آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ رائل ملٹری اکیڈمی میں بطور مہمان خصوصی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کریں گے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف دورے کے دوران برطانیہ کی عسکری قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔
اس سے قبل عراقی بحریہ کے کمانڈر کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ہوئی ۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردی ایک عالمی خطرہ ہے، دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے بھرپور جواب کی ضرورت ہے۔