شہزادہ ولیم، وقار یونس سے گفتگو کے دوران کیوں جذباتی ہوئے؟

Bilal Raza

Prime Minister (20k+ posts)
206718_8832943_updates.jpg


برطانوی شاہی خاندان سالہا سال سے کرکٹ سے گہری دلچسپی رکھتا ہے، ٹینس اور گھڑ سواری بھی اس خاندان کے خون میں رچی بسی ہوئی ہے۔

جمعرات کو برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے قومی کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) کے دورے کے موقع پراس کھیل سے اپنے والہانہ لگاؤ کی جھلک دکھائی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس ان لمحات کو یادگار اور دلچسپ قرار دیتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں شاہی جوڑا کھلاڑیوں سے گھل مل گیا۔

سابق کپتان اور تاریخ کے عظیم فاسٹ بولر وقار یونس نے بتایا کہ شہزادہ ولیم کرکٹ کھیلنے کیلئے جاگرز پہن کر آئے اور کہا کہ میں میچ کی تیاری سے آیا ہوں البتہ انہیں کرکٹ سے زیادہ ٹینس کھیلنے کا شوق ہے۔

0_1_041710_album.jpg


وقار یونس نے بتایا کہ شہزادہ ولیم نے لارڈز میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ورلڈ کپ فائنل کے حوالے سے مجھ سے کھل کر بات چیت کی، گفتگو کرتے ہوئے وہ جذباتی ہوگئے انہوں نے کہا کہ یہ یادگار میچ تھا جسے میں نہیں بھول سکتا، میں نے لارڈز میں کئی میچ دیکھے ہیں لیکن یہ سنسنی خیز میچ کبھی نہیں بھول سکتا۔

وقار یونس نے کہا کہ ’میں نے ولیم کو بتایا کہ میں ملکہ برطانیہ اور آپ کی والدہ لیڈی ڈیانا سے بھی مل چکا ہوں لیکن آپ سے میری پہلی ملاقات ہے۔ شہزادے نے قومی اکیڈمی کے بارے میں پوچھا کہ اس کی کیا حیثیت ہے؟ میں نے بتایا کہ 20 سال سے یہ پاکستان کرکٹ کے ٹیلنٹ کو گروم کرنے میں اہم کردار ادا کررہی ہے‘۔

https://twitter.com/x/status/1184816139043557376
سابق کپتان نے کہا کہ شہزادے نے پاکستان میں کھیلوں کی تاریخ کے بارے میں پوچھا تو میں نے ہاکی اور اسکواش کے بارے میں انہیں بتایا،انہیں بتایا گیا کہ جہانگیر خان اور عمران خان سمیت کئی عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی پاکستان کا پرچم کھیلوں کے ذریعے بلند کر چکے ہیں۔

وقار یونس نے کہا کہ ’میں نے شہزادہ ولیم کا پاکستان آنے پر شکریہ ادا کیا اور ان سے کہا کہ آپ نے یہاں آکر پاکستان کی ساکھ اور سافٹ امیج میں اضافہ کیا ہے، میں بھی سڈنی میں رہتا تھا اب میں بھی سڈنی سے پاکستان آگیا ہوں۔ شہزادہ ولیم نے پوچھا آپ پاکستان آکر کیا کررہے ہیں تو میں نے بتایا کہ میں پاکستان ٹیم کا بولنگ کنسلٹنٹ ہوں اور پاکستان اب ایک مختلف ملک ہے جس میں نوجوانوں کے رول ماڈل عمران خان ملک کے وزیر اعظم ہیں‘۔

https://twitter.com/x/status/1184767169294458880
تحقیق کے مطابق لارڈز میں ہونے والے ٹیسٹ میچوں میں ملکہ برطانیہ کھلاڑیوں سے ملا کرتی تھیں اور ہر کھلاڑی کیلئے ملکہ سے ملاقات والی تصویر نایاب تصاویر میں سے ایک سمجھی جاتی ہے۔
سنہ 1971 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان انتخاب عالم لارڈز ٹیسٹ کے دوران اپنے کھلاڑیوں کا تعارف ملکہ برطانیہ سے کروا رہے تھے۔ اس ٹیم میں ایک 18 سالہ نوجوان بھی شامل تھا جو اس دورے میں پہلی بار پاکستانی ٹیم میں منتخب ہوا تھا۔

206718_8246135_updates.jpg


یہ نوجوان آنے والے برسوں میں دنیا کے بہترین آل راؤنڈرز کے طور پر پہچانا گیا اور پھر اپنے ملک کا وزیراعظم بھی بنا۔ اس وقت کا نوجوان کرکٹ کی دنیا میں حکمرانی کرکے اب پاکستان میں سب سے بڑے منصب وزیراعظم کے عہدے پر فائز ہے۔

عمران خان کی ملکہ برطانیہ سے مصافحے کی تصویر آج اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمیشن میں لگی ہوئی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1184878301397049345
قومی کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کرتے ہوئے یہ بات واضح طور پر دکھائی دی کہ شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن اس کھیل سے گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق شہزادہ ولیم کرکٹ کے اچھے کھلاڑی دکھائی دیے انہوں نے کرکٹ کھیلتے ہوئے فاسٹ بولر حسن علی کو چھکا مار دیا۔

کیٹ مڈلٹن نے اعتراف کیا کہ وہ کرکٹ سے دلچسپی رکھتی ہیں لیکن انہیں اس کھیل کی باریک بینی کا زیادہ علم نہیں ہے۔

ماضی کے عظم فاسٹ بولر وقار یونس کو شہزادہ ولیم اچھی طرح جانتے تھے انہوں نے وقار یونس سے کرکٹ پر کھل کر بات چیت کی۔

یہ پہلا موقع نہیں تھا کہ شاہی جوڑا پاکستان کرکٹ بورڈ کا مہمان بنا۔ سنہ 1997 میں ملکہ برطانیہ نے دوسری مرتبہ پاکستان کا دورہ کیا تو اس موقع پر راولپنڈی میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹیسٹ میچ کھیلا جا رہا تھا۔

ملکہ برطانیہ پنڈی اسٹیڈیم آئیں جہاں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے ان کا روایتی تعارف کروایا گیا۔

206718_9417271_updates.jpg


رواں برس مئی میں انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ کے دوران کپتانوں کو بکنگھم پیلس میں بھی ملکہ برطانیہ سے ملنے کا اعزاز حاصل ہو چکا ہے۔

پاکستانی کپتان سرفراز احمد ملکہ برطانیہ سے ملاقات کو اعزاز سمجھتے ہیں۔ سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ملکہ تمام کپتانوں سے ملیں اور ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر شہزادہ ہیری بھی موجود تھے جنہوں نے سرفراز سے پوچھا کہ آپ کیا کرتے ہیں؟ اس پر سرفراز نے

انہیں بتایا کہ وہ وکٹ کیپر بیٹسمین ہیں جس پر شہزادہ ہیری نے کہا کہ وہ انہیں کسی دن بولنگ کروائیں گے۔

206718_41976_updates.jpg


سرفراز احمد کا جواب تھا ضرور،، لیکن حیران کن طور پر اس بار پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سرفراز احمد کو قومی اکیڈمی مدعو ہی نہیں کیا۔

قومی اکیڈمی میں امپائرنگ کے فرائض سابق فاسٹ بولر وقار یونس نے انجام دیے، حسن علی کی ایک گیند پر برطانوی شہزادہ ولیم نے چھکا لگایا، ایک گیند پر حسن علی نے برطانوی شہزادے کو آؤٹ کیا لیکن امپائر وقار یونس نے اس گیند کو نو بال قرار دے دیا۔

چیئرمین کرکٹ بورڈ احسان مانی اور اسکول کے بچوں نے اکیڈمی میں مہمانوں کا استقبال کیا۔

برطانوی شاہی جوڑے کی کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کروائی گئی، کھلاڑیوں میں حسن علی، اظہرعلی، شاہین آفریدی، ثناء میر، عروج ممتاز اور عائشہ ظفر شامل تھے۔


 
Last edited by a moderator:

Dilljaly

Minister (2k+ posts)
حسن علی کو ویسے بھی ریٹائر ہو جانا چاہیے، آگے ہی کسی کام کا بولر نہیں تھا اوپر سے شادی کے بعد جھٹکے مار مار کے کمر میں درد بھی کروا لیا