بول نیوز کے صحافی نذیرلغاری نے فیک نیوز پر مبنی اپنے ہی چینل کا جعلی سکرین شاٹ شئیر کردیا۔۔
بول ٹی وی کے صحافی نے مولانا طارق جمیل سے منسوب ایک جعلی سکرین شاٹ شئیر کیا جس میں مولانا طارق جمیل سے منسوب ایک بیان تھا کہ مولانا طارق جمیل کروڑوں مسلمانوں کے دلوں کے ترجمان ہیں اور عمران خان نے مجھ سمیت پوری قوم کو مایوس کیا۔
اس جعلی خبر میں مولانا سے منسوب یہ بیان بھی تھا کہ مفتی محمود کے آنگن میں پلے پھول کی خوشبو سے عالم اسلام معطر ہے۔
نذیر لغاری نے یہ جعلی خبر شئیر کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ اپ بھی کسی کا یہ خیال ہوسکتا ہے کہ تحریکِ عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی۔
دراصل کچھ عرصہ قبل مولانا طارق جمیل کو دل کا دورہ پڑا تھا اور یہ خبر بول ٹی وی نے چلائی تھی۔ اسی سکرین شاٹ کو کسی نے فوٹوشاپڈ کرکے سوشل میڈیا پر شئیر کردیا تھا جسے نذیر لغاری نے شئیر کردیا۔
خیال رہے کہ نذیر لغاری بول نیوز کے ایڈیٹر ان چیف اور ایک سینئر صحافی ہیں جو کئی جنگ اخبارات میں لکھ چکے ہیں اور کئی کتابوں کے مصنف رہ چکے ہیں۔ انکی پیپلزپارٹی سے جذباتی وابستگی ہے اور عمران خان کے سخت مخالف سمجھے جاتے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے نذیر لغاری کا خوب مذاق اڑایا اور کہا کہ ایک سینئر صحافی کا یہ حال ہے تو سوچیں باقیوں کا کیا حال ہوگا۔