شیر افضل مروت کے بھائی خالد لطیف وزیر اعلی کے معاون خصوصی مقرر,صارفین کی تنقید
شیر افضل مروت کے بھائی خالد لطیف کو وزیر اعلی کا معاون خصوصی مقرر کردیا گیا, جس کے بعد سوشل میڈیاصارفین کی تنقید کا سلسلہ جاری ہے, شیر افضل کے بھائی ماضی میں عمران خان سے متعلق سخت زبان استعمال کرتے رہے اور اپنی وابستگی ن لیگ کیساتھ بتاتے رہے.
کامران نے ایکس پر ٹویٹ کہا شیر افضل مروت کے بھائی کو اسپیشل اسسٹنٹ ٹو چیف منسٹر کا عہدہ دے دیا گیا ہے آج سے پہلے اسے کوئی جانتا بھی نہیں تھا، کیوں پارٹی میں قابل اور مخلص لوگ کم پڑ گئے جو صرف رشتہ داروں کو نوازا جا رہا ہے؟میں بہت لوگوں کو جانتا ہوں جو 9 مئی کے بعد بھی چھپے نہ آرام سے بیٹھے مگر اب بھی نظر انداز ہوئے اپنی اور اپنی خاندان کی زندگیاں خطرے میں ڈالی,اب جو یہ فیصلے ہو رہے ہیں اس سے شدید اختلاف کرتے ہیں اس کو جلد واپس لیا جانا چاہیے.
شیر افضل مروت کے بھائی کو اسپیشل اسسٹنٹ ٹو چیف منسٹر کا عہدہ دے دیا گیا ہے آج سے پہلے اسے کوئی جانتا بھی نہیں تھا، کیوں پارٹی میں قابل اور مخلص لوگ کم پڑ گئے جو صرف رشتہ داروں کو نوازا جا رہا ہے؟میں بہت لوگوں کو جانتا ہوں جو 9 مئی کے بعد بھی چھپے نہ آرام سے بیٹھے مگر اب بھی نظر انداز ہوئے اپنی اور اپنی خاندان کی زندگیاں خطرے میں ڈالی,اب جو یہ فیصلے ہو رہے ہیں اس سے شدید اختلاف کرتے ہیں اس کو جلد واپس لیا جانا چاہیے.
یوسف سعید نے لکھا دس دس ماہ جیل عام ورکرز کاٹیں ، برستے شیلوں کا وہ مقابلہ کریں ، مہینوں روپوش رہیں ، گھروں کی چادر و چار دیواری پامال انکی ہو اور جب پارٹی کی حکومت بنے تو وہ 2023 میں سوشل میڈیا پر مشہور ہونے والی مشال یوسفزئی اور شیر افضل مروت کے بھائی کو وزیر کے برابر عہدے بانٹے
ایک صارف نے لکھا اگر مروت کا بھائی عہدے پر برقرار رہتا ہے تو سمجھ لیجیے پارٹی کے فیصلے کہیں اور ہورہے ہیں. جس پی ٹی آئی کو ہم سپورٹ کرتے تھے وہاں اتنی جائز تنقید کے بعد فوراً عملدرآمد ہوجاتا تھا. خان نے ہمیشہ ورکر کی آواز کو اہمیت دی، جبکہ یہ مفاد پرستوں کا ٹولہ ہے.
وسیم وزیر نے لکھا کے پی کی کابینہ میں اقربا پروری پر ہماری تنقید کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے پاس بلاول اور مریم پر تنقید کرنے کی کوئی اخلاقی بنیاد نہیں ہوگی۔سب سے بڑا ٹرن آف شیر افضل کا بھائی ہے جس کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں تھا اور وہ کے پی کی کابینہ میں ایک دو سال پہلے بھی آئی کے کے خلاف تھے۔
فرحان نے لکھا خیبر پختونخواہ میں ایک پٹواری بھائی نے میدان مار لیا شیر افضل مروت کے بھائی خالد مروت سچے ن لیگی نکلے,خیبر پختونخواہ میں شخصیت پرستی کی ہوا چلتی دیکھ کر فائدہ اٹھایا، ایم پی اے بنے اور اب وزیر بھی بن گئے,وہ مریم نواز اور عمران خان کے متعلق کیا سوچتے ہیں؟ملاحظہ فرمائیں
ایک صارف نے لکھاپارٹی قائدین سے میرے 3 سوال ہیں, شیر افضل مروت کا بھائی کب سے پارٹی کا رکن ہے؟, کے پی حکومت کابینہ میں ان کا تقرر کس بنیاد پر ہوا ہے؟پارٹی کے لیے مروت صاحب کے بھائی کی کیا خدمات ہیں؟
اسماعیل قاسم نے لکھا عمرایوب کے کزن ارشد ایوب، شہرام ترکئی کے چھوٹے بھائی فیصل ترکئی، نورالحق قادری کا بھتیجاعدنان قادری اور شیر افضل مروت کے چھوٹے بھائی خالد لطیف کوئی صوبائی کابینہ کا حصہ بنایا گیا ہے جو کہ موروثیت کا عملی نمونہ ہے۔
آرش عمر نے لکھا شیر افضل مروت کے بھائی کی خان کے لئے لازوال محبت ملاحظہ فرمائیں