The resignation of prime minister is out of the question :- Ishaq Dar Press Conference

Rameez Chaudhry

Prime Minister (20k+ posts)
Last edited by a moderator:

Night_Hawk

Siasat.pk - Blogger
[h=1]وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے استعفیٰ کے حوالے سے کوئی مطالبہ نہیں مانا جائے گا، اسحاق ڈار
[/h] ویب ڈیسک 33 منٹ پہلے
283791-ISHAQDARPHOTOINP-1409328209-998-640x480.jpg

سیاسی بحران کے باعث پاکستان کو کئی سو ارب روپے کا نقصان ہوچکا ہے، اسحاق ڈار فوٹو: آئی این پی/فائل

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ فوج قومی ادارہ ہے اور غیرضروری چیزوں کو اس کے ساتھ منسوب نہیں کرنا چاہئے جب کہ سیاسی بحران کے باعث پاکستان کو کئی سو ارب روپے کا نقصان ہوچکا ہے جتنی جلدی ہوسکے ملک کو مسئلے سے نکالیں اور آگے لے کر چلیں۔
اسلام آباد میں عوامی تحریک سے مذاکرات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ حکومت اور عوامی تحریک کے درمیان کئی معاملات پر اتفاق ہوگیا، ایف آئی آر کی حد تک معاملہ کلئیر ہے اور جہاں تک جے آئی ٹی کا معاملہ ہے وہ ابھی حل طلب ہے جبکہ جوڈیشل کمیشن کے معاملے پر بھی کوئی مسئلہ نہیں اور طاہرالقادری کے 10 نکاتی اصلاحاتی ایجنڈے پر بھی بات ہوسکتی ہے۔ان کا کہنا تھا وزیراعظم اور وزیراعلی کے استعفی کے حوالے سے کوئی غیر آئینی اور غیر قانونی مطالبہ نہیں مانا جائے گا تاہم اگر کمیشن نے فیصلہ کیا کہ انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی ہے تو اقتدار خود چھوڑ دیں گے۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے علاوہ وکلا اور سول سوسائٹی نے بھی کہا کہ وزیراعظم کااستعفیٰ غیرآئینی ہوگا، جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات کےدوران وفاق سےکوئی بھی ملوث نکلا تو وہ اسی وقت استعفیٰ دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے پارلیمنٹ میں خطاب کے بعد آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں سہولت کار کا لفظ استعمال کیا گیا ہے، حکومت نے ریڈزون میں آرٹیکل 245 کے تحت فوج کو سہولت کار کے طور پر ہی بلایا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھاکہ مخصوص طبقوں نے تاثر دینے کی کوشش کی کہ فوج کو ضامن اور ثالث بنا دیا گیا، فوج قومی ادارہ ہے جس کی جانب سے وضاحت آگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے استعفے پر اصرار کرنے والے بات چیت کے عمل کو آگے بڑھانا نہیں چاہتے، سول سوسائٹی اور پارلیمانی جماعتیں کہہ چکی ہیں کہ استعفی کا مطالبہ غیر آئینی ہے۔

 

sarbakaf

Siasat.pk - Blogger
of course he will not resign
he will got to jail and then will soon meet bhutto along with his family members
 

PkRevolution

Chief Minister (5k+ posts)
ان پینڈووں سے کیا توقع رکھنی۔ یہ لوگ تو اپنی ملوں اور بزنس کے لئے حکومت میں آئے

انہوں نے تو پاکستانیوں کے بینڈ بجادئیے

اب ایک ہی ہونا ہے۔ پاکستانی فوج نے انہیں اٹھا کر پارلیمنٹ سے باہر پھینکنا ہے

سپریم کورٹ نے تھوڑی دیر میں آرڈر جاری کرنا ہے اور فوج کو حکم دینا ہے کہ ان پاگلوں سے پاکستانیوں کی جان فورا" چھڑاو۔


 

PAINDO

Siasat.pk - Blogger

نورو کون کرے گا تمہاری باتوں پر یقین ، کیا شہبازشریف نے وعدہ وفا کیا رپورٹ کے بعد ،اب وہ گلادڑوں کا زمانہ نہیں ہے ،رمانے کے انداز بدلے گئے مگر تم نورے کے نورے ہی رہے
 

cms123

Minister (2k+ posts)
He is right........they only go when some one KICK their A.S.S......hard.......with big black BOOT......then they go to JEDDAH to serve the SHEIKHS.............Lieing is constitutional, Killing public is constitutional......
If everything was solved they think no problem then why NS went to request ARMY what was that far....A>S>S> Hole.........
 

Back
Top