Teer ki Tarha Seedha Imran ..... KAMZOOR DIL NA INSAFIAN YEH COLUMN HARGIZ N PARHAIN

Sohraab

Prime Minister (20k+ posts)
news-1411586807-5559.jpg

[h=1]تیر کی طرح سیدھا عمران[/h]

باوجود اس کے کہ، دھرنا نگر میں بابا قادری جیسی بلند پایہ روحانی شخصیت موجود ہے۔ عمران خان باہر کے بابوں سے بھی تعویز، دھاگے اور وظائف کے لئے بھاگ دوڑ کرتے رہتے ہیں، گو کہ لندن تعویز بھی ان کے پاس موجود ہے،مگر بھولے بھالے جاوید میانداد نے بھی انہیں کان میں یہ بتانا ضروری سمجھا کہ بابا جی نے کہا کہ وہ آیت تین بار پڑھ لینا جاوید میانداد نے یہ بات بہت راز داری کے ساتھ ایک سے زیادہ بار یاد دلائی، مگر کم بخت مائیک نے یہ بات پورے پاکستان کو سنا دی۔ جاوید میانداد جب یہ بات عمران خان کو بتا رہے تھے، تو عمران خان ایک خوبصورت خاتون کے ساتھ گفتگو میں مصروف تھے، مجھے یقین ہے کہ عمران خان کو بعد میں پتہ چلا ہو گا کہ جاوید میانداد نے انہیں کیا کہا تھا، بہرحال افراتفری اور بھاگ دوڑ میں ایسے واقعات ہوتے رہتے ہیں، مگر جاوید میانداد کو یہ بات کون سمجھائے کہ کراچی کے سب سے بڑے بابا جی کا تعویز عمران خان کی جیب میں موجود تھا اور عمران خان اس تعویز کا کرشمہ اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے تھے یہ تعویز نہ ہوتا تو انہیں دوسرے کرشمے نظر آ رہے ہوتے اور ویسے بھی جب کسی اصلی بابا کا تعاون اور تعویز شامل حال ہو تو پھر چھوٹے موٹے بابا کب یاد رہتے ہیں؟عمران خان جو کمان کی طرح ٹیڑھے جملے استعمال کرنے میں خاصے بدنام ہو چکے ہیں۔ کراچی کے جلسے میں تیر کی طرح سیدھے نظر آئے

تیر سے کسی نے پوچھا:تم کمان سے سیدھے کیسے نکلتے ہو، کمان نے جواب دیا تھا جس روز کسی کمان میں آﺅ گے تو پتہ چل جائے گا، کمان ہوتی کیا ہے؟ گو کہ کراچی کے حوالے سے یہ سوال بھی اٹھایا جا رہا ہے کہ آخر کیا ضرورت پڑ گئی تھی، کراچی میں جلسہ کرنے کی؟ مگر شاہ محمود قریشی نے کراچی میں جلسے کے لئے بہت بھاگ دوڑ کی۔ انہوں نے الطاف حسین کو یقین دہانی کرائی کہ مبینہ طور پر مستقبل کے وزیراعظم کا آپ سے وعدہ ہے کہ کراچی کے جلسے میں عمران خان آپ کو تیر کی طرح سیدھے نظر آئیں گے۔ الطاف حسین ذہین آدمی ہیں انہوں نے کمال مہربانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ عمران خان کراچی میں ہمارے مہمان ہوں گے اور پھر انہوں نے نہ صرف یہ کہ میزبانی کا حق ادا کیا، بلکہ پوری پوری سرپرستی بھی فرمائی۔ شاہ محمود قریشی نے اگر الطاف حسین سے نائن زیرو پر ایک کپ چائے کے اہتمام کی خواہش کا اظہار کیا ہوتا اور عمران خان نے نائن زیرو پر ایک کپ چائے پی لی ہوتی تو یقین کیجئے رش کا یہ عالم ہوتا کہ تحریک انصاف والوں کو ایئر پورٹ کے باہر ہی سٹیج بنانا پڑتا۔ پہلا آدمی سٹیج کے قریب ہوتا تو آخری آدمی بابائے قوم ؒ کے مزار تک ہوتا، مگر شائد عمران خان ابھی اس کے لئے تیار نہیں تھے، آنے والے دو چار ہفتوںمیں ممکن ہے وہ نمک والی چائے پینے کے لئے نائن زیرو حاضری دیں اگر رحمن ملک نے کوئی اپنا چکر نہ چلا دیا تو؟

بہرحال کراچی میں جلسے کے سلسلے میں عمران خان پر یہ حقیقت بھی کھل گئی ہے کہ نواز شریف اور الطاف بھائی میں کیا فرق ہے؟عمران خان کو اب اسلام آباد کے ڈی چوک اور کراچی کے فرق کی سمجھ آ گئی ہو گی، انہیں سمجھ آ گئی ہو گی کہ اسلام آباد کے ڈی چوک، پارلیمنٹ ہاﺅس اور پی ٹی وی پر قبضہ کرنا کتنا آسان اور کراچی میں بابائے قوم کے مزار تک جانے میں کن کن مراحل اور کن کن انتظامی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور پھر محض زبانی و عدوں کی پاسداری بھی کتنی لازمی اور ضروری ہوتی ہے۔ کراچی اسلام آباد نہیں ہے کہ ریاستی اداروں کے ساتھ تحریری وعدے کر کے بھی من مانی کی جائے۔ کراچی، کراچی ہے، جہاں صرف اور صرف ویسا کرنا پڑتا ہے جو پیا من بھائے

بہرحال کراچی کا جلسہ بہت بڑا تھا۔ بابا جی کے تعویز کے اثرات نمایاں طور پر نظر آ رہے تھے، مگر عمران خان بہت اُداس، پریشان اور سہمے سہمے سے نظر آئے، وہ اتنے سہمے ہوئے تھے کہ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح ؒ کے مزار پر فاتحہ خوانی کے لئے بھی نہ گئے، کم از کم مَیں نے کسی نیوز چینل پر نہ دیکھا اور نہ سنا کہ عمران خان بابائے قوم کے مزار پر فاتحہ خوانی کے لئے گئے۔ عمران خان گزشتہ کئی روز سے کراچی والو مَیں تمہیں آزاد کرانے کے لئے آ رہا ہوں، کا اعلان کر رہے تھے۔ کراچی والوں کو بھی امید تھی کہ سلطان محمود غزنوی اگر تشریف لا رہے ہیں تو پھر سومنات کا مندر ٹوٹے ہی ٹوٹے، کراچی کے لوگوں کو آزادی ملے ہی ملے، مگر انہیں کیا پتہ تھا کہ ان کا سلطان محمود غزنوی اپنی تلوار اسلام آباد کے ڈی چوک اور زبان سومنات کے مندر کی سیڑھیوں میں رکھ آئے
ہیں :lol: یوں کراچی کے لوگوں کو جو امید تھی کہ سلطان اُن کی آزادی کے لئے17حملے نہ سہی چار پانچ حملے تو ضرور کرے گا، مگر شو می قسمت کہ کراچی کے لوگوں کی یہ خواہش پوری نہ ہو سکی اور کئی لوگ جلسہ گاہ سے نکلتے ہوئے ایک دوسرے سے یہی کہتے ہوئے پائے گئے کہکھایا پیا کچھ نہیں، گلاس توڑا بارہ آنے

لوگوں کو امیدیں کب ٹوٹتی ہیں، لوگوں کی امیدیں تب ٹوٹتی ہیں، جب ان کا لیڈر، ان کے ساتھ وعدہ خلافی کرے، ان کی امیدوں پر پانی پھیرتے ہوئے اپنے مفادات کو اہمیت دینا شروع کر دے۔ کیا عمران خان نے اب اپنی روایت شکن سیاست کو روایتی سیاست کے تابع نہیں کر دیا؟ ان کے پاس اس بات کا کیا جواب ہے کہ ان کی پارٹی کی بزرگ رہنما زہرا شاہد حسن کو اِسی کراچی میں دن دیہاڑے قتل کر دیا گیا۔ کیا عمران خان نے ان کے اہل خانہ کے ساتھ ملاقات کی، کیا انہوں نے مرحومہ کے لواحقین میں سے کسی کو سٹیج پر اپنے ساتھ کھڑا کیا؟ کیا انہوں نے اپنی تقریر میں اس مرحومہ کی پارٹی خدمات اور شہادت کا ذکرکیا؟عمران خان نے مرحومہ زہرا شاہد حسن کے قتل کے بعد کہا تھا کہ مرحومہ کے قاتل الطاف حسین ہیں وہ الطاف حسین کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرائیں گے۔ عمران خان نے یہ بھی اعلان کیا تھا کہ مرحومہ کی پارٹی خدمات اور شخصیات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی یاد گار بھی بنائیں گے۔ کیا عمران خان یہ سب باتیں اور اعلان بھول گئے ہیں۔ کراچی کے لوگوں کو امید تھی کہ عمران خان کراچی کے حالات کے بارے میں بات کریں گے، کراچی پر قابض مختلف مافیاز کو للکاریں گے، مگر انہوں نے صرف لیاری گینگ کی بات کی، کیا کراچی میں صرف لیاری ہی کے لوگ مجرموں کے سرپرست ہیں؟

عمران خان نے جلسے کی حد تک کامیابی ضرور حاصل کی ہے، مگر کراچی کے لوگوں کے دِلوں میں موجود اپنی محبت کھو دی ہے، ان کے جلسے نے کراچی کے لوگوں کو بہت مایوس کیا ہے، میرے کئی دوستوں نے مجھے فون کر کے کہا کہ ہمارا خیال تھا کہ عمران دلیر آدمی ہے، پاکستان کو بدلنا چاہتا ہے، کراچی شہر کی رونقیں بحال کرنا چاہتا ہے، کراچی کو امن کا گہوارہ بنانا چاہتا ہے، کراچی کے لوگوں کو بدامنی، غنڈہ گردی، بھتہ خوری سے نجات دلانا چاہتا ہے، وہ کراچی میں ایک نئی سیاست لانے کی کوشش کر رہاہے تو پھر اس کے ہاتھ مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، مگر یہ تو پرانی سیاست کی اجازت کے بغیر کوئی بات کرنے کی جرات بھی کھو چکا ہے۔ مَیں نے انہیں سمجھایا کہ جہانگیر ترین، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید، خورشید محمود قصوری کے ساتھ وہ یہی تبدیلی لا سکتا ہے، جو کراچی کے جلسے میں تقریر کرتے ہوئے آپ سب لوگوں نے محسوس کی ہے۔ کیا یہ تبدیلی کم ہے کہ وہ خود تبدیل ہو چکا ہے، کمان کی طرح ٹیڑھا تھا اب تیر کی طرح سیدھا ہو گیا ہے۔

 

values

Chief Minister (5k+ posts)
میں نے سرسری انداز سے یہ گھٹیا اور بکاؤ کالم صرف دیکھا ہے .آپ میں نہ کوئی اسے پڑھے اور نہ تبصرہ کرے .
شکریہ
 

Democrate

Chief Minister (5k+ posts)
عمران کے پجاری....عقل سے عاری
جمہوریت سے بیزاری....اسٹیبلشمنٹ سے یاری
 

Sohraab

Prime Minister (20k+ posts)
میں نے سرسری انداز سے یہ گھٹیا اور بکاؤ کالم صرف دیکھا ہے .آپ میں نہ کوئی اسے پڑھے اور نہ تبصرہ کرے .
شکریہ

aap ka dil kamzoor hai to issay parhne se ijtanab bartain

shukria
 

mercedesbenz

Chief Minister (5k+ posts)
iss jahil kalim nigaar ki auk baat sahee ha baqi iss ne stage per pohnch ker nihayet burey tareekey ce dust ker diye hain jin ki bu saaaaaarey forum per ha.han to aik baat sahee woh yeh ha keh ik waqyi teer ki tarah seeedah ha iss issi liye in tammam munafkon aur jahly paliment ke gundey andon ko chubta ha ik ki teer jaisy nook in ki ga;;;;;;;;;n;;;;;;;;d main nihayet zoor ce chubh rahee ha jiss ki takleef yeh bhi mehsoos ker raha ha:
 

Amal

Chief Minister (5k+ posts)
zalimon ko support kerny wallon kliye sochney ka lamha , Zalimon ko support kerny wally zulm main hissadar hoty han or akhrat main iss zulm ka hissab bee dana ho ga !
10703729_928861007127252_6284682682127665515_n.jpg
 

muntazir

Chief Minister (5k+ posts)
zalimon ko support kerny wallon kliye sochney ka lamha , Zalimon ko support kerny wally zulm main hissadar hoty han or akhrat main iss zulm ka hissab bee dana ho ga !
10703729_928861007127252_6284682682127665515_n.jpg
[/QUOT

alqaida,bokooharam,isis in key baarey main bhi kia bataen gii key yeh zalim hain ya naheen?
 

GreenMaple

Prime Minister (20k+ posts)
Okay, so let's see if this 'bahader journalist' writes a column against A*sh*le Bhai, as critical as he wrote this against IK...
 

Fakhre Alam

Minister (2k+ posts)
i ignore all your posts mr sohraab. koi dhang ki baat nai hoti apky threads mein. totally biased. PTI ki ghaltiyan , pmln mqm ppp anp ko farishta nahi sabit karti.
 

Amal

Chief Minister (5k+ posts)
zalimon ko support kerny wallon kliye sochney ka lamha , Zalimon ko support kerny wally zulm main hissadar hoty han or akhrat main iss zulm ka hissab bee dana ho ga !
10703729_928861007127252_6284682682127665515_n.jpg
[/QUOT

alqaida,bokooharam,isis in key baarey main bhi kia bataen gii key yeh zalim hain ya naheen?


ظلم تو ظلم ہے چاہئے کہیں بھی ہو

ظالم یہ کہ نہ صرف آخرت میں اللہ تعالی کےقہروغصب کاقابل ہے،بلکہ اس سےقبل دنیامیں بھی اللہ تعالی انہیں عبرتناک سزادیتی ہے
اللہ تعالی نے قرآن کریم سورۃ یونس آیہ نمبر92 میں فرمایا : ( فَالْيَوْمَ نُنَجِّيكَ بِبَدَنِكَ لِتَكُونَ لِمَنْ خَلْفَكَ ءَايَةً وَإِنَّ كَثِيرًا مِنَ النَّاسِ عَنْ ءَايَاتِنَا لَغَافِلُونَ )

ترجمہ :"توآج ہم تیرے بدن کو (دریاسے)نکال لیں گے تاکہ تو پچھلوں کےلیے عبرت ہواوربہت سے لوگ ہماری نشانیوں سےبےخبرہیں"۔
 

pcdoc24x7

Minister (2k+ posts)
to all copy pasters .... use your brains sometimes ... are you all slaves of patwaris and zardaris totally brainless .... and all you can do is copy and paste useless stuff just to increase your post count .... why don't you jokers join cartoon network as that's what matches your intellect. Siasat.pk is only for people who have common sense and can see right from wrong and are not slaves of the status quo nor are beneficiary of this corrupt system. You paid touts deserve your corrupt masters as your job of posting crap and lies is more important than the well being of this country ... You continue to let the country run deep into the ground .... the debt grows while your masters become rich and you get some piece of their looted wealth (aka our tax money) .... So don't you worry ... your efforts will be wasted ... you guys think you are smart because you are good at copy pasting and photoshopping and lying ... but that will be your downfall. At least have some conscience and give respect to the one leader who has just given and not taken anything from this nation unlike your paid masters who have built their own wealth by looting this nation. May Allah show you the light and may your pieces of crap leaders rot in hell for destroying Pakistan. Go Nawaz Go and take all these status quo muk muka leaders with you ...

Imran has nothing to lose ... as he is not greedy for fame, power or money .... He is also thinking about this nation unlike the beghai-rat noora and besharm zardari and their hawaris .... So don't worry ... the writing's on the wall .... soon these morons will be on the run and will be brought back to Pakistan to face justice and also their looted wealth of this nation will be brought back to its rightful place.
 

aamir_uetn

Prime Minister (20k+ posts)
الطاف کے خلاف نہیں بولا کراچی میں ، اسکا مطلب زرداری کے خلاف بھی خاموش رہے ، نواز کے بھی گن گائے ؟؟ تنقید کرنے والوں کو موقع چاہیئے ذلیل کرنے کا ، وجوہات پے غور کرنے کی ضرورت ہے

ابھی حکومت عمران خان کی نہیں ہے ، کراچی اس کے کنٹرول میں نہیں ہے ، اگر وہ ڈائریکٹ بولتا ہے تو تحریک انصاف کے کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ شروع ہو سکتی ہے اور عمران خان بلکل بے بس ہو گا ، پھر یہی لوگ کہیں گے کیسا لیڈر ہے اسے اپنے کارکنوں کی زندگی کی بھی پرواہ نہیں ، جیو تو یہاں تک کہہ دے گا کہ عمران خان نے سیاسی فائدے کے لیے جان بوجھ کے لاشیں گرا دیں

کراچی کے حالات تب ہی ٹھیک ہو سکتے ہیں جب وہاں کی پولیس کو فری ہینڈ دیا جائے اور ہر قسم کی سیاسی بھرتیاں ختم کی جائیں اور جو پہلے سے سیاسی بھرتی ہیں انہیں نکالا جائے ، چھوٹی مچھلی سے لے کے ہر بڑے مگر مچھ پے ہاتھ ڈالا جائے

اب میرا سوال یہ ہے کہ پولیس کو پوری طرح سیاست سے پاک کرنے کی امید کس سے کی جا سکتی ہے

نواز شریف ؟؟
زرداری ؟؟
الطاف حسین ؟؟
یا پھر ......... عمران خان ؟؟


 
Last edited:

20130511

MPA (400+ posts)
Is Column ka Khulasa yeh hai

Main Sirf Shareef Khandan k Khilaf Bakwaas karta hoon


(clap)
(clap)(clap)
(clap)(clap)(clap)
(clap)(clap)(clap)(clap)
(clap)(clap)(clap)(clap)(clap)
(clap)(clap)(clap)(clap)(clap)(clap)(clap)
(clap)(clap)(clap)(clap)(clap)(clap)(clap)(clap)