Fawad Digital Outreach Team US State Department
دہشت گردوں کی جانب سے کسی بھی نۓ حملے کے بعد کچھ تجزيہ نگار اور راۓ دہندگان بے دريخ امريکہ پر الزامات لگا کر بلند و بانگ دعوے شروع کر ديتے ہيں۔ اس بات کو يکسر نظرانداز کر ديا جاتا ہے کہ ان ميں سے اکثر حملوں کے لیے دہشت گرد گروہ ذمہ داری بھی قبول کرتے ہیں۔
امريکی حکومت کے مقاصد اور ارادوں کو جانچنے کے لیے آپ ان اقدامات اور کوششوں کا ايک جائزہ ليں جو امريکی حکومت کی جانب سے پاکستان کی دہشت گردوں کے خلاف صلاحيتوں ميں اضافے کے لیے کی گئ ہيں، جن ميں فوجی سازوسامان کی ترسيل بھی شامل ہے۔
صدر اوبامہ کے اس مصمم ارادے کے عین مطابق جس کا مقصد پاکستان کی ان دہشت گروہوں کے خلاف کاروائیوں کی افاديت ميں اضافہ کرنا ہے جو دونوں ممالک کے ليے مشترکہ طور پر خطرہ ہيں، ہم نے سيکورٹی کی مد ميں اپنی امداد جاری رکھی ہوئ ہے تا کہ پاکستان کی ان کوششوں ميں تقوعيت فراہم کی جا سکے جو دہشت گردی کے ان محفوظ ٹھکانوں کو ختم کرنے کے ليے ہيں جن سے پاکستان، افغانستان، خطے اور ملک کو خطرہ ہے۔
اس مدد اور امداد کا دہشت گردوں کی کاروائيوں سے موازنہ کريں اور پھر يہ فيصلہ کريں کہ کس کے اقدامات سے پاکستان کے عوام کو فائدہ پہنچ رہا ہے اور کون پاکستان کے عوام کا خير خواہ ہے۔
امريکہ پاکستان کے عوام اور حکومت کے ساتھ اس لڑائ ميں شانہ بشانہ کھڑا ہے جو عدم برداشت اور ان پرتشدد قوتوں کے خلاف ہے جو ہم سب کے لیے خطرہ ہيں۔
کانگريس کی رپورٹ کے مطابق سال 2005 اور 2008 کے درميان امريکہ نے پاکستان کو مجموعی طور پر 5۔4 بلين ڈالرز اسلحے کی مد میں ديے۔ بلکہ يہ بھی واضح کر دوں کہ سال 2006 ميں پاکستان کے ساتھ معاہدے کے نتيجے ميں 5۔3 بلين ڈالرز لاگت کا اسلحہ فراہم کيا گيا جس کی بدولت پاکستان اس سال امريکہ سے اسلحہ وصول کرنے والے ممالک کی فہرست ميں اول نمبر پر آ گيا۔
رپورٹ کے مطابق سال 2006 میں پاکستان کو ايف ايم ايس (فارن ملٹری سيلسز) پروگرام کے تحت اسلحے کے ضمن ميں ملنے والی امداد مجموعی طور پر سال 1950 سے لے کر2001 تک دی جانے والی امداد سے تجاوز کر گئ۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کو جو اہم دفاعی اثاثے مہيا کيے گۓ ان ميں مندرجہ ذيل نہايت اہميت کے حامل ہیں
36 F-16C/D Block 50/52 fighter aircraft for $1.4 billion; a variety of missiles and bombs to be utilized on the F-16 C/D fighter aircraft for over $640 million; the purchase of Mid-Life Update Modification Kits to upgrade Pakistan's F-16A/B aircraft for $890 million; and 115 M109A5 155mm self-propelled howitzers for $52 million.
امريکی حکومت پاکستان کے ايک نيوی ائر بيس کے اوپر اس نوعيت کے کسی بھی حملے کی تائيد، ترغيب يا منصوبہ بندی کيوں کرے گی، کيونکہ حقيقت تو يہ ہے کہ امريکہ براہراست پاکستان کی ائير فورس اور فوج کی صلاحيتوں میں اضافے کے لیے مسلسل امداد اور سازوسامان فراہم کر رہا ہے؟
فواد ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ