ادارے ساتھ نہ ملے تو نواز شریف واپسی پر گرفتار ہوں گے،بھٹی

22chuadhryrbhatnawaz.jpg

سابق وزیراعظم عمران خان کا دور حکومت کوئی سنہری دور نہیں تھا لیکن اس وقت وہ پاکستان کے مقبول ترین لیڈر ہیں ، ضمنی الیکشن میں 14 جماعتیں مل کر ان سے شکست کھا چکی ہیں۔ عمران خان اب ان سے رکنے والے نہیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل جی این این کے پروگرام "خبر ہے" میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی واینکر عارف حمید بھٹی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کا دور حکومت کوئی سنہری دور نہیں تھا لیکن اس وقت وہ پاکستان کے مقبول ترین لیڈر ہیں ، ضمنی الیکشن میں 14 جماعتیں مل کر ان سے شکست کھا چکی ہیں۔ عمران خان اب ان سے رکنے والا نہیں۔


انہوں نے کہا کہ میری اطلاع کے مطابق الیکشن کمیشن، مسلم لیگ ن کے وکلاء اور اتحادی حکومت نے طے کیا ہے کہ عمران خان کو روکنے کا واحد راستہ یہی ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگا دی جائے، ورنہ عمران خان عوام کی طاقت سے دوبارہ برسراقتدار آ جائے گا،اس کے علاوہ عمران خان کو روکنے کا کوئی راستہ نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ایسا کیا گیا تو یہ ان کی بہت بڑی غلطی ہو گی، کیا شہید ذوالفقار علی بھٹو کی جماعت پاکستان پیپلزپارٹی ان کو پھانسی لگانے سے ختم ہوئی؟ نوازشریف دو دفعہ ملک سے بھاگے لیکن ن لیگ ختم نہیں ہو سکی۔ آج عوام کے مقبول ترین لیڈر کو روکنے کیلئے اس قسم کے ہتھکنڈے اپنائے گئے تو اس کا انجام اچھا نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ آپ کو کیا لگتا ہے کہ ن لیگ کے وکلاء اور الیکشن کمیشن پاکستان تحریک انصاف کو ختم کر دینگے ایسا نہیں ہو سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت ڈری ہوئی ہے، انہیں لگتا ہے کہ اگر آج عام انتخابات ہو جائیں تو عمران خان دوتہائی اکثریت سے اقتدار میں آ جائے گا ، یہ اس قسم کا اقدام اٹھا سکتے ہیں۔

سینئر صحافی کا سربراہ ن لیگ کے بارے میں کہنا تھا کہ آئین اور قانون کے مطابق میاں نوازشریف سزایافتہ، اشتہاری ہیں، 50 روپے کے اشٹام پیپر پر ملک سے باہر علاج کرانے گیا تھا، اڑھائی سے سے وہ واپس نہیں آئے، اگر آتے ہیں تو فوراً گرفتار ہونگے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ایسے حالات میں ایک سزایافتہ مجرم کو عدالت گرفتار کرنے کا حکم نہیں دے گی۔

اس موقع پر سینئر صحافی واینکر طاہر ملک نے کہا کہ جب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ امریکہ کو فون کر کے کہیں گے کہ آئی ایم ایف قرض کی قسط جلد جاری کرے تو کہیں نہ کہیں یہ سیٹلمنٹ کی گئی ہے کہ ایک سال اس حکومت کو نہیں چھوڑنا، ان کا کہنا تھا کہ موجودہ ملکی معاشی حالات میں مقتدر حلقے نہیں چاہیں گے کہ سیاسی تبدیلی اس وقت پاکستان کے حق میں نہیں ہے، ایک سال الیکشن نہیں ہونگے۔

سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت صرف اور صرف اپنے مقدمات ختم کروانے کیلئے اقتدار میں آئی ہے، یہ لوگ عوام کے غیض وغضب سے نہیں بچ سکیں گے، ان کا مہنگائی کے حوالے سے کہنا تھا کہ اس بار جو بل آ رہے ہیں عوام چیخ اٹھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے جو بل 60 سے 65 ہزار روپے آرہا تھا ایک لاکھ 70 ہزار روپے بل آیا ہے۔ لوگ اب اپنے بل جلائیں گے۔ ان کا کہنا تھا یہ کہہ رہے تھے کہ عمران خان نااہل ہے اور معیشت تباہ کر دی ہے، عمران خان کی حکومت کا جانا انہیں مقبول کر گیا ہے۔
 

Terminator;

Minister (2k+ posts)
جو بندہ 72 سال کی عمر میں پرائمری سکول کے بچّوں کی طرح
بیماری کا بہانہ بنائے،، اور صرف 50 روپے کے سٹام پر
ملک سے فرار ہو جائے،،کیا وہ اتنا سادہ ہوتا ہے،کہ
ایسٹ انڈیا کمپنی کے انچارج، باجوے سے معاملات طے کئے بغیر آئے گا ؟؟؟
 

stranger

Chief Minister (5k+ posts)
he is not coming. back to Pakistan..... mariam and hassan nawaz are against his return... because they dont want to pay any money back which is agreed by shahbaz sharif

chances are high he will be given poison at home so that mariam can lead the party.... and thats why nawaz sharif is now shifting to either dubai or some hotel in london
more updates coming in 24 hours
 

Mughal1

Chief Minister (5k+ posts)
jo apne logooon ka ehtmaad kho chuka hai kyunkeh ye un ka dushman nikla hai usse waapis aa ker jail main hi jaana ho ga apni sazaa poori kerne ke liye. ye aadmi qaable ehtmaad hai hi nahin. is ko jis ne leader banaaya woh bhi haraami hi tha. agar ye waapis aaye aur jail main na bhaija jaaye to idaarun ka bhi gheraao karo taa keh in ki rahee sahee bhi khatam ho jaaye.