پاکستان تحریک انصاف کی رہنما خرم جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ بدمعاش آئی جی ہم سے بدلے لینے پر تلا ہوا ہے، آج ان کی جانب سے بدمعاشی ، دہشت گردی اور توہین عدالت کی گئی ہے۔
خبررساں ادارے جی این این کے پروگرام فیس ٹو فیس میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ اس ملک میں مقدس گائے کون ہے؟ کیا جاتی امراء اس ملک کی مقدس گائے ہے یا وہ جو اس سب میں ملوث ہیں؟اگر ملک کی اکثریتی عوام آج ان کی طرف رخ کرلے تو کون محفوظ رہے گا؟
انہوں نے مزید کہا کہ یہ جس آگ سے آج کھیل رہے ہیں یہ جب ان کے گھروں تک پہنچے گی تو انہیں سمجھ آئے گی، ہمارے دور میں ایک ایف آئی آر ایسی دکھادیں جس میں ہم نے اپنے سیاسی مخالف یا ان کے کارکنان پر تشدد کیا ہو، ٹی ایل پی والوں پر بھی آپریشن ہم نے نہیں کیا، جنہوں نے کیا سب کو معلوم ہے، ان کا نام لیتے آپ کے بھی پر جلتے ہیں۔
رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ "52 سال پہلے شیخ مجیب کے گھر کے دروازے توڑے گئے تھے جس کء نتیجے میں ہمارا ملک ٹوٹا تھا، اگر یہ سب کچھ اس غنڈی بدمعاش عورت کی ڈکٹیشن پر ہورہا ہے تو اس کا مطلب ہے ملک مریم نواز کی فرمائشی پروگرام پر چل رہا ہے"