خبریں

معاشرتی مسائل

Threads
0
Messages
0
Threads
0
Messages
0
None

طنز و مزاح

Threads
0
Messages
0
Threads
0
Messages
0
None
لاہور کے ایک اسپتال میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی جعلی ویکسی نیشن کے معاملے پر مزید معلومات سامنے آگئی ہے۔ خبررساں ادارے ادارے کی رپورٹ کے مطابق بیرون ملک مقیم نوید نامی ایک شخص نے ہسپتال میں اپنے ذاتی تعلقات اور جان پہچان کو استعمال کرواتے ہوئے نواز شریف کی ویکسی نیشن کیلئے رجسٹریشن کروائی۔ رپورٹ کے مطابق نوید نامی شخص نے واٹس ایپ پر اسپتال کے ایک ملازم کو نواز شریف کا شناختی کارڈ یہ کہہ کر بھیجا کہ یہ اس کے والد کا شناختی کارڈ نمبر ہے جو کسی بیماری کا شکار ہے۔اسپتال ملازم نے بغیر کسی تصدیق کے شناختی نمبر کا اندراج ویکسی نیشن سسٹم میں کردیا ، نوید کچھ عرصہ قبل لاہور میں ہی قیام پزیر تھا۔ یادرہے کہ نواز شریف کے جعلی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کا معاملہ منظر عام پر آیا تھا جس پر ردعمل دیتے ہوئے این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ ممکن ہے نواز شریف نے جعلی ویکسین کروالی ہو، ان کی زیادہ شہرت ویسے بھی جعلی کاموں میں رہی ہے، ان کی ماضی میں پیش کردہ تمام رپورٹس بھی جعلی تھیں، مجھے جعلی کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ کا علم نہیں ہے۔
سو فیصد نمبر حاصل کرنے پر شیرام ترکئی حیران۔۔ ری چیکنگ کا اعلان مردان کے طالبعلموں ںے کردیا حیران، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں پورے پورے نمبر حاصل کرلئے، جس پر وزیرتعلیم خیبرپختونخوا شہرام ترکئی نے ایکشن لے لیا،مردان تعلیمی بورڈ سمیت صوبہ بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات میں زیادہ نمبر حاصل کرنے والے طلبہ کے پیپرز دوبارہ چیک کرنے کا حکم دے دیا۔ شہرام ترکئی نے کہا کہ طالبہ کے 11سو نمبر حاصل کرنا تعجب کی بات ہے، جس کی تحقیقات ضروری ہے، تحقیقات کے بعد حقیقت سامنے آئے گی کہ پیپرز کی چیکنگ درست طریقہ سے ہوئی یا نہیں،وزیرتعلیم خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت میں سب کچھ میرٹ پر ہوگا،پیپرز کے دوبارہ چیکنگ کےلئے صوبائی سطح کی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ مردان بورڈ نے دو روز قبل میٹرک امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا تھا،جس میں ٹاپ کرنے والی طالبہ نے 1100 میں سے پورے 1100 نمبر حاصل کئے، جس پر سب کو ہی حیرانی ہوئی،قندیل نے میٹرک میں 1100 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی تھی جبکہ 1098 نمبر لینے والے تین طلبہ کو دوسرہ پوزیشن ملی، گیارہ سو نمبر حاصل کرنے والی طالبہ کی جہاں صوبے بھر میں دھوم مچی ہے، وہیں معاملہ تحقیقات تک پہنچ گیا ہے۔
ملک بھر میں ٹیکس چور ہوجائیں ہوشیار۔۔ ٹیکس چوری پر سخت ایکشن لیا جائے گا، ایف بی آر نے پہلے ہی خبردار کردیا، چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کہا کہ ٹیکس چوری ثابت ہونے کی صورت میں نہ موبائل سم بند کی جائے گی بلکہ صارفین کے بجلی اور گیس کے کنکشن بھی منقطع کردیئے جائیں گے۔ اس حوالے سے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں بریفنگ کے دوران چیئر مین ایف بی آر کے ریمارکس پر اپوزیشن اراکین کمیٹی نے احتجاج کیا،جس پرچیئرمین نے کہا کہ ہمارے اچھے کاموں اور محصولات میں اضافے کی تحسین ہونی چاہیے۔ کمیٹی کی رکن عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ اس وقت جو ہو رہا ہے وہ سب اچھا نہیں ہورہا ہے۔ جس پر چیئر مین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ میرا کام پالیسی بنانا نہیں پالیسی پر عملدرآمد کرانا ہے،عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ درآمدات بڑھنے سے کسٹم ڈیوٹی 47 فیصد بڑھی ہے، درآمدات بڑھنے سےٹیکس آمدن بڑھنا خوش آئند نہیں بلکہ تشویشناک ہے۔ جس پر ڈاکٹر اشفاق نے کہا کہ ڈیزل پر ٹیکس کی شرح کم ہے جس سے ٹیکس آمدن کم ہوگی، پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس کم ہونے سے 150ارب کی آمدن کم ہو جائے گی۔ صدارتی آرڈیننس سے ٹیکس آمدن بڑھائیں گے، ٹیکس آمدن چھپانے والوں کو نوٹس دیں گے،چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر اشفاق احمد نے بتایا کہ رواں مالی سال2021-22 کے پہلے 2 ماہ میں 850 ارب روپے کے محصولات جمع کیے گئے جبکہ مالی سال 2020-21 میں 4734 ارب روپے کے محصولات اکھٹے کیے گئے ہیں۔ دوسری جانب ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع سے انکار کردیا،ترجمان ایف بی آر کے مطابق سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ 30ستمبر ہی ہے، اس لئے ٹیکس گزار اس سے قبل سالانہ ٹیکس گوشوارے جمع کرائیں۔
ملتان ڈویژن کے تنظیمی اجلاس سے بذریعہ ویڈیو لنک لندن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ آج دیگر ممالک کے لوگ کہتے ہیں کہ عمران نیازی کی اہمیت اسلام آباد کے میئر جتنی بھی نہیں، یہ اس کی نہیں اس عہدے کی بے عزتی ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے ڈکٹیٹروں نے مارشل لا لگا کر ہمیشہ اپنا ہی وزیراعظم ہاؤس فتح کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہونے والے اجلاس میں رانا ثنا اللہ، مریم نواز، حمزہ شہباز ، اویس لغاری ، عظمٰی بخاری ، ذیشان رفیق ، عبد الرحمان کانجو، نزہت صادق دیگر ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور پارٹی عہدیدار شریک ہوئے۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی معاملات پر مشاورت اور بات چیت کی گئی۔ نوازشریف نے کہا کہ ہم نے امریکہ کو کہا کہ ہم عزت کا سودا نہیں کرتے، ہم قابل فخر قوم ہیں ہم باضمیر لوگ ہیں اپنے 5 ارب ڈالر رکھیں اپنے پاس، ہم نے ایٹمی دھماکے کر کے ہندوستان کو جواب دیا، اس کے نتیجے میں واجپائی پاکستان آئے۔ انہوں نے کہا کہ جو مودی آج عمران خان کا فون نہیں سنتا، جب میں وزیراعظم تھا تو وہ چل کر پاکستان آیا تھا۔ اسے کہتے ہیں قوم کی عزت اور وقار کا ہونا۔ قائد مسلم لیگ ن نے ایک شعر پڑھا! جومیں سربسجدہ ہواکبھی توزمین سے آنے لگی سدا تیرا دل تو ہے صنم آشنا تجھے کیا ملے گا نماز میں نواز شریف نے کہا کہ عمران خان تمہیں کیا پتا کل کیا ہوگا؟ تمہارے لانے والوں کو کیا پتا کل کیا ہونے والا ہے؟ سب کچھ بدل جائے گا، قرآن پاک میں بھی لکھا ہے کہ اللہ پاک حق اور سچ کا ساتھ دیتا ہے لیکن جو ظلم وزیادتی جھوٹ بولتے اور کفر تولتے ہیں تو پھر ایک دن آتا ہے جب سب کچھ بدل جاتا ہے، انشااللہ پاکستان میں بھی سب کچھ بدل جائے گا۔ انہوں نے ملک میں مہنگائی کی تازہ لہر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کھانے پینے کی اشیا دال گوشت سبزی کی قیمتیں دیکھیں، عمران خان لوگ آپ کی جان کو رو رہے ہیں، آپ کو اور آپ کے لانے والوں کو دن رات گالیاں پڑتی ہیں، آپ کو پتا بھی ہے؟ مجھے بتاؤ کہ پاکستان کے ساتھ کیوں یہ کھیل کھیلا گیا؟
سندھ کی صوبائی حکومت نے صوبے کے عوام سے ایک اور ٹیکس وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ ٹیکس کچرہ اٹھانے کی مد میں عوام کی جیبوں سے نکالا جائے گا۔ نیا نافذ کردہ ٹیکس یوٹیلیٹی بلز میں لگ کر آئے گا۔ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کراچی کے ترجمان نے بتایا کہ کچرہ اٹھانے کا ٹیکس سوئی گیس بل میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سے صوبائی حکومت 5 ارب روپے جمع کرے گی جنہیں صفائی کیلئے خرچ کرنے کا منصوبہ ہے۔ اس مقصد کیلئے صوبائی حکومت نے سوئی سدرن کو خط بھی لکھ دیا ہے۔ یہ ٹیکس گھروں کے باہر سے کچرہ اٹھانے کی مد میں صوبے کے عوام سے نکلوایا جائے گا۔ ترجمان ایس ڈبلیوایم کے مطابق حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ صوبائی وزیر بلدیات کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں کیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ عمارتوں، گھروں اور صنعتوں سے کچرہ اکٹھا کر کے اٹھایا جائے گا۔ جبکہ رہائشی علاقوں سے کچرہ اٹھانے کی مد میں 100 روپے سے 300 روپے تک گیس کے بلوں میں وصول کیے جائیں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں حکومت سندھ نے کے الیکٹرک کو بھی کنزرونسی ٹیکس کی وصول کے سلسلے میں خط لکھا تھا مگر وفاقی حکومت نے اس کی مخالفت کی تھی۔
کراچی پولیس نے ایک گروہ کو گرفتار ہے جو کراچی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن میں جعلی نوکریاں و داخلے دلوانے میں ملوث تھا۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن میں جعلی نوکریاں اور داخلے دینے کا انکشاف ہوا ہے جس میں ملوث گروہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ رپور ٹ کے مطابق کراچی کےتھانہ شارع نورجہاں نے انٹرمیڈیٹ بورڈ آفس پر چھاپہ مارا اور 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان بورڈ آفس میں جعلی نوکریوں اور جعلی داخلے دلوانے میں ملوث تھے، گروہ کی ماسٹر مائنڈ خاتون نگار نفیس اور گریڈ 14 کا ایک آئی ٹی افسربھی گرفتار ہونے والوں میں شامل ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے جعلی مہریں ، تقرری لیٹرز اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان جعلی نوکریوں کیلئے اخبار میں اشتہار دیتے اور جعلی اپوائنٹمنٹ لیٹرز جاری کرتے تھے، اس کے علاوہ ملزمان داخلہ سرٹیفکیٹ اور دیگر دستاویزات بھی تیار کرکے سادہ لوح عوام سے ہزاروں روپے بٹورنے میں ملوث پائے گئے ہیں۔ دوران تفتیش گروہ کی ماسٹر مائنڈ نگار نفیس نے انکشاف کیا ہے کہ ایک پولیس افسر نے اپنی کسی رشتے دار خاتون کی جعلی مارک شیٹ بنوانےکیلئے رابطہ کیا اور اس کے عوض 80 ہزار روپے بھی دیئے، آئی ٹی افسر جعلی دستاویزات تیار کرنے میں معاونت فراہم کرتا ہے۔
پاکستان کی 2 بڑی کار ساز کمپنیوں نے اپنی متعدد آٹومیٹک ٹرانسمیشن گاڑیوں کی بکنگ بند کردی۔ پاک سوزوکی نے کلٹس آٹو میٹک ویرینٹ اور آلٹو وی ایکس ایل جبکہ کیا لکی موٹرز نے پکانٹو کے آٹومیٹک ویرینٹ کی بکنگ بند کر دی ہے۔ اس کی وجہ سیمی کنڈکٹر چپس کی کمی کو قرار دیا جارہا ہے۔ گاڑیوں کی صنعت سے تعلق رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ فی الحال اس فہرست میں "سوزوکی" اور "کیا" ہیں تاہم آنے والے مہینوں میں تمام کمپنیوں کو اس مسئلے کا سامنا ہوگا، سیمی کنڈکٹر چپ کی کمی عالمی مسئلہ ہے، پاکستان تک اس کے اثرات کچھ دیر سے پہنچے ہیں۔ کمپنیاں چاہے وہ جاپانی ہوں، کورین یا چینی نے تسلیم کیا ہے کہ وہ دیگر سامان کی سپلائی کے علاوہ سیمی کنڈکٹر کی کمی کا سامنا کر رہی ہیں۔ نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے دونوں کمپنیز نے تصدیق کی ہے کہ کمپنی کی پروڈکشن سیمی کنڈکٹر چپس کی کمی سے متاثر ہو رہی ہے اور وہ اس صورتحال سے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس مسئلے کے باعث کاروں کی اوون منی میں اس حد تک اضافہ ہوگیا کہ کچھ کاریں اپنی اصل قیمت سے 10 لاکھ روپے زیادہ میں فروخت ہو رہی ہیں۔ آٹو سیکٹر سے منسلک کاروباری شخصیت شکیب خان کا کہنا ہے کہ اگر سیمی کنڈکٹر چپس کی کمی کا مسئلہ برقرار رہا تو تمام کمپنیاں متاثر ہوں گی، تمام کاروں میں اب ای ایف آئی انجن اور اے بی ایس بریک ہیں اور اس لئے تمام کاریں سیمی کنڈکٹر چپس پر انحصار کرتی تھیں۔ ایک مینوئل گاڑی کو ان میں استعمال ہونیوالی چپس کی کم تعداد کی ضرورت پڑسکتی ہے جبکہ خودکار اقسام کی گاڑیوں کو زیادہ چپس کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آٹو میٹک کاروں کی بکنگ معطل کردی گئی ہے۔ سیمی کنڈکٹر چپس کی کمی کی وجہ کورونا وائرس کی وجہ بدلتا ہوا کاروباری رجحان بنا کیونکہ چپس تیار کرنیوالی کمپنیوں نے ٹیک انڈسٹری سے آنیوالی طلب کو پورا کرنے کیلئے اپنی توانائیاں اس جانب موڑ دیں، خاص طور پر لیپ ٹاپ، موبائل فون اور ویب کیم بنانے کے شعبے کی طرف، کیونکہ لوگوں کو کام کیلئے گھروں تک محدود کردیا گیا تھا۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزاراحمد نے کراچی شہر میں نالوں کے اطراف ہوئے تجاوزات کے خلاف کیس کی سماعت کی تو انہوں نے صوبائی حکومت کے خلاف سخت ترین ریمارکس دیتے ہوئے کہا "شیم آن سندھ حکومت"۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سماعت کے دوران چیف جسٹس نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں کچھ نہیں ہو رہا، سندھ میں سردرد صورت حال ہے، ورلڈ بینک کے کتنے منصوبے ہیں مگر کچھ نہیں ہو رہا، وزرا اور باقی سب کے لیے فنڈز ہیں، باقی سارے امور چلائے جا رہے ہیں مگر عوام کے لیے پیسے نہیں۔ عدالت نے شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ کیا یہ سپریم کورٹ کو طے کرنا ہے کہ پیسے کہاں خرچ کرنے ہیں؟ جب تک متاثرین کو گھر نہیں دیتے، وزیراعلیٰ اور گورنر ہاؤس الاٹ کر دیتے ہیں، جنہوں نے یہ زمینیں الاٹ کیں ان کے خلاف کیا ایکشن لیا گیا؟ چیف جسٹس کے ریمارکس پر سلمان طالب الدین نے کہا کہ یہ تو 40 برس پرانا مسئلہ ہے، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ انتہائی غیر ذمہ دارانہ بیان دے رہے ہیں، یہ کوئی طریقہ نہیں، شیم آن سندھ حکومت۔ یہاں جس بلڈنگ کو اٹھاؤ اس کا برا حال ہے، سٹرکیں ٹوٹی، بچے مرے، کچھ بھی ہو، یہ کچھ نہیں کرنے والے یہ حال ہے سندھ حکومت کا اور یہی حال وفاقی حکومت کا بھی ہے، سب پیسہ بنانے میں لگے ہوئے ہیں۔ چیف جسٹس پاکستان نے کہا سیاسی جھگڑے اپنی جگہ مگر لوگوں کے کام تو کریں۔ پورا کراچی گند سے بھرا ہوا ہے، گٹر ابل رہے ہیں، تھوڑی سی بارش ہو تو شہر ڈوب جاتا ہے، کیا یہ کراچی شہر ہے، غیر قانونی قبضے اور سڑکیں بدحال، کچھ نہیں کراچی میں، یہ تو گاربیج دکھائی دیتا ہے، شہر اس طرح چلایا جاتا ہے؟ کراچی میں ایک انچ کا بھی کام نہیں ہوا ، یہ ہے سندھ حکومت، اور پھر کہتے ہیں پیسے نہیں ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجابد نے کہا ہے کہ طورخم پر امدادی ٹرک سے پاکستانی پرچم اتارنے والے طالبان جنگجو کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اسے غیر مسلح بھی کر دیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ کسی کو بھی اجازت نہیں ہے کہ وہ کسی بھی جھنڈے کی توہین کرے، جھنڈے کی توہین کا مطلب ہے کسی قوم کی توہین۔ ترجمان طالبان نے اس سے پہلے ایک بیان دیا تھا کہ امدادی ٹرک سے پاکستانی پرچم اتارنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی۔ انہوں نے افغان طالبان کا مؤقف دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی پرچم اتارے جانے کی مذمت کرتے ہیں اور اس واقعے پر پوری طالبان قیادت غصے میں ہے لہٰذا ملوث افراد کو جلد گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔ ترجمان نے یہ بھی کہا تھا کہ پاکستان سے افغانستان میں ہماری مدد کیلئے آنے والے ٹرکوں کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ بدترین ہے۔ ہماری کوشش ہو گی کہ دوبارہ ایسا نہ ہو۔ یاد رہے کہ پاکستان اپنے پڑوسی ملک افغانستان میں امن اور استحکام کی بحالی کے لئے عالمی برادری سے رابطے کر رہا ہے اور افغانستان کی عوام کے لئے امداد بھیجوا رہا ہے مگر طور خم بارڈر پر افغان طالبان جنگجو کی جانب سے قومی پرچم کی بے حرمتی کا ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تھا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ پاکستان کی جانب سے امداد سے بھرے ٹرک جب طورخم بارڈر پر پہنچے تو افغان طالبان کے فوجی اہلکاروں کی جانب سے ٹرک پر لگے ہوئے پاکستانی پرچموں کے بے حرمتی کی گئی، طالبان نے پرچموں کو کھینچ کر اتارا اور پھر بری طرح مروڑ کر اپنے غصے کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے افغانستان میں فوڈ سپلائی کے لئے پاکستان سے مدد مانگی تھی، پاکستان نے بھرپور مدد کی یقین دہانی کروائی تھی۔ اسی سلسلے میں پاکستان سے امدادی سامان سے لدے کئی ٹرک افغانستان بھجوائے گئے تھے۔
پی آئی اے کو آپریشن کی اجازت کیوں نہیں دی، سول ایوی ایشن کا سخت فیصلہ سامنے آگیا،کویتی ایئر لائنز پر پابندی کا واضح اشارہ دے دیا، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا کہ پی آئی اے کو کویت کے لئے فلائٹ آپریشن کی اجازت نہ دینے پر کویتی ائیرلائنز پر پابندی لگائی جاسکتی ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس حوالے سے کویت کی سول ایوی ایشن کو خط لکھ لکھ دیا ہے، جس میں کہا گیا کہ یکم اکتوبر سے کویتی ایئرلائنز کے فلائٹ آپریشن پر پابندیاں عائد کی جاسکتی ہیں، خط میں مزید کہا گیا کہ کمرشل فلائٹ آپریشنز اور باہمی تعاون دونوں ریاستوں میں تعلقات کے لئے اہم ہے۔ پی آئی اے نے فلائٹ آپریشن کی درخواست کی لیکن کویت سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کوئی جواب نہیں دیا، جبکہ پاکستان نے کورونا کے باوجود کویتی ایئرلائنز کو اجازت نامہ جاری کیے۔ پی آئی اے کو اجازت نامہ نہ دینے کی صورت میں کویتی پروازوں کی پالیسی پر دوبارہ غور کیا جائے گا۔ پی آئی اے کی جانب سے سعودی عرب، یو اے ای، بحرین کے لیے پروازیں چلائی جارہی ہیں۔ کینیڈا، ملائشیا، افغانستان سمیت وسط ایشیائی ممالک میں بھی آپریشن جاری ہے،پاکستان سول اتھارٹی پر یورپی پابندیوں کے باوجود پی آئی اے دنیا بھر میں محفوظ سفر کی سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے، کابل اور مزار شریف سے پی آئی اے کی کارکردگی منہ بولتا ثبوت ہے۔
پاکستان کو ریڈلسٹ سے نکالنے کے بعد برطانوی حکومت کا ایک اور اقدام۔۔ برطانوی حکومت نے پاکستانیوں کیلئے نئی سفری گائیڈ لائنز جاری کردی ہیں۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ سے نکالے جانے کے بعد نئی سفری گائیڈ لائنز بھی جاری کردی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق برطانوی حکومت نے22 ستمبر کے بعد پاکستان سے ویکسین لگواکر آنے والے مسافروں کو گھروں میں قرنطینہ کرنے کی شرط عائد کی ہے جس کی وجہ پاکستان میں لگائی جانے والی کورونا ویکسین پر عدم اعتماد ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں لگائی جانے والی بیشتر ویکسینز کو برطانوی حکومت کی جانب سے تسلیم نہیں کیا جاتا، اور برطانوی حکومت کو پاکستانی شہریوں کو کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ کے اجراء کے معاملے پر بھی شدید تحفظات ہیں جس کے باعث برطانیہ پہنچے کے بعد بھی ویکسین شدہ افراد کو قرنطینہ کرنا پڑے گا۔ ویکسین لگوانے والے مسافروں کو 22 ستمبر کے بعد پی سی آر ٹیسٹ بھی کروانا ہوگا، لوکیٹر فارم بھرنا ہوگا اورقرنطینہ میں رہتے ہوئے پانچویں روز دوبارہ پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا، اگر اس کی رپورٹ مثبت آتی ہے تو پاکستانی شہری قرنطینہ ختم کرسکیں گے۔ برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ کےاجراء کیلئے کوئی ایسا فول پروف نظام بنائے، امید ہے کہ 4 اکتوبر کے بعد برطانوی حکومت تسلیم شدہ ویکسینز کے سرٹیفکیٹ کو تسلیم کرلے گا۔ واضح رہے کہ برطانیہ نے پاکستان پر کورونا کی حالیہ صورتحال کے باعث سفری پابندیاں عائد کررکھی تھیں ، چند روز پہلے ہی پاکستان کو برطانوی حکومت نے ریڈ لسٹ سے نکال کر یہ پابندیاں ختم کی ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ جون 2019 میں قتل ہونے والے بلاگر بلال خان کے کیس میں پیش رفت ہوئی ہے اور پولیس نے بلال خان کے قاتل کو گرفتار کرلیا ہے۔ شیخ رشید نے بڑی وضاحت کے ساتھ بتایا کہ بلال خان کے قتل پر بعض طبقوں نے اس واقعے کی ذمہ داری خفیہ ایجنسیوں پر عائد کی تھی لیکن قتل کی اصل وجہ اس کے مذہبی عقائد تھے۔ یاد رہے کہ محمد بلال خان پر وفاقی دارالحکومت کے علاقے جی نائن فور میں حملہ کیا گیا تھا جس میں بلاگر جاں بحق جبکہ اس کا دوست احتشام زخمی ہوگیا تھا۔ مقتول بلاگر محمد بلال خان اسلامک یونیورسٹی (آئی آئی یو آئی) میں شریعہ فکیلٹی کا طالبعلم تھا۔ اس کے علاوہ شیخ رشید نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہِ پاکستان پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ نے نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی منظوری دی تھی، نیوزی لینڈ میں اتنی فورسز نہیں ہوں گی جتنی انہیں یہاں سیکیورٹی فراہم کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ پہلی مرتبہ کسی ٹیم کو فوج کی سیکیورٹی فراہم کی گئی۔ ایک سے زائد پاسپورٹ کے معاملے پر شیخ رشید نے کہا کہ 31 اکتوبر تک دو پاسپورٹ یا دو شناختی کارڈ رکھنے والوں کو رعایت ہوگی کہ اس دوران فیصلہ کرلیں کہ کون سا پاسپورٹ یا شناختی کارڈ رکھنا ہے اور کون سا منسوخ کرانا ہے۔ وفاقی وزیر شیخ رشید نے بتایا کہ صوبوں کی درخواست پر چہلم امام حسین کے موقع پر موبائل فون سروس معطل رہے گی جبکہ 19 اور 20 صفر کو فوج، رینجرز، نیم فوجی دستے بھی امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے تعینات کیے جائیں گے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کیلئے 30 ستمبر تک کی ڈیڈلائن دے رکھی ہے جس سے متعلق ان کا کہنا ہے کہ اس تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔ ایف بی آر نے خبردار کر دیا ہے کہ 30 ستمبر تک انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے کی صورت میں جرمانہ عائد کیا جائے گا جو یومیہ ایک ہزار روپے بڑھے گا۔ جب کہ نان فائلر ہونے کی صورت میں انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے پر 2 سال تک کی قید ہو سکتی ہے۔ وفاقی بورڈ آف ریونیو کے مطابق جن لوگوں پر انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے لازمی ہیں ان میں سالانہ 3 لاکھ سے زائد کاروباری آمدن والے افراد یا ایسوسی ایشنز شامل ہیں۔ یہی نہیں سالانہ 6 لاکھ سے زائد آمدن والے تنخواہ دار افراد بھی اپنے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرائیں گے۔ ان کے علاوہ 5 سو مربع گز پراپرٹی یا فلیٹ مالکان کو بھی گوشوارے جمع کرانا ہوں گے۔ ایک ہزار سی سی یا اس سے بڑی گاڑی کے مالکان بھی ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے اہل ہیں۔ سالانہ 5 لاکھ سے زائد بجلی بل ادا کرنے والے صنعتی کاروباری صارفین کیلئے بھی ٹیکس گوشوارے جمع کرانا لازم ہے۔
لاہور کے مدرسے میں بدفعلی کے معاملے پر پولیس کا چالان منظر عامر پر آ گیا ہے جس میں ہولناک قسم کے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ ملزم مفتی عزیز الرحمان 3 سال تک ہر ہفتے متاثرہ شخص کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ہے۔ ملزم نے وفاق المدارس میں اپنے اثر ورسوخ کی بنا کر طالبعلم کو بدفعلی پر راضی کیا تھا۔ پولیس نے اپنے چالان میں عزیز الرحمان سمیت 3 بیٹوں کو بھی ملزم نامزد کیا ہے اور مقدمے کے ٹرائل میں 9 افراد کو بطور گواہ عدالت پیش کیا جائے گا۔ چالان کے مطابق ملزم عزیز الرحمان نے طالبعلم کو متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ طالبعلم نے آڈیو اور ویڈیو ریکارڈنگ کی تھی جس سے ثابت ہوا کہ ویڈیو میں موجود صوفے اور پردے ملزم کے کمرے سے مماثلت رکھتے ہیں۔ یاد رہے کہ منظر عام پر آنے والی آڈیو اور ویڈیوز کی بنیاد پر جامعہ منظور اسلامیہ نے ملزم کو اس کے عہدے سے الگ کر دیا تھا۔ جبکہ ملزم کے تینوں بیٹے متاثرہ طالب علم کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے رہے ہیں۔ ملزم نے دوران تفتیش بدفعلی کا اعتراف کیا اور بتایا کہ وہ اس جرم کا مرتکب ہوا ہے۔ مقدمے کے دیگر ملزمان (عزیزالرحمان کے بیٹے) مدعی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کی حد تک قصور وار پائے گئے۔ پولیس نے چالان میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ ملزمان کے خلاف تمام 9 گواہوں کو طلب کر کے ٹرائل شروع کیا جائے۔
پاکستانی حکومت نے مذہب، نسل اور ثقافت سے مبرا ہو کر انسانی جانیں بچانے کیلئے مدد میں پہل کی، امریکی براڈ کاسٹ جرنلسٹ گلین بیک بھی وزیراعظم کی کوششوں کے معترف ہو گئے۔ صحافی نے کہا کہ عمران خان نے جلدی سے اپنے لوگوں سے کہا کہ وہ ہماری طرف سے مداخلت کریں۔ گلین بیک نے کہا کہ پاکستان ہی کی مدد سے امریکا افغانستان میں مزار شریف سے روانہ ہونے والے پہلے تین طیاروں میں سوار افراد کے لیے زندگی اور موت کے درمیان فرق کرنے میں کامیاب رہا۔ افغانستان سے امریکیوں سمیت دیگر شہریوں کے بحفاظت انخلا میں پاکستان کے تعاون پر امریکی براڈ کاسٹر گلین بیک نے پاکستان اور وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی الفاظ پاکستانی وزیراعظم اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کر نہیں سکتے۔ ہم نے سیاسی اور سول سوسائٹی کے متعدد رہنماؤں سے مدد مانگی۔ لیکن اس مشکل وقت میں ان کی کہ خاموشی چونکا دینے والی تھی۔ گلین بیک نے بتایا کہ کچھ کی طرف سے صاف انکار کر دیا گیا تو کچھ کی طرف سے کالز کا جواب تک نہیں دیا گیا۔ جب دنیا نے ہماری درخواست پر خاموشی اختیار کی تو عمران خان نے مدد کی ذمہ داری اٹھائی۔ عمران خان کی انتھک محنت سے متعدد طیاروں کے ذریعے افغانستان میں پھنسے شہریوں کا انخلا ممکن ہوا۔ امریکی صحافی کا کہنا تھا کہ اس وقت ہمیں اجتماعی طور پر مذہبی اختلافات ، سیاسی تقسیم اور قومی حدود سے تجاوز کر کے انسانیت کو اوپر رکھنا تھا کیونکہ لوگوں کو مرنے کے لیے اکیلا نہیں چھوڑا جا سکتا تھا۔ عمران خان نے سیاست ، نسل ، مذہب یا ثقافت سے قطع نظر معصوم زندگیوں کو بچانے میں پیش قدمی کی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کسی بھی دوسرے عالمی رہنما نے اپنی سیاست کو الگ رکھ کر بے گناہ انسانوں کو بچانے کے لیے اس طرح کی پہل نہیں کی۔ عمران خان نے کوئی سوال کیے بغیر مزار شریف سے تین فلائٹس کو نکالنے میں مدد کی جن میں زیادہ تر امریکی شہری سوار تھے۔ گلین بیک نے تمام ممالک کو مخاطب کر کے کہا ہے کہ ہم سب کو پاکستان کی امداد کو اجتماعی طور پر تسلیم کرنا چاہیے۔ گلین بیک نے آخر میں کہا کہ سب یہ یاد رکھیں کہ افغان خواتین کی ٹیم عمران خان کی وجہ سے ہی افغانستان سے نکل سکی ہے۔ ہم کسی کو اس لمحے کو فراموش کرنے کی اجازت نہیں دیں گے جس نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو ان کے وعدوں کو پورا کرنے کے قابل بنایا اور ان کی فوری مدد کی۔
کراچی میں چلتی گاڑی کے اندر ایک سابق سرکاری افسر نے اپنے ہی ڈرائیور پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا ہے، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے گلبرگ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں وفاقی بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) کے ایک سابق افسر نے اپنے ہی ڈرائیور پر فائر کھول دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم مسرت حسین گاڑی پر اپنے ڈرائیور کے ساتھ گھر واپس آرہا تھا کہ راستے میں ڈرائیور کے ساتھ کسی بات پر بحث ہوگئی، بات بڑھتے بڑھتے تلخ کلامی تک جاپہنچی جس پر مسرت حسین نے طیش میں آکر ڈرائیور کو چلتی گاڑی میں پیچھے سے گولیاں مار دیں۔ پولیس کے مطابق گولیاں ڈرائیور کے کمر میں لگیں جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا، فوری طور پر ہسپتال منتقل کیاجہاں ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ زخمی شخص کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مسرت حسین کو واقعے کے فوری بعد اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ دوسری جانب کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن میں 8 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہمیں بچی سے زیادتی کی اطلاع ملی تھی، والدین کے بیان پر مختلف گھروں میں سرچ آپریشن کیا، پہلے 5 سے 6 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا۔بچی کی شناخت پر ملزم کامران کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے گھر کی چھت پر سوتی بچی کو اٹھا کر خالی گھر میں لے جاکر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
مودی حکومت کے آلہ کار بھارتی میڈیا کی پاکستان کے خلاف ایک اور سازش بےنقاب ہو گئی، امریکی اخبار نے بھارتی حکومت اور میڈیا کی خبروں کو من گھڑت قرار دے کر جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈہ قرار دے دیا۔ نیویارک ٹائمز نے کہا کہ پاکستان پر لگنے والے الزامات جھوٹے تھے۔ پنجشیر کے شہریوں نے خود افغان طالبان کی مدد کی۔ نیویارک ٹائمز نے اپنے رپورٹ میں بتایا کہ پنجشیر میں اب لڑائی بالکل ختم ہو چکی ہے، وہاں طالبان کے پہنچنے سے پہلے ہی اکثر آبادی علاقہ چھوڑ کر ہجرت کر چکی تھی۔ جب کہ پنجشیر کے رہنے والوں نے خود طالبان کی مدد کی یہی نہیں انہوں نے اسلحے کے بڑے ذخیروں سے متعلق بتایا جس کے بعد طالبان نے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا۔ امریکی اخبار نے مزید کہا کہ طالبان نے احمد شاہ مسعود کے مقبرے کی مرمت کی اور وہاں حفاظت کیلئے جنگجوؤں کو تعینات کیا۔ اس کے علاوہ حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار کے آرٹیکل میں انہوں نے پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور تسلیم کیا کہ پاکستان نے افغان مہاجرین کی مدد کی اور ان کی بھرپور مہمان نوازی کی گئی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ افغان حکومت پاکستان پر الزام تراشی کرتی رہی ہے۔ گلبدین حکمت یار نے اپنے آرٹیکل میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ جب سی آئی اے کا سربراہ افغانستان میں آتا ہے تو کسی کو خبر بھی نہیں ہوتی لیکن جب پاکستان سے وفد افغانستان آتا ہے تو شور کیوں مچ جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں ابھی بھی امریکا کہ آلہ کار موجود ہیں جو یہاں جنگ کے حامی ہیں۔
کراچی کے باسیوں کیلئے امید کی کرن، گرین لائن منصوبے کی بسیں تیار۔۔ پہلی کھیپ کراچی پہنچ گئی کراچی کے باسیوں کیلئے جدید سفری سہولیات کی فراہمی کی امید پوری ہوتی دکھائی دینے لگی ہے، گرین لائن منصوبے کیلئے چالیس بسوں کی پہلی کھیپ کراچی پہنچ گئی ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے گرین لائن ریپڈ بس سروس کیلئے درآمد کی گئی چالیس بسوں کو آج آف لوڈ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق مزید 40 بسوں کی دوسری کھیپ کی آمد بھی آئندہ 1 سے 2 ماہ میں متوقع ہے تاہم مزید بسوں کی درآمد کا فیصلہ پہلی کھیپ کی بسوں کی کارکردگی کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ گرین لائن بس منصوبہ 20 اسٹاپس پر مشتمل ہے، جو پاور ہاؤس چورنگی نارتھ کراچی سے شروع ہوکر نمائش پر اختتام پذیر ہوگا منصوبہ سے یومیہ 3 لاکھ افراد کو سفری سہولت مہیا ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق آج اس حوالے سے شہر قائد میں ایک تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، کراچی سے پاکستان تحریک انصاف کے وفاقی وزراء و رہنما شرکت کریں گے، تقریب میں سندھ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی کے سی ای او ندیم لودھی سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی شریک ہوں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی میں ہی ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ رواں برس اکتوبر میں کراچی کے شہریوں کیلئے گرین لائن ریپڈ سروس کا آغاز کردیا جائے گا۔ واضح ہو کہ کراچی میں پبلک و پرائیویٹ ٹرانسپورٹ سسٹم کی بدترین صورتحال کو دیکھتے ہوئے سابقہ حکومت نے فروری 2016 میں اس منصوبے کا اعلان کیا اور اس وقت کے وزیراعظم میاں نواز شریف نے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا تھا جس کے بعد سے یہ منصوبہ اب تک تعطل کا شکار رہا۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم پر حملے کا خطرہ تھا، ڈاکٹر شاہد مسعود پاکستان سمیت دنیا بھر میں نیوزی لینڈ کرکٹ کا دورہ پاکستان منسوخ کرنے کا فیصلہ خبروں کی زینت بنا ہوا ہے، پاکستان واضح کرچکا ہے کہ کیوی ٹیم کو پاکستان میں کوئی سیکیورٹی مسائل نہیں تھے، بلکہ سیکیورٹی خدشات کا بہانہ بناکر ٹیم نے سیریز منسوخ کی ہے، حکومت کی جانب سے بیرون ملک دشمن کی جانب سے سازش کا بھی معاملہ اٹھایا گیا ہے۔ دوسری جانب ڈاکٹر شاہد مسعود ایک الگ ہی بات سامنے لے آئے ہیں، نجی ٹی وی پر اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے انکشاف کیا کہ ایک حقیقی اور پراپر تھریٹ موجود تھاکہ جیسے ہی نیوزی لینڈ کی ٹیم باہر نکلے گی ان پر حملہ ہوگا،کسی تیسرے ملک نے نیوزی لینڈ کو اس حوالے سے آگا کیا ہے، اسی لئے نیوزی لینڈ کی ٹیم واپس گئی ہے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ زیادہ تفصیلات تو نہیں بتاسکتا لیکن جس ملک نے حملے کا خطرہ بتایا وہ پاکستان کا قریبی ملک ہے، اسلامی غیراسلامی کی تفصیل سے گریز کرتے ہوئے شاہد مسعود نے بتایا کہ پاکستان کے اس ملک سے قریبی تعلقات ہیں،اس ملک نے وارننگ دی کہ ٹیم پر حملہ ہوسکتا ہے جس پر پاکستان نے کہا کہ ہمارے پاس ایسی کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے واضح کیا کہ تیسرے ملک نے انٹیلی جنس تھریٹس براہ راست نیوزی لینڈ کو بتادیں، جس پر وزیرداخلہ شیخ رشید اور وزیراعظم نے بھی نیوزی لینڈ کی وزیراعظم سے گفتگو کی اور دورہ منسوخ ہوا،ڈاکٹر شاہد مسعود نے مزید کہا کہ گرے زون میں جنگیں ہورہی ہیں، اور نیوزی لینڈ کا دورہ منسوخ ہونا بھی گرے زون کی جنگ کا حصہ ہے۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا دیا گیا ہے، کھلاڑیوں کو سخت سیکیورٹی میں لے جایا گیا ہے،ٹیم خصوصی طیارے سے متحدہ عرب امارات کو پرواز بھرے گی،روانگی شام چھ بجے متوقع ہے،جبکہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے دورہ پاکستان پر بھی سوالیہ نشان ہے، انگلش بورڈ ایک دو دن میں فیصلہ کرے گا،آسٹریلیا کا کہنا ہے متعلقہ اداروں سے دوبارہ بات کریں گے، پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ چاہتے ہیں، صورت حال پر نظر رکھی ہوئی ہے۔
الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری،شہبازشریف کاوزیراعظم کوخط الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کے لیے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیر اعظم عمران خان کو جوابی خط لکھ دیا ہے،شہباز شریف نے ممبر پنجاب کے لیے چھ اور ممبر خیبر پختونخوا کے لیے تین نام تجویز کیے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر کی جانب سے الیکشن کمیشن کے ممبر پنجاب کے لیے جسٹس ریٹائرڈ طارق افتخار ۔ جاوید انور ۔ جسٹس ریٹائرڈ مشتاق احمد ۔ خالد مسعود چوہدری ۔ عرفان قادر اور عرفان علی کے نام تجویز کیے ہیں،ممبر خیبر پختونخوا کے لیے سید افسر شاہ ۔ سردار حیسن شاہ اور سہیل الطاف کے نام تجویز کیے گئے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر نے وزیر اعظم کے نام اپنے خط میں کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے سست روی کے باعث پہلے ہی ارکان کی تقرری کا عمل تاخیر کا شکار ہو چکا ہے، اپوزیشن حکومت کی جانب سے دیے گئے ناموں پر غور کر رہی ہے ۔ حکومت بھی اپوزیشن کے تجویز کردہ ناموں پر غور کرے۔ شہباز شریف نے الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کے لیے وزیراعظم کی قائد حزب اختلاف سے سنجیدہ، مخلصانہ اور حقیقی مشاورت کی ضرورت پر بھی زور دیا،اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن ارکان کی خالی اسامیوں پر تقرری کیلئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو خط لکھا تھا۔ وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے وزیراعظم کی جانب سے خط کی تصدیق کی تھی اور کہا تھا کہ خط میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے ارکان کیلئے 3، 3 نام تجویز کیے گئے ہیں،وزیراعظم نے ممبر پنجاب کیلئے احسن محبوب، راجا عامر خان اور سید پرویز عباس جبکہ خیبر پختونخوا کے رکن کیلئے جسٹس (ریٹائرڈ) اکرام اللہ خان، فرید اللہ خان اور مزمل خان کے نام تجویز کیے ہیں۔

Back
Top