Aapki soch mujh say bohat milti hai mera bhi yehi khyal hai, Peshawar say bohat say ISF kay larkay jeetay hain daikhain kay in ki kaisi karkerdgi rehti hai , Murad Saeed ki tarah huwai kartoos sabat na hon
کچھ بہت زیادہ فرق تو نہیں ہوگا لیکن پھر بھی عمران کے نام کیوجہ سے باقی پارٹیوں کے لوگ سے بہت بہتر ہونگے۔ اچھے کی اُمید رکھنی چاہیے۔ ورنہ یہاں ہر کوئی اپنے نام کے لیے سیاست کرتا ہے۔ میں نے اسکی ایک چھوٹی سی جھلک انگلینڈ میں سب سے پہلے انٹرا پارٹی انتخابات میں حصّہ لے کے دیکھا ہے۔ کافی قصّے کہانیاں مشہور ہیں۔ کہ کیسے یہ لوگ معمولی معمولی باتوں پہ لڑتے جھگڑتے ہیں کہ انسان حیران رہ جاتا ہے کہ یہ بڑے عمروں کے لوگ ہیں یا ٹین ایجرز؟ کسی کو عمران کی نزدیکی پسند ہے کسی کو عہدے۔ کسی کو عمران کیساتھ بیٹھنا پسند ہے کسی کو عمران کیساتھ تصویریں کھینچوانا۔ اسلیے اب میں انتخابات میں حصّہ لیتا ہوں اور نہ وؤٹ ڈالتا ہوں۔ مجھے یہاں کوئی انسان کا پتر نہیں لگتا۔ زیادہ تر لوگ بہت ہی چھوٹی سوچ کے احساسِ کمتری کے مارے لوگ ہیں۔ اور یہی حال اسلام آباد میں بیٹھے ہوئے لوگوں کا ہے۔
اس سلسلے میں میں آپکو ایک چھوٹا سا قصّہ سُناتاہوں۔
بطور انفارمیشن سیکریٹری میں نے ایسٹ میڈلینڈ کا ایک افیشل فیس بُک پیج بنایا تو اس کے بینر پہ پی ٹی آئی کا جھنڈا اور ڈپی میں بھی پی ٹی آئی کا جھنڈا اور اس پہ ایسٹ میڈ لینڈ لکھا تھا۔ دوسرے الیکشن میں نے حصّہ نہیں لیا ۔ تو جو جنرل سیکریٹری اور صدر بنے تھے اسے ہمارے ایک ایڈمن ساتھی نے پیج پہ اڈیٹر بنایا تو کیا دیکھتا ہوں کہ ڈی پی سے پی ٹی آئی کا جھنڈا ہٹا کے اپنی تھوبڑوں کی ایک مُشترکہ تصویر لگا دی۔ حالانکہ میں نے کبھی عمران کی تصویر بھی نہیں لگائی تھی۔ جس پہ میں نے انہیں وارننگ دی کہ یہ تم لوگوں کا ذاتی پیج نہیں اسلیے اس پہ صرف پی ٹی آئی کا جھنڈا لگے گا لیکن انہوں نے تصویر نہیں ہٹائی جس پہ میں نے انکی تصویر ہٹا دی۔ انہوں نے پھر لگا دی۔ جس پہ میں نے ایڈمن کی پاور استعمال کرتے ہوئے انہیں ایڈیٹر سے ہی ہٹا دیا جس پہ پھر رو رہے تھے۔ تو اس ایک چھوٹے سے واقعے سے اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ یہ لوگ کتنے نظریاتی ہے اور کتنا پارٹی کے لیے اخلاص سے کام کرنا چاہتے ہیں اور کتنا ہی اپنی ذات کی مشہور کے لیے پارٹی کے عہدے سنھبالنے کی کوشش کرتے ہیں؟
Last edited: