خواجہ سعد اور رانا ثناء اللہ نے وزیراعظم کی حکومت میں شمولیت کی آفرٹھکرادی

shah1g1g221.jpg

وزیراعظم کی رانا ثناء اللہ و خواجہ سعد رفیق کو حکومت میں آنے کی دوبارہ پیشکش، دونوں نے انکار کردیا

وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما راناثناء اللہ اور خواجہ آصف کو ایک بار پھر حکومت میں شمولیت کی دعوت دیدی ہے، مگر یہ دونوں رہنما اس پیشکش کو منظور کرنے پر آمادہ نہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر خارجہ اسحا ق ڈار نے اپنی جماعت کے کلیدی رہنما رانا ثناء اللہ اور خواجہ آصف کو ایک بار پھر حکومت میں شمولیت کی دعوت دی ہے تاہم رانا ثناء اللہ نے اس پیشکش پر انکار کرتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ حکومت سے باہر رہ پر سیاسی بیانیہ بنانے کی اجازت دی جائے۔
https://twitter.com/x/status/1783404158676017547
وزیراعظم شہباز شریف نے رانا ثناء اللہ کے اس جواب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ حکومت میں رہ کر سیاسی بیانیہ بنائیں ، کیونکہ حکومت سے باہر رہ کر بات کرنے سے حکومت کی مخالفت کاتاثر جاتا ہے۔
دوسری جانب جب خواجہ سعد رفیق کو یہ پیشکش کی گئی تو ان کا جواب بھی رانا ثناء اللہ کے موقف کےقریب ترین تھا۔

دونوں رہنماؤں نے وزیراعظم کو جواب دیا کہ حکومت کے باہر رہ کر مستقبل پر نظر رکھ کر وہ بیانیہ بنائیں گے جس کو عوام پسند کرے گی۔

وزیراعظم اور ن لیگی رہنماؤں کے درمیان یہ معاملہ نا ہونے کی وجہ سے فیصلہ نواز شریف پر چھوڑ دیا گیا ،رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ اگر نواز شریف کہیں گے تو وہ حکومت میں شامل ہوجائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف ان دنوں چین میں موجود ہیں، دورہ چین سے واپسی کے بعد وہ اس معاملے پر فیصلہ کریں گے۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے یہ دونوں رہنما 2024 کے عام انتخابات میں اپنے اپنے حلقےسے شکست کھابیٹھے تھے جس کے بعد ان دونوں نے حکومت میں عہدہ لینے سے انکار کردیا تھا۔