اسٹیٹ بینک نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کےمارچ کے اعدادوشمار جاری کردئیے

rosha1111h.jpg

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے مارچ کے مہینے کے اعدادوشمار شیئر کردیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں مارچ کے مہینے میں ہونی والی سرگرمیوں کے اعدادوشمار شیئر کردیئے گئے ہیں جن کے مطابق مارچ 2024 میں 11 ہزار 91 نئےروشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھولے گئےجس کے بعدروشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی کل تعداد 6لاکھ 79 ہزار 792 ہوگئی ہے۔

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی اسکیم ستمبر 2020 میں شروع کی گئی ،اسکیم کو شروع ہوئے 44 مہینے گزرچکے ہیں اور ان 44 مہینوں میں اوسط 15ہزار 450 کھاتے ماہانہ کھولے گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اس مارچ 2024 تک روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں 7ارب66 کروڑ ڈالر جمع کروائے گئے، رقوم جمع کروانے والوں میں سے 83 فیصد نے یا تو فنڈز ملک میں خرچ کردیئے یا اکاؤنٹس سے نکلوالیے، کھاتوں کی خالص ادائیگی 1 ارب 28 کروڑ ڈالر رہی۔

مارچ 2024 میں اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں 18 کروڑ 20 لاکھ ڈالر جمع کروائے گئے جن میں سے ایک کروڑ70 لاکھ ڈالرز نکال لیے گئے جبکہ 13 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز مقامی سطح پر استعمال کیے گئے۔