sensible
Chief Minister (5k+ posts)
کیا قیامت ہے کہ جن لوگوں کو تیس سال تک عام آدمیوں سے بڑھ کرناجایز طریقوں سے ملک لوٹنے دیا گیا۔کیسے ممکن تھا کہ اربوں کی منی لانڈرنگ ہو رہی ہو اور پاکستان میں کوی ایک دیانت دار کسی ڈیپارٹمنٹ میں نہ ہو جو اس پر قانونی کاروائی سے نواز شریف شہباز شریف آصف زرداری اس کی پارٹی کے لوگوں اے این پی اس کے لوگوں کو بلوچستان کے بااثر لوگوں کو روک سکے؟اب صورتحال یہ ہے ان کے پلے اور خود یہ پاکستان میں سیاست کرنے کو موجود ہوتے ہیں اور طاقت ہاتھ سے نکلنے لگے تو گالیاں الزام دھمکیاں دیتے ہیں اور طاقت ان کو دی جانے لگے تو ان سب کو عزت دینے لگتے ہیں ۔اور اتنے جھوٹ بولتے ہیں کہ کوی ان کو یہ یاد نہیں دلاتا کہ پچھلے ہفتے کیا بکواس کی تھی جو اس بکواس کے بلکل الٹ تھی۔ان بددیانت لوگوں نے جھوٹ بولنے کو اپنا حق سمجھ لیا ہے اور بیانیے اس بے حیائی اور ڈھیٹ پن سے بدلتے ہیں جیسے وہ الماری میں ٹنگے لباس ہوں کہ ہر روز اور پہن لیا