اللہ آپکو صحت دے ، دستک دی تھی جب دیکھا کے آپ تو ارد گرد اپنے دوستوں کے ساتھ خوش ہیں تو محسوس تو بہت ہوا کے کیا میری آواز سننے کی فرصت بھی نہیں سوچا یہیں سے لوٹ جاؤ اور نشان مٹا دو پھر مٹا دیا ، بھلا دوستی میں جبر تھوڑی ہوتا ہے ،
پیاری دوست خبر دے دوں جن دوستوں سے آپکو دل توڑنے کا گلہ ہے مجھ سمیت سب ہی اپنی پریشانیوں میں پھنسے ہیں ، اگر کوئی شک ہو تو یہیں ہمارے پاس بیٹھے اپنے استاد جی سے پوچھ لیں ، کل یہ مجھے بھی بہت کچھ سمجھا رہے تھے اور باقی دوستوں کی پریشانیوں کا بھی انہیں علم ہے ہاں فرق یہ ہے کے ہم مسکراہٹیں سجا کر آجاتے ہیں
اب بھلا ہم آپ سے گلہ کریں کے آپکو ہم میں سے کسی کی خبر نہ ہوئی اور نہ کسی کی خاموشی کو پڑھا تو کیا یہ آپ کے ساتھ انصاف ہوگا ؟ آپ ھم میں سے کسی کو دلاسا دے سکیں یا نہ دے سکیں ہم میں سے کسی کو آپ سے گلہ نہیں اس لیے کے آپ کا خلوص کسی دلاسے کسی پی ایم کا محتاج نہیں ، ہو سکے تو ہمارے بارے میں بھی ایسا سوچیں