ماہانہ 60 سے 80ہزار روپے کما لیتا ہوں، خاوند دعا زہر

11duazehraintwrview.jpg

کراچی کی دعا زہرہ سے پسند کی شادی کرنے والے ظہیراحمد نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میں زیادہ گفتگو نہیں کرتا میرے وکیل نے بھی مجھے میڈیا پر بولنے سے منع کررکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے اپنا گھر چھوڑ کر لاہور کے رہائشی ظہیر احمد سے پسند کی شادی کرنے والی دعازہرہ اپنے خاوند کے ہمراہ پہلی بار ایک ٹی وی انٹرویو میں شریک ہوئیں، دونوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

ظہیر احمد نے دوران انٹرویو بتایا کہ میں حال ہی میں ایف ایس سی پر ی میڈیکل کے امتحانات سے فارغ ہوا ہے، پیشے کے اعتبار سے میں موبائل فونز کی خرید وفروخت کا کام کرتا ہوں اورماہانہ 60 سے 80ہزار روپے کما لیتا ہوں۔


دعا زہرہ سے اپنی دوستی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ظہیر احمد نے بتایا کہ ہماری دوستی آن لائن گیم پب جی کے ذریعے شروع ہوئی، جب دعا کے گھر والوں کو اس دوستی کاعلم ہوا تو انہوں نے پب جی کھیلنے پر پابندی عائد کردی تاہم ہم نے اس کے بعد دیگر آن لائن گیمز کے ذریعے اپنے تعلق کو 4 ماہ سے زائد عرصےتک برقرارکھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم دونوں شادی کے بعد سوشل میڈیا پر ہمارے متعلق ہونے والے تبصروں سے خوب محظوظ ہوتے تھے اور ہمیں ان باتوں پر خوب ہنسی بھی آتی تھی،کیونکہ جو کچھ سوشل میڈیا پر کہا جاتا تھا وہ سچ نہیں تھا،حقیقت اس سے مختلف تھی۔

اپنی شخصیت سے متعلق بات کرتے ہوئے ظہیر احمد نے کہا کہ میں ویسے بھی زیادہ گفتگو نہیں کرتا اور ویسے بھی میرے وکیل نے مجھے میڈیا پر کچھ بھی بولنے سے منع کررکھا ہے۔
 

Terminator;

Minister (2k+ posts)
لعنت ایسے میڈیا پر جو ناظم جوکھیو جیسے واقعےکا معاشرے کا کراہت زدہ تو چھپاتے رہتے ہیں، لیکن
ایسے بچّوں کی مرچ مسالے کی کہانیوں کا ہفتوں، مہینوں تک پیچھا نہیں چھوڑتے،،تاکہ مزید بچّے شہہ پا کر اس راستے پر چل پڑیں،،،موم بتّی آنٹیوں سے ایسے مسالوں کے لئے پیسے جو ملتے ہیں، ٹوکروں، اور لفافوں کو

 
Last edited:

Rambler

Chief Minister (5k+ posts)
I have a suggestion, please do not promote such couple who betrays parents and family structure and give boost to western culture.

Do you think anyone cares about your suggestion. Media is a business and will sell whatever sells. All of the Pakistani media is serving the most corrupt. I have been suggesting them to not do so for years to no avail. This case is a very minor issue in that overall scenario. I suggest to you is to take care of yourself, your family and immediate surrounding's