جموں و کشمیر میں حالیہ کشیدگی اور سفارتی تناؤ کے بعد پاکستان نے ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی براڈکاسٹنگ ٹیم میں شامل بھارتی عملے کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ اس فیصلے کے تحت 23 بھارتی شہریوں کو لاہور پولیس کی نگرانی میں واہگہ بارڈر کے راستے واپس بھارت بھیج دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان کی ہدایت پر یہ اقدام قومی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بھارت کے جارحانہ اور معاندانہ رویے کے تناظر میں کسی قسم کا...