheen kab inn haramiyon se jaan chutay gi
 

Pak_1

MPA (400+ posts)
yea dukj bhari khabar aab tuk ki suub sy bare or buri bulkay bhayanak khabar hy ,

aise leyain abhe tuk bhutto or zardari zainda hy q ky Sawand jy sy loog zinda nahi bach rahay

bohat dukh hua bohat dukh hua bohat dukh hua
 

AbbuJee

Chief Minister (5k+ posts)
موت اپنے وقت پر مقرر ہے


إِنَّا ِلِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ​
 

dxtyle

Councller (250+ posts)
جدید علوم پر مہارت رکھنے والے ایک پی ایچ ڈی پروفیسر کو صرف اس لیے مار دیا گیا کہ وہ مخالف قبیلے سے تعلق رکھتا ہے جبکہ مرنے والا استاد اپنے دشمن قبیلے کے بچوں کو بھی ویسے ہی تعلیم دے رہا تھا جیسے باقی طالبعلموں کو پڑھا رہا تھا۔
جاہلوں اور تعلیم یافتہ میں صرف یہی ایک فرق ہے . بہت ظلم ہوا ہے ان جاہلوں کو کیفر یہ کردار تک پوچھنا چاہیے .
 

xshadow

Minister (2k+ posts)
جس ملک میں حکمران خود بیشہ ور قاتل ہوں وہاں پر ایسے قتل ہونا عام سی بات ہے۔
رہ گئی اعلی تعلیم اور ترقی تو جو لوگ 16 بلین ڈالر لیکر ملک کا دیوالیہ کروا سکتے ہیں انہیں ترقی سے کیا غرض ہے سوائے اپنی زاتی ترقی کے۔
 

Back
Top