سہراب اور ایک دوسرے ممبر کو اپس میں گالم گلوچ کرنے پر بین کیا گیا ہے - سہراب کی غلطی کم تھی (گالی کا جواب گالی) اس لیے ان کو صرف ایک دن کے لیے بین کیا گیا . جب کہ دوسرے ممبر کو ماں باپ کی گالیاں دینے پر پانچ روز کے لیے
آپ سب سے گزارش ہے کہ اپ اگر کسی پوسٹ کو رپورٹ کرتے ہیں یا کسی ماڈریٹر کو شکایتی مسیج بھیجتے ہیں تو پھر برائے مہربانی انتظار کیا کیجیے - کیوں کہ ضروری نہیں کہ اپ کی رپورٹ کی ہوئی پوسٹ یا مسیج فوری طور پر دیکھ لیا جائے
وسیم صاحب، آپ سے بذریعہ پی ایم تو اِس فورم پر جاری فرقہ وارانہ دہشتگردی کی رپورٹنگ کے سلسلے میں میرا یکطرفہ سا رابطہ رہتا ہی ہے جسکا شاذ ہی کوئی خاطر خواہ نتیجہ برامد ہوا۔ اکثر آپکی طرف سے اُس گستاخانہ اور مسلمانوں کیلئے انتہائی تکلیفدہ پوسٹ کو فقط ڈلیٹ کر دینا ہی کافی سمجھا جاتا ہے یا "گستاخ" پر کبھی کبھار ایک آدھ روزہ بین لگا کر آنکھوں میں دھول جھونکنے کا اہتمام بھی کر دیا جاتا ہے۔ نتیجہ، وہ تمام فرقہ پرست دہشتگرد آج بھی شر انگیزی کیلئے آزادانہ دندناتے پھرتے ہیں جو ہمیشہ اِس فورم پر بدزبانی اور اشتعال انگیزی میں پہل کے مرتکب ہوئے لیکن آپکی ایڈمنسٹریشن کی پے در پے بے عدلیوں سے تنگ آ کر بالآخر انہیں انہی کی زبان میں جواب دینے والے کئی حضرات مدتوں سے پابند سلاسل ہیں اور انکی رہائی کے امکانات بھی آپ نے "بنامِ انصاف" معدوم کر چھوڑے ہیں۔ آپ شاید حصولِ ثواب کیلئے ایسا کرتے ہوں لیکن ثواب کمانے کا مختصر اور سہل رستہ انصاف کی یکساں فراہمی ہے۔ ہو سکے تو اپنی اس حکمتِ عملی اور "عملے" پر غور کیجئے گا کیونکہ ہمارے ہاں موجود اکثر خرابیوں کی جڑ دہرا، تہرا نظام انصاف ہے۔