WHAT A JOKE:

exitonce

Prime Minister (20k+ posts)

71 کی جنگ کا بدلہ لے لیا، امن اور جنگ دونوں کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم، آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ کی فرنٹ لائن پسرور چھاؤنی کا دورہ​

آج کا اخبار
اہم خبریں
15 مئی ، 2025
71 کی جنگ کا بدلہ لے لیا، امن اور جنگ دونوں کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم، آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ کی فرنٹ لائن پسرور چھاؤنی کا دورہ

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہندوستان کو دوبارہ بات چیت کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف تجارت نہیں مربوط اور جامع مذاکرات ہونے چاہئیں‘مودی سے کہتا ہوں آگ لگانے کے بجائے آگے بڑھنےکی بات کریں‘ہم امن اور جنگ دونوں کیلئے تیار ہیں‘ مودی ہمیں بھاشن مت دو ہم نے حساب چکتا کر دیا ‘ 1971ءکی جنگ کا بدلہ اس جنگ میں لے لیا‘ تاریخ گواہ رہے گی کس طرح چند گھنٹوں میں پاکستان کے محافظوں نے بھارتی جارحیت کو خاک میں ملادیا‘اگر انڈیانے دوبارہ جارحیت کی تو ایسا جواب دیں گے کہ سوچا بھی نہیں ہوگا‘پاک فوج کے شہداءملکی تاریخ کا درخشاں باب ہیں ‘قوم ان کی قربانیوںکی مقروض رہے گی ‘پانی ہماری ریڈ لائن ہے اس حق سے ہم دستبردار نہیں ہو سکتے‘ اس کا منہ توڑ جواب دیں گے‘ بری فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے انتہائی دلیری اور دانشمندی سے جنگ کی منصوبہ بندی کی‘مجھے اور پوری قوم کو ان پر فخر ہے‘ بھارت کا خطے کا تھانیدار بننے کا خواب پاش پاش ہو گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو معرکہ حق کے دوران آپریشن ’’بنیان مرصوص ‘‘کی فرنٹ لائن پسرور چھاؤنی سیالکوٹ کے دورے کے موقع پر افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا‘اس موقع پر اسحاق ڈار‘خواجہ محمد آصف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور ایئر چیف بابر ظہیر سدھو بھی موجود تھے۔اس موقع پر شہبازشریف نے ٹینک پر کھڑے ہوکر نعرے بھی لگوائے ۔وزیراعظم کا کہناتھاکہ نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کو اگر زیادہ نقصان ہوتا تو ہم بگلیہار ڈیم سمیت بھارت کے دیگر آبی ذخائر کو تباہ کر دیتے‘اگر بھارت نے پاکستان کا پانی بند کرنے کا سوچا تو یہ ہماری ریڈ لائن ہے اور پھر واقعی خون اور پانی اکٹھا نہیں بہے گا، پانی ہمارا حق ہے، ہم اس کا بھرپور ردعمل دیں گے، 1960ء کے سندھ طاس معاہدہ کے بارے میں کبھی نہ سوچنا‘کئی گنا بڑے دشمن کے غرورکو جوانوں نے خاک میں ملا دیا ‘ہمارے جوانوں نے ثابت کر دیا کہ روایتی جنگ میں ہم بہترین مقابلہ کر سکتے ہیں ۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا، سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر مارشل بابر ظہیر سدھو اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف اور بری، بحری و فضائی افواج کے افسران اور جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں ۔یہ قوم کے بیٹے ہیں‘یہ قوم کی آنکھوں کے تارے ہیں۔ عسکری قیادت نے دشمن کا جرأت و بہادری سے آگے بڑھ کر مقابلہ کیا، اس سے نہ صرف پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہوا بلکہ ہمارے دشمنوں کے ہوش ٹھکانے آ گئے ہیں اور دوستوں کے حوصلے آسمانوں سے باتیں کر رہے ہیں، یہ ہماری بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت سے 1971ء کی جنگ کا بدلہ اس جنگ میں لے لیا ہے اور پوری دنیا کو بتایا کہ پاکستان کی فوج ایک جری فوج ہے اور دنیا کی کوئی طاقت اس کی شکست تو دور کی بات ہے، بال بیکا بھی نہیں کر سکتی۔تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے اور پھر تجارت کرے، صرف تجارت نہیں مربوط اور جامع مذاکرات ہونے چاہئیں، اس کے بغیر میٹھا میٹھا ہپ ہم نہیں ہونے دیں گے۔ دہشت گردی پر مذاکرات کے حوالہ سے انہوں نے کہا کہ مودی بتائیں 1971ء میں مکتی باہنی کو تربیت کس نے دی اور ان کو بھارت سے اس پار بھجوایا اور بغاوت پر اکسایا، سمجھوتہ ٹرین پر حملہ کس نے کیا؟ یہ پوری دنیا اچھی طرح جانتی ہے‘ ہمیں بھاشن مت دو‘ انہوں نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے، ہم اس خطے میں امن، خوشحالی اور ترقی چاہتے ہیں لیکن ہماری امن کی خواہش کو کبھی کمزوری مت سمجھنا، کسی غلط فہمی کا شکار نہ ہونا۔
 

Siberite

Chief Minister (5k+ posts)
PER LAST MAIN PHIR PATWARIOWN WALI BAAT KAR DE.


اب کیا کہوں ، کپتان تو جیل میں ھے ، اسی صورت مودی کی مار سکتا تھا ۔ مودی کی گمشدہ دھوتی اسے ساری عمر اڈھیالہ کی تنگ کوٹھی میں رگڑے جانے کی یاد دلاتی رہے گی ۔ 😉 ۔
 

exitonce

Prime Minister (20k+ posts)
اب کیا کہوں ، کپتان تو جیل میں ھے ، اسی صورت مودی کی مار سکتا تھا ۔ مودی کی گمشدہ دھوتی اسے ساری عمر اڈھیالہ کی تنگ کوٹھی میں رگڑے جانے کی یاد دلاتی رہے گی ۔ 😉 ۔
ABBY MISTRY KAY DHAKAN, PATWRI HE RAH NA KA MODI KEY DALALI NA KAR.
 

Back
Top