اعلان برائے گمشدہ افراد

نادان

Prime Minister (20k+ posts)

کافی دنوں سے یہ نوٹ کیا جا رہا ہے کہ فورم کے معزز افراد خاموشی سے فورم سے کنارہ کش ہوتے جا رہے ہیں ...جو کہ ایک نا قابل قبول صورت حال ہے ..اب ممبران کے وقت پر ہمارا بھی اتنا ہی حق ہے جتنا کہ خود ان کا ..بلکہ سچ پوچھیں تو ہم اپنا حق زیادہ تسلیم کرتے ہیں .

ایبی ,فاطمہ ,،بارسا ،پینڈو ،استاد جی جناب ،دلاور ،عاطف ،ویلا مست ،عدیل ،باتونی ،زینو اندی زو ،راز ، ،میکبتھ ، ڈیموکریٹک ،معظم ،تاری ،اور ان سب پر بھاری ہماری عینی ..آپ سب لوگوں سے گزارش ہے کہ آپ خود ہی لائن حاضر ہوں ورنہ ہمیں ہرکارے دوڑانے پڑیں گے ..اور اگر ہرکارے ایک دفعہ دوڑ ہی گئے تو سب کو لئے بغیر واپس نہیں آئیں گے .
خاص طور پر عینی کے لئے ..عینی جی آپ نے ابھی ہمارا صرف پیار ہی دیکھا ہے اور دعا کریں کہ صرف پیار ہی دیکھیں ..

آپ بہت دنوں سے نظر نہیں آ رہیں ،اور آپ کے بغیر ہر محفل سونی ہے ..بلکہ سونی کیا ،محفل ہی نہیں ہے ..یاد رکھئے رمضان کا مہینہ سر پر کھڑا ہے اور ہمارے روزے خیریت سے گزروانے کی بھاری ذمہ داری بھی آپ پر ہی ہے ..آپ ایک کرم کریں تمام گمشدہ افراد کو لے کر فورن فورم پر حاضری دیں ..آپ کے تمام دوست بے چینی سے آپ کے منتظر ہیں

Last edited:

پرفیکٹ سٹرینجر

Chief Minister (5k+ posts)
نادان بی بی ۔ ایک دن کسی نا کسی نے رٹائیر بھی ہونا ہوتا ہے ۔
کل آپ کی منگنی ہوگئی ، یا شادی ہوگئی تو آپ بھی یہاں سے بھاگ جائیں گی۔
یا کوئی ویسے ہی شادی کی نکلتی عمر میں ٹینشن کا شکار ہوکر بھی یہاں سے جا سکتا ہے ۔

بیمار ذہنی مریض اگر پرفضا مقام پر چلے گئے ہیں تو انشاءاللہ واپس بھی آجائیں گے۔
:)
 
آپ بھی تو شادی کے با وجود یہاں موجود ہیں ..شادی کوئی پاؤں کی بیڑیاں تو نہیں
 
Jack Sparrow

Minister (2k+ posts)
آہ ہا ! لوگ اچھے بھلے تندرست سیاست پی کے پر آتے ہیں ، لیکن جاتے سیدھا پاگل خانے ہیں
 
پرفیکٹ سٹرینجر

Chief Minister (5k+ posts)
آپ بھی تو شادی کے با وجود یہاں موجود ہیں ..شادی کوئی پاؤں کی بیڑیاں تو نہیں

ابھی وہ پاکستان میں ہیں۔ یہاں آگئیں تو پھر میں بھی عید کا چاندہوجاوںگا۔

شادی کے بعد زندگی بدل جاتی ہے ۔ اور جب زندگی میں مزید نئے لوگ آئیں تو پھر وقت بٹ جاتا ہے ۔
انسان اپنی اس سوچ سے ہٹ جاتا ہے جو اس پہلے اپنے اضافی وقت کے لئے رکھتا ہے ۔

نادان

Prime Minister (20k+ posts)
آہ ہا ! لوگ اچھے بھلے صحت تندرست سیاست پی کے پر آتے ہیں ، لیکن جاتے سیدھا پاگل خانے ہیں

ابھی تک تو ہماری ذہنی اور جسمانی دونوں ہی صحت برقرار ہیں

:)
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
ابھی وہ پاکستان میں ہیں۔ یہاں آگئیں تو پھر میں بھی عید کا چاندہوجاوںگا۔

شادی کے بعد زندگی بدل جاتی ہے ۔ اور جب زندگی میں مزید نئے لوگ آئیں تو پھر وقت بٹ جاتا ہے ۔
انسان اپنی اس سوچ سے ہٹ جاتا ہے جو اس پہلے اپنے اضافی وقت کے لئے رکھتا ہے ۔

آپ ٹائم منیجمنٹ کا کورس کر لیں .

:)
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
kuch loogon main wal paich barre hote hain nadan ji , yeh to main hoon jo seedha saadha hoon :)

سہراب جی میں حسن ظن سے کام لیا کرتی ہوں اور سب کے بارے میں اچھی رائے رکھتی ہوں ..آپ سمیت