امریکہ

  1. Muhammad Awais Malik

    جب سے عمران خان کی حکومت آئی،امریکہ نے اسےکسی بھی لیول پرقبول نہیں کیا،معید

    سینئر تجزیہ کار معید پیرزادہ نے اپنی تازہ ترین ویڈیو میں کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے یہ فیصلہ کرلیا ہے کہ عمران خان کی حکومت کو گھر بھیجا جائے۔ یوٹیوب پر اپنی تازہ ترین ویڈیو بلاگ میں معید پیرزادہ کا کہنا تھا کہ 2013 میں جب راحیل شریف کو آرمی چیف بنایا گیا تواس وقت سینئر موسٹ...
  2. Rana Asim

    روس میں کوئی بروٹس موجود ہے جو پیوٹن کو قتل کر دے،امریکی سینیٹر

    امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے کہا ہے کہ صرف روس کے لوگ ہی اس مسئلے کو حل کر سکتے ہیں، امریکی سینیٹر نے رومی حکمران جولیس سیزر کو قتل کرنے والے ایک رومی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کیا روس میں کوئی بروٹس موجود ہے۔ سابق صدارتی امیدوار نے یہ بھی کہا کہ روسی فوج میں "کرنل اسٹافنبرگ" جیسے کامیاب جرنل...
  3. Rana Asim

    جوبائیڈن کاروسی باشندوں پرپابندی کااعلان،اسدعمرنے دوہرےمعیارپرسوال اٹھادیا

    امریکا بہادر نے روس کے یوکرین پر پیش قدمی کے ناقابل شکست سلسلے کے بعد اس پر پابندیاں عائد کرنا شروع کر دی ہیں جس سے اسے معاشی طور پر اکیلا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ امریکا کے روسی شخصیات کے اثاثے منجمد کرنے سے متعلق اعلان کے بعد وفاقی وزیر اسد عمر نے امریکا ہی کی چوری کی نشاندہی کر دی۔ وفاقی...
  4. Muhammad Awais Malik

    ہوسکتا ہے آپ مجھے زندہ نہ دیکھ سکیں:یوکرینی صدر کا جذباتی ویڈیو پیغام

    روسی حملے بعد یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا ایک ویڈیو بیان سامنے آیا یے جس میں انہوں کہا ہے کہ ہوسکتا ہے آپ مجھے آخری بار زندہ دیکھ رہے ہوں۔ تفصیلات کے مطابق روسی فورسز یوکرین کے دارالحکومت کیف میں داخل ہوچکی ہیں اور آج دوسری رات بھی فورسز کے درمیان جھڑپ جاری ہے، پورا کیف فائرنگ اور دھماکوں...
  5. Muhammad Awais Malik

    امریکی جنگ نے مزید دہشت گرد پیدا کیے،طالبان کا کوئی متبادل نہیں،وزیراعظم

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ نے مزید دہشت گرد پیدا کیے ہیں، بطور اتحادی امریکی پالیسیوں کا خمیازہ ہمیں بھگتنا پڑا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے یہ گفتگو سی این این کے اینکر فرید زکریا کو ایک خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ امریکہ کو ابھی بھی ڈرون حملوں...
  6. Muhammad Awais Malik

    بھارت میں حجاب پر پابندی،امریکی ردعمل آ گیا

    بھارت میں تعلیمی اداروں میں خواتین کے حجاب پر پابندی سے متعلق امریکہ کی جانب سے ردعمل سامنے آگیا ہے۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر امریکہ میں مذہبی آزادی کے ادارے کے اعلی عہدیدار راشد حسین نے اپنے ویری فائیڈ اکاؤنٹ سے جاری بیان میں بھارت میں حجاب پر پابندی کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزی قرار...
  7. S

    وائٹ ہاؤس سے غائب اہم دستاویزات ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر سےملنے کا انکشاف

    بڑا انکشاف سامنے آگیا، وائٹ ہاؤس سے غائب ہونے والے اہم دستاویزات سابق امریکی صدر کے گھر سے برآمد ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ اُن سے منسوب "محبت نامے" سمیت اہم خطوط اور دستاویزات وائٹ ہاوَس سے غائب ہو گئے تھے جو کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر سے برآمد ہوئے۔...
  8. Rana Asim

    امریکہ،ٹریک پر مال بردار گاڑیاں بھی غیر محفوظ،چور سرعام لوٹ مار کرنے لگے

    فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لاس اینجلس کی ریلوے پر روزانہ درجنوں مال بردار گاڑیوں کو چور نٹ بولٹ کھولنے والے اوزاروں سے توڑتے ہیں اور ٹرینوں کے رکنے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے آن لائن خریدے گئے پیکجز جس میں ایمیزون ، فیڈ ایکس، یو پی ایس اور ٹارگٹ کے سامان ہوتے ہیں، انہیں لوٹتے ہیں۔ اے ایف پی کی...
  9. Rana Asim

    دہشت گرد حملے کی دھمکی، امریکا کی کئی ریاستوں میں سکول بند

    غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق ٹک ٹاک پر امریکا کے اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی کے بعد فوری تحقیقات کا آغاز ہوا تو مختلف ریاستوں میں اسکول بند کر دیئے گئے اور سیکیورٹی میں بھی اضافہ کر دیا گیا۔ ٹک ٹاک ویڈیو میں کہا گیا تھا کہ جن کو اپنی جان پیاری ہے وہ جمعہ کو سکول نہ جائیں۔ امریکی میڈیا...
  10. S

    ایف 35 طیاروں کی خریداری،متحدہ امارات اور امریکہ میں ڈیڈلاک،مذاکرات معطل

    متحدہ عرب امارات نے امریکا سے جدید ترین ایف 35 طیاروں کی خریداری پر بات چیت کا معاہدہ معطل کردیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق واشنگٹن میں اماراتی سفارت خانے نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا کہ یو اے ای امریکا کے ساتھ 'بات چیت معطل' کردے گا، البتہ اس ہفتے پینٹاگون میں دونوں فریقوں کے...
  11. Muhammad Awais Malik

    امریکہ نے چین سمیت چار ممالک پر پابندیاں عائد کر دیں

    امریکا نے چین سمیت دنیا کے چار ممالک پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق پابندیاں عائد کردی ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ کی جانب سے جن ممالک پر پابندیاں عائد کی گئیں ان میں چین ، بنگلہ دیش، میانماراور شمالی کوریا شامل ہیں، امریکہ نے یہ پابندیاں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں...
  12. S

    امریکی کانفرنس میں عدم شرکت پر وزیراعظم کا بیان کافی ہے، دفترخارجہ

    امریکی صدرجو بائیڈن کی دعوت پر بلائی گئی ڈیموکریسی کانفرنس میں پاکستان کی جانب سے شرکت سے انکار کردیا گیا ہے، دفترخارجہ نے گزشتہ روز اس حوالے سے بیان میں بتایا کہ پاکستان اصولی طور پر بلاک پالیٹکس میں شامل نہیں ہونا چاہتا اس ضمن میں وزیراعظم کا بیان پاکستان کی طویل مدتی پالیسی کی عکاسی کیلئے...
  13. S

    امریکہ نے وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کی حوالگی کی اپیل جیت لی

    امریکہ نے لندن ہائی کورٹ میں وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کی حوالگی کی اپیل جیت لی۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو جاسوسی کے الزام میں امریکہ کے حوالے کرنےسےمتعلق اپیل منظورکرلی گئی، برطانوی عدالت نےفیصلہ سنادیا۔جج کا کہنا ہے کہ اسانج کی حراست پرامریکاکی طرف سے...
  14. S

    بھارت میں کرونا کی خطرناک قسم اومیکرون کے کیسز کی تصدیق

    سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور امریکا کے بعد بھارت میں بھی کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے دو کیس سامنے آگئے ہیں۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دونوں کیسز بھارت کی ریاست کرناٹیکا میں سامنے آئے ہیں جب کہ متاثرہ مریضوں کی قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی محکمہ صحت کے حکام کا...
  15. Rana Asim

    امریکہ: میلکم ایکس کے قتل کے الزام میں گرفتار 2 مسلمان 56سال بعد بری

    امریکہ سے تعلق رکھنے والے انسانی حقوق کے علمبردار میلکم-ایکس کے قتل میں گرفتار ہونے والے 2 مسلمانوں محمد عزیز اور خلیل اسلام کو 56سال بعد امریکی عدالتوں نے بری کر دیا۔ امریکی سپریم کورٹ نے تسلیم کیا کہ دونوں کو غلط سزائیں دی گئیں تھیں یہ دونوں بے قصور تھے۔ ریکارڈ کے مطابق محمد عزیز کو 1985 اور...
  16. S

    سپر پاور امریکہ میں بھی بدترین مہنگائی،30سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

    کورونا وائرس نے بڑی بڑی معیشت کے پہیے جام کردییے،جس طرح پاکستان اس وقت مہنگائی کے بدترین دور سے گزر رہاہے، اسی طرح امریکہ میں بھی مہنگائی کاسونامی آگیا،امریکہ میں مہنگائی کی شرح تیس سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ امریکہ میں مہنگائی کا تیس سالہ ریکارڈ کیا ٹوٹا اشیائے خورونوش، تیل، گیس اور...