
کراچی کی دعا زہرہ سے پسند کی شادی کرنے والے ظہیراحمد نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میں زیادہ گفتگو نہیں کرتا میرے وکیل نے بھی مجھے میڈیا پر بولنے سے منع کررکھا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سے اپنا گھر چھوڑ کر لاہور کے رہائشی ظہیر احمد سے پسند کی شادی کرنے والی دعازہرہ اپنے خاوند کے ہمراہ پہلی بار ایک ٹی وی انٹرویو میں شریک ہوئیں، دونوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
ظہیر احمد نے دوران انٹرویو بتایا کہ میں حال ہی میں ایف ایس سی پر ی میڈیکل کے امتحانات سے فارغ ہوا ہے، پیشے کے اعتبار سے میں موبائل فونز کی خرید وفروخت کا کام کرتا ہوں اورماہانہ 60 سے 80ہزار روپے کما لیتا ہوں۔
دعا زہرہ سے اپنی دوستی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ظہیر احمد نے بتایا کہ ہماری دوستی آن لائن گیم پب جی کے ذریعے شروع ہوئی، جب دعا کے گھر والوں کو اس دوستی کاعلم ہوا تو انہوں نے پب جی کھیلنے پر پابندی عائد کردی تاہم ہم نے اس کے بعد دیگر آن لائن گیمز کے ذریعے اپنے تعلق کو 4 ماہ سے زائد عرصےتک برقرارکھا۔
انہوں نے کہا کہ ہم دونوں شادی کے بعد سوشل میڈیا پر ہمارے متعلق ہونے والے تبصروں سے خوب محظوظ ہوتے تھے اور ہمیں ان باتوں پر خوب ہنسی بھی آتی تھی،کیونکہ جو کچھ سوشل میڈیا پر کہا جاتا تھا وہ سچ نہیں تھا،حقیقت اس سے مختلف تھی۔
اپنی شخصیت سے متعلق بات کرتے ہوئے ظہیر احمد نے کہا کہ میں ویسے بھی زیادہ گفتگو نہیں کرتا اور ویسے بھی میرے وکیل نے مجھے میڈیا پر کچھ بھی بولنے سے منع کررکھا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/11duazehraintwrview.jpg