آرمی چیف نے خط کا جواب دیدیا، عمران خان اب وزیراعظم کو خط لکھیں، احسن اقبال

screenshot_1739713577975.png


نارووال: وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو آرمی چیف کو بار بار خط لکھنے کی ضرورت نہیں، اگر انہیں کوئی سیاسی تجویز یا شکایت ہے تو وہ وزیراعظم کو خط لکھیں کیونکہ وزیراعظم کا دفتر سیاسی ڈاکخانہ ہوتا ہے۔

مسلم گرلز کالج میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ آرمی چیف کی جانب سے اس معاملے کا جواب دے دیا گیا ہے، اور اب یہ واضح ہو چکا ہے کہ سیاست میں فوج کی مداخلت کا وقت گزر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سیاست میں فوج کو شامل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جو کہ ایک غیر ضروری عمل ہے، اور اس کے پیچھے 2018 میں اقتدار میں آنے کا خواہش ہے، جب دھاندلی کے ذریعے انہیں حکومت ملی تھی۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو اس بات کا سمجھنا چاہیے کہ فوج کے ترجمان نے پہلے ہی واضح کر دیا ہے کہ وہ کسی سیاسی تجربے کا حصہ نہیں بننا چاہتے۔ ایسے میں ان کا بار بار آرمی چیف کو خط لکھ کر فوج کو سیاست میں شامل کرنے کی کوشش کرنا ان کے موقف کی نفی ہے، جو وہ خود کو “سول حکمرانی کا چمپئن” کہتے ہیں۔

احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی دراصل ایک بیساکھی کی تلاش میں ہیں، تاکہ اس کے ذریعے دوبارہ اقتدار تک پہنچ سکیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس شخص کے خلاف شواہد موجود ہیں جس نے پاکستان کے خزانے سے 190 ملین پاؤنڈ چوری کیے ہیں، اور تحریک انصاف کے کارکنوں کو ان کی حمایت کرنے سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ تحریک انصاف کی سیاست کرپشن کے خلاف تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی چوری کے ثبوت سامنے آ چکے ہیں اور اس معاملے کے وکلا جیسے علی ظفر اور سلمان اکرم راجہ حیرت کا باعث ہیں کہ وہ کس طرح ایسے مقدمات کے وکیل بن کر قوم کے سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں کوئی بھی رہنما ایسی چوری کرے تو اسے سیاست سے ہمیشہ کے لیے باہر کر دیا جاتا ہے۔
 

pinionated

Minister (2k+ posts)
The PM has no power, and no one writes letter to beggars… might as well throw it in the trash
Actually, IK has achieved a lot with this letter
- connect with the people
- come out as a statesman
- show the real worth of PM… zero
- create rift within army
- put COAS on defensive
 

Sarkash

Chief Minister (5k+ posts)

اس ڈنگر نے تو پڑھا ہی نہیں اور نوتھیے تو ان پڑھ ہیں

Warner Bros Lol GIF by Joker Movie
 

Back
Top