Salman Taseer Murder Case - Will Judiciary Come Up to Aspirations of a Better Pakistan ?

سہیل خانزادہ

Minister (2k+ posts)
سلمان تاثیر قتل کیس میں عدالت عظمیٰ ممتاز قادری کی سزائے موت کے خلاف اپیل پر چند دن میں فیصلہ سنانے والی ہیں - اج کی سماعت میں جسٹس کھوسہ نے کافی بولڈ ریمارکس دئیے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ججز حضرات ماضی کے برعکس اس دفع مذہبی جنونیوں کے سامنے کھڑے ہونگے اور ممتاز قادری کو تختہ دار پر لٹکا کر ایک نئی مثال قائم کریں گے

:اج عدالت عظمیٰ کے ریمارکس یہ تھے



پاکستان کی عدالت عظمیٰ نے کہا ہے کہ اگر لوگوں نے توہین مذہب کے مرتکب افراد کو خود ہی سزائیں دینے کا فیصلہ کر لیا تو ملک میں افراتفری پھیل جائے گی اور مخالفین ایک دوسرے پر توہین مذہب کے الزامات لگا کر دشمنی نکالنے کی کوشش کریں گے

عدالت نے مجرم کے وکیل جسٹس ریٹائرڈ میاں نذیر سے استفسار کیا کہ توہین مذہب کے قانون میں کسی کو ذاتی حیثیت میں کیا اختیار دیا گیا ہے اور کیا ایک شخص خود ہی جج بن کر توہین مذہب کے مرتکب افراد کو سزا دے سکتا ہے؟



ایک آئیڈیل فیصلہ تو یہ ہو گا کہ عدالت بلاسفیمی لاز کو معطل کر دے کیونکہ اج تک انکا غلط استعمال ہی ہوا ہے لیکن اگر اتنا بڑا فیصلہ لینا فاالحال ممکن نہیں ہے تو کم از کم اتنا ضرور ہونا چاہیے کہ ممتاز قادری جیسے مذہبی جنونیوں کو سزا دے کر ایک مثال قائم کر دی جائے تا کہ آیندہ کوئی خود خدا بننے کوشش نا کرے

یہ بھی سرگوشیاں ہیں کہ جسٹس خوجہ شریف جو ممتاز قادری کے وکیل ہیں ( آپ یہی سے اندازہ کر لیں کہ ہم اس اندھی جنونیت کا شکار کیوں ہیں - یہ صاحب جب چیف جسٹس تھے تو انہوں نے کیا گل کھلاے ہونگے ) نے حکومت سے یہ یقین دہانی لی ہے اگر عدالت سزا برقرار رکھتی ہے تو پھانسی کو غیر معنیہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا جائے گا - اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ بذات خود ' نیشنل ایکشن پلان ' پر ایک بہت بڑا سوالیہ نشان لگا دے گا

اور ویسے ایک بات مجھے سمجھ نہیں آتی اگر کوئی سمجھا دے تو

یہ فعل اگر الله کی رضا کے لیے کیا گیا تھا تو پھر موت سے ڈر کیسا ؟
پھانسی سے بچنے کے لیے اتنی حیلے کیوں ؟
وہاں تو بہتر حوریں انتظار کر رہی ہونگی نہ ؟
تو پھر کیوں نہ ان حوروں سے جلد از جلد ملاقات کا اہتمام کیا جائے ؟


 
Last edited by a moderator:

ts_rana

Minister (2k+ posts)
may ALLAH Almighty give the courage to Judges so they can give the Judgement without any fear of MULLAHS.
 
Last edited:

adamfani

Minister (2k+ posts)
اتنا ضرور ہونا چاہیے کہ ممتاز قادری جیسے مذہبی جنونیوں کو سزا دے کر ایک مثال قائم کر دی جائے تا کہ آیندہ کوئی خود خدا بننے کوشش نا کرے
 

Veila Mast

Senator (1k+ posts)
12108788_10153269108993434_4451506271067039663_n.jpg
 

Democrate

Chief Minister (5k+ posts)
اس ممتاز قادری کو جلد از جلد تختہ دار پر لٹکایا جائے
یہ اسلام کے نام پر دھبھا ہے اور مذہبی جنونیت کا شکار جس کی اسلامی تعلیمات میں جگہ نہیں
 
Last edited:

nesha

Minister (2k+ posts)
Agar isko phaansi deni hai to phir un deshatgardon ko b phaansi honi chaiye jo parliment mein beth ker begunah ko marwa rahy hn.
 

غزالی

MPA (400+ posts)
[video]https://www.facebook.com/sharifawais/videos/981039951948759/[/video]

اگر وزٹر کی حیثیت آپکے کچھ پرانے تبصرے اور تھریڈ نہ دیکھ رکھے ہوتے تو شائد آپ کے ان لنکس اور تصویروں سے تعرض کی ضرورت پیش نہ آتی، کہاں ختمی المرتبت سے عشق کا آپ کا فہم اور کہاں ان جاہل مولویوں کی جاہلانہ سیاست اور خودنمائی والے پوسٹر۔

آقاؐ و مولاؐ کی ذات اور ناموس سے عشق اور اس پر مر مٹنے کا جذبہ ایک بات ہے جبکہ آقاؐ ہی کے نام پر بنے ملک میں آقاؐ کی ناموس کی آڑ لیکر فتنہ و فساد کا باعث بننا بالکل الٹ بات ہے، آپ کو خیال ہونا چاہیے کہ اس آدمی کے سطحی عشق اور جاہلیت پر مبنی عمل نے اس ملک میں امن وامان کا ایک اچھا خاصا مسئلہ کھڑا کر دیا ہے
 

Atif

Chief Minister (5k+ posts)
ممتاز قادری کو چاہیے کہ اپنے لئے تحریک چلانے والے تمام لوگوں سے برات کا اعلان کرے بلکہ نفرین کرے کہ اس عاشق رسول کو پھانسی کی صورت آقا کی بارگاہ میں سرخرو ہونے کا موقع مل رہا ہے جبکہ یہ ظالم اس کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔ مجھے امید ہے اس بہادر آدمی کو پھانسی سے کوئی خوف محسوس نہیں ہورہا ہوگا۔ کیونکہ غلامی رسول میں موت بھی قبول ہوتی ہے۔
 

Veila Mast

Senator (1k+ posts)
اگر وزٹر کی حیثیت آپکے کچھ پرانے تبصرے اور تھریڈ نہ دیکھ رکھے ہوتے تو شائد آپ کے ان لنکس اور تصویروں سے تعرض کی ضرورت پیش نہ آتی، کہاں ختمی المرتبت سے عشق کا آپ کا فہم اور کہاں ان جاہل مولویوں کی جاہلانہ سیاست اور خودنمائی والے پوسٹر۔

آقاؐ و مولاؐ کی ذات اور ناموس سے عشق اور اس پر مر مٹنے کا جذبہ ایک بات ہے جبکہ آقاؐ ہی کے نام پر بنے ملک میں آقاؐ کی ناموس کی آڑ لیکر فتنہ و فساد کا باعث بننا بالکل الٹ بات ہے، آپ کو خیال ہونا چاہیے کہ اس آدمی کے سطحی عشق اور جاہلیت پر مبنی عمل نے اس ملک میں امن وامان کا ایک اچھا خاصا مسئلہ کھڑا کر دیا ہے

ممتاز قادری کو چاہیے کہ اپنے لئے تحریک چلانے والے تمام لوگوں سے برات کا اعلان کرے بلکہ نفرین کرے کہ اس عاشق رسول کو پھانسی کی صورت آقا کی بارگاہ میں سرخرو ہونے کا موقع مل رہا ہے جبکہ یہ ظالم اس کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔ مجھے امید ہے اس بہادر آدمی کو پھانسی سے کوئی خوف محسوس نہیں ہورہا ہوگا۔ کیونکہ غلامی رسول میں موت بھی قبول ہوتی ہے۔

کہتا ہوں وہی بات سمجھتا ہوں جسے حق
نے ابلہ مسجد ہوں نے تہذیب کا فرزند
اپنے بھی خفا مجھ سے ہیں بیگانے بھی ناخوش
میں زہرہلاہل کو کبھی کہہ نہ سکا قند

شاید ویلے کی تحریر "دو سعد" آپ کی نگاہ سے گزری ہو جس میں اوس وخزرج کی سالوں چلتی دشمنی کی آگ یوں ختم ہوئی کہ دو قبیلوں کے سردار رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دائیں بائیں حفاظت پر مامور ہوئے، یہی نہیں ایک اور تحریر "قبلہ" جو یہاں کی انتظامیہ کو ہضم نہ ہوسکی میں ذکر تھا کہ اللہ کا قبلہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں، نقلی دلائل تو ویلے نے پیش کیے تھے جس میں ایک شہرہ آفاق تفسیر قرآن روح المعانی تھی جبکہ عقلی دلائل اگر کوئی تقاضا کرتا توکچھ کہنے کی جسارت ویلا بھی کرتا کہ ہمارے لیے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر سلام حرف ندا کے ساتھ پیش کرنا تو منع کہ وہ ہمارے روبرو نہیں مگر اللہ تو مسبب الاسباب ہے اس کے لیے یہ پابندیاں کیوں؟

کسی چیز کو یا تو دور سے دیکھا جائے یا پھر تکبر سے، تب اس شے کی قدرو منزلت کا ادراک نہیں رہتا، حالت زار یہ ہے کہ مسلمانوں کو بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قدرومنزلت ثابت کرنےکے لیے یہ جوکھم اٹھانا پڑیں گے؟

وہ جو نہ تھے تو کچھ نہ تھا، وہ جو نہ ہو تو کچھ نہ ہو
جان ہیں وہ جہان کی، جان ہے تو جہان ہے

عشاق کبھی بھی شش و پنج میں مبتلا نہیں ہوتے، عشق تو خود ایک دلیل ہے، یہی عشق ہی تھا جس نے جولیا ہل کو کئی دنوں ایک درخت کو کٹنے سے بچانے کی خاطر اس کی آغوش میں سلائے رکھا، ایک درخت کے کٹنے پر خود کٹ مرنے پر پرعزم اہل مغرب ہمارے لیے قابل ستائش اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ناموس کی حفاظت میں مبتلا میرے جیسے ویلے جنونی و پاگل و خبطی و جہادی؟

مغرب کے اصولو ں کو بھی کیا کہنے، ایک گلوگار ڈکسی چکس صرف اتنا کہنے پر معتوب کہ وہ شرمندہ ہے بش بھی ٹیکساس سے ہے اور ہم سب سے مکرم و معظم و محتشم ہستی کے متلعق زبانیں دراز کرنے پر آزاد؟

یہی نہیں برطانیہ میں حال ہی میں قانون پیش ہوا کہ 'برٹش ویلیوز' کے خلاف بات کرنے پر آپ قانون کی گرفت میں آ سکتے ہیں، ان ویلیوز میں ایک جمہوریت بھی ہے یعنی جمہوریت کے خلاف زبانیں گنگ اور ناموس رسالت لا وارث؟

ریمنڈ ڈیوس ہی کے معاملے کو دیکھ لیجیے، قانون دیت کی دھجیاں بکھر گئیں، غزوہ خندق کی موقع پر ایک مشرک کی لاش خندق کے اس پر آ گری تو اس کے لواحقین نے بھاری قیمت ادا کرنی چاہی تاکہ وہ اس کی آخری رسومات ادا کر سکیں، مگر رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسی قیمت کو گوارا نہ کیا ، اس وقت کے حالات بھی سامنے رکھیے جب خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے شکم اقدس پر پتھر باندھے ہوئے تھے

چلیں کاغذوں میں ہی سہی، آ پ تو اسلامی جمہوریہ ہیں اور بھارت سیکولر، مگر وہاں کے حالات پر بھی نظر ہوکہ افضل گرو کو صرف اس لیے پھانسی دی گئی کہ قانون نہیں بلکہ 'لوگ' یہی چاہتے تھے اور بلونت سنگھ جس نے ۱۹۹۵ میں پنجاب کے وزیر اعلیٰ بینت سنگھ کو قتل کیا اس کی پھانسی کی سزا پر آج تک عمل نہ ہو سکا کیونکہ سکھ برادری نا صرف بلونت سنگھ کے ساتھ ہے بلکہ اسے سکھوں کے اعلیٰ اعزاز سے بھی نوازا، ہاں یہاں 'انسانیت' نواز کچھ زیادہ ہی ہیں ؟

داستان طویل اور نشست مختصر، عامر بن اکوع رضی اللہ عنہ یاد آئے کہ خیبر کے راستے میں وہ خوش الحان جب محو ترنم تھے تو آقا صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے اشعار سے خوش ہو کراس کے گناہ بخش دینے کا عندیہ دیا، اگلے دن معرکہ ہوا اور آپ شہید ہوئے تو مزاج آشنا یار حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے عرض کی کہ یارسول اللہ، آپ عامر کو چند دن اور زندہ رہنے دیتے ، یہ واقعہ صحیح بخاری میں اور اس کی تفصیل بخاری کی شرح میں موجود، عرض پھر یہی ہے کہ یہ ممتاز قادری اور حوروں کے درمیان 'پھڈا' ڈالنے والی بات نہیں بلکہ ویلا تو عاشق صادق سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مدح سننے کا خواہاں ہے، اگر 'پھڈے' ڈالنے کا الزام ویلے پر لگانا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بابت کیا کہیں گے جنہوں نے معراج کے دوران حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا گھر دیکھا اور فرمایا کہ عمر کی غیرت کی وجہ سے گھرمیں نہ جھانکا، واپسی پر چاہیے تو یہ تھا معاذ اللہ عمر کو گھر پہنچانے کا انتظام کرتے

کبھی دیار حبیب اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نصیب لے جائے تو باب السلام سے باب البقیع میں دائیں جانب دل آویز خطاطی میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کندہ ہیں، ان میں ایک ہے عروہ وثقیٰ یعنی سب سے مضبوط رسی، بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہی اللہ کی رسی ہیں اور امت مسلمہ کبھی اس مخمصے کا شکار نہیں رہی، اللہ ہمیں ثابت قدم رہنے کی تو فیق عطا فرمائے

جان ہے عشق مصطفیٰ اور فزوں کرے خدا
جس کو ہو درد کا مزا، ناز دوا اٹھائے کیوں
 

Back
Top