aliasghar81
MPA (400+ posts)
ابھی ابھی خبریں دیکھیں سُنی ہیں۔
لوڈ شیڈنگ سے تنگ لعنتی مظاہرین گاتے بجاتے راہ چلتےاپنے ہی بھائی بندوں کو ڈنڈوں سریوں اور جوتوں سے مار رہے ہیں۔ کاروں میں بیٹھی عورتیں اور بِلکتے سہمے بچے ہیں۔ اُنکی گاڑیوں پر اِنسانی شکل میں نالیوں کے گندے کیڑے حملے کر رہے ہیں گندی گالیوں کی بوچھاڑ الگ۔ بھلا اِن عام شہریوں کا کیا قصور؟
ہر ٹھیلا لوٹا جا رہا ہے غریب شربت والے کی شربت کی بوتلیں، تربوز والے کا ’’بِزنس‘‘ اور کھوکھے والی کی جمع پونجی لوٹتے دُکانوں اور اپنی ہی اِملاک کو آگ لگاتے بد شکلے بے سمتے مظاہرین نعرے لگاتے اور چھینا جھپٹی کے آم چوستے بجلی پیدا کر رہے ہیں۔
یہ عزاب اور عزاب کا شکار لوگ ہیں۔ اپنے جیسے مریلوں کو لوُٹو اور لٹھے پہنے بڑی بڑی مونچھوں والے بدمعاشوں کو قطار در قطار کھڑے ہو کر ووٹ دو۔
ابھی کل کی بات ہے مصریوں نے تحریر چوک میں عزم و ولولے کی ایک داستان تحریر کی ہے۔ ایک نا قابلِ شکشت آمر کی جڑیں ہِلا دیں مجال ہے جو اپنی دھرتی ماں کا بال بھی بیکا کیا ہو۔ اِدھر اپنے بھائی لوک ہیں لفظ ’’لعنت‘‘ کا جیتا جاگتا ترجمہ۔
Jaisi Qoum, waisay he hukmaran un par musalat kar deyay jatay hain. Kia yay ab lazim nahi kay har istat rakhnay wala shaks ab is mulk say hijrat ke koshih karay.
Zalimon kay hukmran bhee zalim hotay hain.