جمہوریت کے علمبردار کے ہاتوں جمہوریت کی شکست

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
بلآخر زور زبردستی سے مسلط کی گئی جمہوریت کا وہی حال ہوا جو عراق لیبیا مصر اور تیونس میں ہو رہا ہے. حقیقت یہ ہے کے امریکا کو جمہوریت میں کوئی دلچسپی نہیں ہے. اس نے جمہوریت کو اس کی بالادستی کے اظہار کا آلہ کار بنا رکھا ہے. ورنہ آمروں، بادشاہوں، امرا کے ساتھ امریکا کے درینہ تعلقات ہیں

کیا کوئی امریکی، یورپی جمہورا چاہے گا کے اس کے ملک میں ایسی جمہوریت مسلط کی جائے جیسی افغانستان، عراق ، لیبیا اور مصر میں کی گئی. جواب ہو گا نہیں. کچھ پاکستان جمہورے چاہتے ہوں گے کے ایسا ہو لیکن اکثریت یقینا اس نہیں چاہے گی

طاقت نے نشے میں چور امریکا اس کے مفاد کے لئے کچھ بھی کرنے سے گریز نہیں کرتا اس نے افغانستان میں جمہوریت کو ؟؟؟؟؟ کی طرح استعمال کیا اور جمہوری دیوی کو افغانستان میں بے یار و مددگار چھوڑ کر نکل گیا. شنید ہے کے افغانستان کا آخری امریکی جمہوری وائسرائے بھی جمہوریت چھوڑ چھاڑ کر نکل لیا ہے
 
rmunir

Minister (2k+ posts)
اگر امریکیوں کو جمہوریت کی اتنی فکر ہوتی اپنے پڑوس میں واقع مارشل لائی ملکوں سے آغاز کرتا یا انکے دیرینا دوست ملک سعودیہ میں بادشاہت کے خاتمے کی بات کرتے۔ مگر نہیں 15 سے 20 فیصد کی امریکی معیشت میں سعودی سرمایہ کاری کا حرج ہوگا لہذہ سعودی بادشاہت قبول ہے۔ اور اگر پڑوسی پر روڑے برسائے تو پڑوسی انکے آنگن میں بھی لازمی پتھراؤ کرسکتا ہے۔ لہذہ ان معاملات میں خاموشی اچھی ہے۔ باقی دور پار کی دنیا کا ماما چاچا بننے میں کوئی مضائقہ نہیں۔
 
There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
امریکا طاقت ور تھا اس نے طالبان کو دبا کر اپنی حکومت بنائی
اب جب کہ طالبان طاقت ور ہو گئے تو انہوں نے بھی بزور شمشیر اپنی حکومت قائم کر لی

دونوں میں کیا فرق ہے ؟ کوئی سمجھائے
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
امریکا طاقت ور تھا اس نے طالبان کو دبا کر اپنی حکومت بنائی
اب جب کہ طالبان طاقت ور ہو گئے تو انہوں نے بھی بزور شمشیر اپنی حکومت قائم کر لی

دونوں میں کیا فرق ہے ؟ کوئی سمجھائے
بے حساب جوتے اور بیشمار پیاز کھانے والوں کو سمجھانا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے. پھر بھی کوشش کرتا ہوں

جس طرح انقلابیوں نے مخالفین انقلاب کو دبا کر حکومت قائم کی ہوئی ہے اسی طرح. مخالفین انقلاب کو موقع ملے گے تو وہ انقلابیوں کو دبا کر ان کی حکومت قائم کر لیں گے​
 
There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)

بے حساب جوتے اور بیشمار پیاز کھانے والوں کو سمجھانا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے. پھر بھی کوشش کرتا ہوں

جس طرح انقلابیوں نے مخالفین انقلاب کو دبا کر حکومت قائم کی ہوئی ہے اسی طرح. مخالفین انقلاب کو موقع ملے گے تو وہ انقلابیوں کو دبا کر ان کی حکومت قائم کر لیں گے​

کسی کو دلیل یا عوامی حمایت سے زیر کر کے حکومت بنانا الگ ہے اور کسی کو طاقت سے زیر کر کے اقتدار حاصل کرنا الگ بات ہے
.
لگتا ہے آپ نے میرے کمنٹ میں "دبا کر " پر ہی سارا فلسفسہ جھاڑ دیا ، آپ کا دماغ نہ سمجھ سکا کہ میرا زور "طاقت سے دبا کر " کی بات پر تھا