Sajda is only for Allah, I just kissed Baba Fareed's doorstep out of Respect - Imran Khan

SahirShah

Minister (2k+ posts)
ویسے حق حق سے یاد آیا
بابا فرید گنج شکر کے مرید نعرہ لگاتے ہیں
حق فرید یا فرید

اس نعرے پر بھی شرک کا باقاعدہ فتویٰ موجود ہے

نہیں، اسکا چومنا کچھ زیادہ لمبا تھا
اسے صاحبِ مزار سے کچھ زیادہ عقیدت ہو گی
اپنے خان صاحب تو چھوٹی سی چُمی کھڑکا کر اندر ہو لیے تھے
:D
:D:D:D:D:D:D:D
Haq HAQ HAQ
Humain Manzal nahi rehnuma chaiy[/QUOTE]
 

Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)


hqdefault.jpg




سجدہ سے متعلق شرعی احکام اور حرمت سجدہ تعظیمی
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
وَ اِذْ قُلْنَا لِلْمَلٰٓئِکَۃِ اسْجُدُوۡا لِاٰدَمَ فَسَجَدُوۡۤا اِلَّاۤ اِبْلِیۡسَ ؕ اَبٰی وَاسْتَکْبَرَ٭۫ وَکَانَ مِنَ الْکٰفِرِیۡنَ﴿۳۴﴾


ترجمہ : اور یاد کرو جب ہم نے فرشتوں کو حکم دیا کہ آدم کو سجدہ کرو تو سب نے سجدہ کیا سوائے ابلیس کے منکر ہوا اور غرور کیا اور کافر ہوگیا ۔

اسْجُدُوۡا لِاٰدَمَ: آدم کو سجدہ کرو ۔ اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو تمام موجودات کا نمونہ اور عالَم روحانی و جسمانی کا مجموعہ بنایا اور فرشتوں کے لیے حصولِ کمالات کا وسیلہ بنایاتو انہیں حکم فرمایا کہ حضرت آدم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو سجدہ کریں کیونکہ اس میں حضرت آدم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی فضیلت کا اعتراف اور اپنے مقولہ’’اَتَجْعَلُ فِیۡہَا ‘‘ کی معذرت بھی ہے۔ بہرحال تمام فرشتوں کو سجدہ کا حکم دیا گیااور ملائکہ مقربین سمیت تمام فرشتوں نے سجدہ کیا لیکن شیطان نے سجدہ کرنے سے انکار کردیا اور تکبر کے طور پر یہ سمجھتا رہا کہ وہ حضرت آدم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام سے افضل ہے اوراس جیسے انتہائی عبادت گزار، فرشتوں کے استاد اور مقربِ بارگاہِ الٰہی کو سجدہ کا حکم دینا حکمت کے خلاف ہے ۔ اپنے اس باطل عقیدے، حکمِ الٰہی سے انکار اور تعظیم نبی سے تکبر کی وجہ سے وہ کافر ہوگیا۔حضرت آدم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اور ابلیس کا واقعہ قرآن پاک کی سات سورتوں میں بیان کیا گیا ہے۔

اس آیت میں سجدے کا ذکر ہے اس مناسبت سے یہاں سجدے سے متعلق چند احکام بیان کئے جاتے ہیں-

سجدے کی دو قسمیں ہیں : (۱)عبادت کا سجدہ(۲) تعظیم کا سجدہ۔ ’’عبادت کا سجدہ‘‘ کسی کو معبود سمجھ کر کیا جاتا ہے اور’’ تعظیم کا سجدہ‘‘ وہ ہوتا ہے جس سے مسجود(یعنی جسے سجدہ کیا جائے اس) کی تعظیم مقصود ہوتی ہے ۔

…یہ قطعی عقیدہ ہے کہ’’ سجدئہ عبادت‘‘ اللہ تعالیٰ کے لیے خاص ہے کسی اور کے لیے نہیں ہوسکتا اورنہ کسی شریعت میں کبھی جائز ہوا۔

… فرشتوں نے حضرت آدم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو تعظیمی سجدہ کیا تھا اور وہ باقاعدہ پیشانی زمین پر رکھنے کی صورت میں تھا ،صرف سر جھکانا نہ تھا۔

… تعظیمی سجدہ پہلی شریعتوں میں جائز تھا ہماری شریعت میں منسوخ کردیاگیا اب کسی کے لیے جائز نہیں ہے۔ لہٰذا کسی پیر یا ولی یا مزار کو تعظیمی سجدہ کرنا حرام ہے لیکن یہ یاد رہے کہ تعظیمی سجدہ کرنے والوں پر یہ بہتان باندھنا کہ یہ معبود سمجھ کر سجدہ کرتے ہیں یہ اس تعظیمی سجدہ سے بڑا جرم ہے کیونکہ یہ مسلمانوں کو مشرک و کافر کہنا ہے۔اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰنْ نے غیرُاللہ کو تعظیمی سجدہ کرنے کے حرام ہونے پر ایک عظیم کتاب لکھی ہے جس کا نام ہے: ’’اَلزُّبْدَۃُ الزَّکِیَّہْ فِیْ تَحْرِیْمِ سُجُوْدِ التَّحِیَّہْ(غیرُ اللہ کیلئے سجدۂ تعظیمی کے حرام ہونے کا بیان)‘‘یہ کتاب فتاویٰ رضویہ کی 22ویں جلد میں موجود ہے اور اس کا مطالعہ کرنا انتہائی مفید ہے۔

غیر اللہ کو سجدہ کسی طرح جائز نہیں نہ بطورِ عبادت نہ بطریق تعظیم۔ حرمت سجدہ پر قرآن و احادیث شاہد و ناطق ہیں۔ آیاتِ قرآنی ملاحظہ ہوں۔ (1) یا ایھا الذین آمنوا ارکعوا واسجدوا واعبدوا ربکم۔(سورۃ الحج آیت۷۷) اے ایمان والو اپنے رب کے لئے رکوع کرو، سجدہ کرو اور عبادت کرو۔ (2) فاسجدوا للّٰہ واعبدوہ۔(سورۃ النجم آیت۲۶) اللہ تعالیٰ کو سجدہ کرو اور اس کی عبادت کرو۔ (3) واسجدو للّٰہ الذی خلقھن ان کنتم ایاہ تعبدون۔(سورۃ فصّلت آیت ۷۳)اور اللہ ہی کو سجدہ کرو جس نے انہیں پیداکیا اگر تم اس کے بندے ہو۔(دعا گو ڈاکٹر فیض احمد چشتی)

اور اس سلسلے میں احادیث کثرت سے وارد ہیں۔ ان میں سے ایک حدیث جسے امام ترمذی نے روایت فرمایا ہے لکھی جاتی ہے۔

عن ابی ھریرۃ عن النبی صلی اللّٰہ تعالی علیہ وسلم لو کنت آمرا احدا ان یسجد لاحد لامرت المرأۃ ان تسجد لزوجھا۔
یعنی اگر میں کسی کو کسی کے لئے سجدہ کرنے کا حکم کرتا تو عورت کو حکم کرتا کہ وہ اپنے شوہر کو سجدہ کرے۔
(جامع ترمذی رقم ۹۵۱۱۔مسنداحمدبن حنبل رقم۲۲۴۹۱۔مسندالبزار رقم۸۱۳۴۔السنن الکبری للبیہقی رقم ۱۰۱۵۱)


البتہ امم سابقہ میں سجدۂ تعظیمی جائز تھا اور حضرت آدم علیہ السلامکو جو فرشتوں نے سجدہ کیا اور حضرت یوسف علیہ السلام کو جو ان کے بھائیوں نے اور والد نے سجدہ کیا وہ اسی قبیل سے تھا مگر سجدۂ تعظیمی ہمیں جائز نہیں کہ ہماری شریعت نے ہمیں اس سے روکا ہے جیسا کہ مذکور ہو چکا ہے۔

امام ابوبکر جصاص حنفی احکام القرآن میں فرماتے ہیں۔وقدکان السجود جائزا فی شریعۃ آدم علیہ السلام للمخلوقین و یشبہ ان
یکون قد کان باقیا الی زمان یوسف علیہ السلام الخ۔


ترجمہ:مخلوق کو سجدہ کرنا آدم علیہ السلام کی شریعت میں جائز تھااور شاید حضرت یوسف علیہ السلام کے زمانے تک باقی رہا۔
اسی میں ہے۔الا ان یکون السجود لغیر اللّٰہ تعالی علی وجہ التکرمۃ والتحیۃ منسوخ بماروت عائشۃ و جابر ابن عبداللّٰہ و انس ان النبی علیہ السلام قال ما ینبغی لبشر ان یسجد لبشر و لو صلح لبشر ان یسجد لبشر لامرت المرأۃ ان تسجد لزوجھا من عظم حقہ علیھا۔(احکام القرآن ص 35 ج1)
ترجمہ:مگریہ کہ غیراللہ کوسجدہ تکریم یاتحیۃ کیطورپرمنسوخ ہے اس وجہ سے جوحضرت عائشہ،جابربن عبداللہ اور حضرت انس سے روایت کیا گیا۔


کسی انسان کی شان نہیں کہ وہ دوسرے کو سجدہ کرے اگر ایک انسان کا دوسرے انسان کو سجدہ کرناممکن ہوتاتوضرورمیں عورت کو اپنے شوہر کے حق کی عطمت کی وجہ سے سجدہ کرنے کاحکم دیتا۔ اور جس کو زیادہ تحقیق مطلوب ہو وہ اعلیٰ حضرت فاضل بریلوی رحمہ اللہ تعالی کے رسالہ ”الزبدۃ الزکیۃ فی تحریم سجدۃ التحیۃ“ کا مطالعہ کرے۔ ایسا شخص جس کا عقیدہ وہ ہو جو سوال میں مذکورہوا عند الشرع فاسق و فاجر و مستحق سزا ہے۔ حاکم وقت اپنی صوابدید پر اسے مناسب سزا دینے کا مجاز ہے اور لوگوں پر لازم ہے کہ ایسے شخص سے بچیں اس سے اُٹھنا بیٹھنا و سلام و کلام سب ترک کر دیں۔

قال اللّٰہ تعالی و اما ینسینک الشیطن فلا تقعد بعد الذکری مع القوم الظالمین۔(سورۃ الانعام آیت ۸۶)

علامہ جلال الدین سیوطی علیہ الرحمۃ اس آیت کے تحت فرماتے ہیں : ففیہ تحریم السجود لغیراللّٰہ تعالٰی (الاکلیل فی استباط التنزیل)
یعنی اس آیت میں اللہ تعالیٰ کے سوا کسی اور کے لیے سجدہ حرام قرار دیا گیا۔


حدیث : کسی شخص کا اونٹ بگڑ گیا کسی کو پاس نہ آنے دیتا حضور ﷺ سے عرض کی ،آپ ﷺ صحابہ کے ساتھ جب باغ پہنچے تو اونٹ کی طرف چلے لوگوں نے کہا کہ وہ اونٹ بائولا ہوگیا ہے مبادا حملہ نہ کردے۔ فرمایا ہمیں اس کا اندیشہ نہیں اونٹ حضور ﷺ کو دیکھ کر آپ کی طرف چلا اور قریب آکر حضور کے لیے سجدے میں گراحضور ﷺ نے اس کے ما تھے کے بال پکڑکر کام میں دے دیا ۔صحابہ نے عرض کی کہ یہ چوپایہ ہے عقل نہیں رکھتا اور آپ کو سجدہ کر رہا ہے ہم توعقل والے ہیں زیادہ مستحق ہیں کہ آپ کو سجدہ کریں حضور ﷺ نے فرمایا کسی بشر کو یہ لائق نہیں کہ بشر کو سجدہ کرے۔ (نسائی)
ایک اور جگہ حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا بیشک سب لوگوں سے بدتر وہ لوگ ہیں جنکے جیتے جی قیامت قائم ہوگی اور وہ لوگ جو قبور کو جائے سجود ٹھراتے ہیں۔ (مسند امام احمد بن حنبل)


عالموں اور بزرگوں کے سامنے زمین چومنا حرام ہے اور چومنے والا اور اس پرراضی رہنے والا دونوں گناہ گار ہیں ۔ (درمختار، مجمع الانھر، فتاوٰی عالمگیری، تبیین الحقائق)

سجدہ اللہ تعالیٰ کے سوا کسی کو جائزنہیں۔ (فتاوٰی عالمگیری)

امام اہل سنت امام، احمد رضا فاضل بریلوی رحمتہ اللہ علیہ سجدہ تحیت کے متعلق ارشاد فرماتے ہیں : مسلمان اے مسلمان ! اے شریعت مصطفوی کے تابع فرمان ، جان اور یقین جان کہ سجدہ حضرت عزت عزوجل کے سوا کسی کے لئے نہیں ۔ اس کے غیرکو سجدہ عبادت تو یقینا اجماعا شرک مہین و کفرمبین اور سجدہ تحیت حرام و گناہ کبیرہ بالیقین ۔ ہاں ! مثل صنم و صلیب و شمس و قمر کے لئے سجدے پر مطلقا اکفار ۔ تو قرآن عظیم نے ثابت فرمایا کہ سجدہ تحیت ایسا سخت حرام ہے کہ مشابہ کفرہے ۔ والعیاذباللہ تعالی ۔ صحابہ کرام علیھم الرضوان نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سجدہ تحیت کی اجازت چاہی ۔ اس پر ارشاد ہوا کہ کیا تمھیں کفر کا حکم دیں ۔ معلوم ہوا کہ سجدہ تحیت ایسی قبیح چیز ہے جسے کفر سے تعبیر فرمایا ۔ جب خود حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے سجدہ تحیت کا یہ حکم ہے تو پھر اوروں کا کیا ذکر ؟ واللہ الھادی ۔ (الزبدۃ الزکیہ لتحریم سجود التحۃ ۔ کتب خانہ سمنانی میرٹھ ۔ صفحہ 05 اور 10)(دعا گو ڈاکٹر فیض احمد چشتی)

نوٹ : حضرت فاضل بریلوی رحمتۃ اللہ علیہ کی یہ کتاب اتنی مدلل اور وقیع ہے کہ اس کے بارے میں علامہ ابو الحسن علی ندوی دیوبندی نے لکھا ہے کہ : یہ ایک جامع رسالہ ہے جس سے مولانا بریلوی کے وفور علم اور ان کی وسعت معلومات کا پتہ چلتا ہے "
(نزھۃ الخواطر ۔ صفحہ 40 ۔ جلد ہشتم)


حکیم الامت مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ : غیر خدا کو سجدہ کرنا شرک ہے اور سجدہ تعظیم حرام ہے۔ (تفسیر نعیمی ج3)

مفتی اجمل قادر ی رضوی رحمۃ اللہ علیہ : ہماری شریعت میںیہ سجدۂ تعظیمی حرام ہے (فتاویٰ اجملیہ ج4)

اصل میں سجدہ کی دو بنیادی اقسام ہیں: اور اسلامی و شرعی لٹریچر میں واضح بیان کی گئی ہیں: ایک قسم سجدہء عبادت دوسرا سجدہء تعظیمی۔۔۔جناب سیدناآدم و سیدنایوسف علی نبینا و علیہ السلام کو جو سجدہ ہوا وہ سجدہ تعظیمی تھا ۔ ۔دوسری شریعتوں میں سجدہ تعظیمی ،رب العزت کے علاوہ جائز رکھا گیا تھا۔۔سجدہ عبادت کسی بھی شریعت میں کسی بھی حالت میں کبھی بھی جائز نہیں رہا اور نہ ہی یہ عملا ممکن تھا،بلکہ یہ تو منطق کی اصطلاح میں "ممتنع" ہے۔۔۔سجدہ تعظیمی دوسری شرائع میں جائز تھا ۔۔۔مگر ہماری شریعت میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ واصحابہ وسلم نے اسے بھی حرام فرمادیا۔۔۔جی ہاں! حرام ،،یعنی اگر کوئی شخص سجدہ، عبادت کی نیت سے کرتا ہےتو ''شرک'' ہے،لیکن اگر تعظیما کرتاہےتو''حرام "ہے ۔

سجدہء تعظیمی (کسی کی عزت و تعظیم کی نیت سے کیا گیا سجدہ) تو اس کے بارے میں چاروں آئمہ امت حتی کہ غیر مقلدین سمیت ساری امت متفق ہے کہ سجدہء تعظیمی شریعت محمدی :ﷺ: سےپہلے بعض امتوں میں جائز تھا۔ حضرت آدم علیہ السلام کو فرشتوں کا سجدہ یا حضرت یوسف علیہ السلام کو کیا گیا سجدہ بھی اسی سجدہء تعظیمی کی مثالیں ہیں۔ لیکن حضور نبی اکرم :ﷺ: کے بعد شریعت اسلامیہ میں یہ سجدہ بھی حرام و ممنوع قرار دے دیا گیا۔ یہ حکم براہ راست سنن ابن ماجه ، كتاب النكاح ، باب حق الزوج على المراة ، حدیث نمبر : 1926 اس حدیث پاک سے ثابت ہے۔

صحابیء رسول :ﷺ: حضرت معاذ رضی اللہ عنہ ایک بار ملک شام گئے۔وہاں انہوں نے دیکھا کہ شامی لوگ اپنے اکابرین اور بزرگوں کو سجدہ کرتے ہیں ۔ وہ جب واپس لوٹے تو انہوں نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو آکر سجدہ کیا۔

آقا کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا : معاذ - یہ کیا بات ہے ؟
تو حضرت معاذ رضی اللہ عنہ نے عرض کی : یارسول اللہ :ﷺ: ! میں نے اہلِ شام کو اپنے بڑوں اور بزرگوں کو سجدہ
کرتے ہوئے دیکھا تو آقا آپ :ﷺ: تو اس (سجدہ)کے سب سے زیادہ مستحق ہیں۔


اس پر حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَوْ كُنْتُ آمِرًا أَحَدًا أَنْ يَسْجُدَ لِأَحَدٍ لَأَمَرْتُ الْمَرْأَةَ أَنْ تَسْجُدَ لِزَوْجِهَا ت 1159 ـ حسن صحيح , ابن ماجة ( 1853 )" اگر میں کسی کو کسی کے لیے سجدے کا حکم دیتا تو عورت کو حکم دیتا کہ وہ اپنے خاوند کے سامنے سجدہ کرے (لیکن سجدہ کسی کے لیے جائز نہیں)"حسن صحيح , ابن ماجة ( 1853 ) نتیجہ یہ نکلا کہ بطور امت محمدی :ﷺ: ہمارے لیے سجدہ سوائے اللہ تعالی وحدہُ لاشریک کے کسی کو بھی کسی بھی نیت سے کرنا جائز نہیں ۔ اللہ تعالیٰ ہمیں شرعی احکام کو سمجھنے اور عمل کرنے کی توفیق عطاء فرمائے آمین ۔ (دعا گو ڈاکٹر فیض احمد چشتی)
 
Last edited:

Rambler

Chief Minister (5k+ posts)
I thought IK was a public figure ....

You used the wrong term. A film star is also a public figure. IK is a politician. The most basic qualification of a politician is that he should be honest and have integrity. This is the fundamental quality that someone desirous of being in the executive should possess. Everything else comes after that. The strand of Islamic interpretation He follows should have NOTHING to do with you or anyone else. However as I stated earlier Pakistan is a pagan society (And you proved it) where everyone is a religious scholar as well as arbiter over right and wrong, heaven and hell, IK should be more careful.
 

PappuChikna

Chief Minister (5k+ posts)
او یار پپو شکنے، سجدہ نہیں کیا، ویڈیو دیکھی ہے یا نہیں ؟
مجھے تو خان بھی ایک صاحبِ کرامت پیر لگتا ہے....ایک بوسے میں سارے مذھب بیزار دیسی لبڑے دیوبندی بنا دیے
کبھی سنا ہے ایسی کرامت کا ؟
:D
jo bhi thaa, sajda/choomna. milta ulta thaa.

What kind of idiot is telling him to become humble by doing sajda/choomna to graves.

He should show his humbleness to the people.
Stop scolding and insulting people who work for him and stop pushing people away with disgust who want to hug their leader.
Show your humbleness to people and god, not dead people.
 

Annie

Moderator
صبح سے بحث چل رہی تھی کہ خان نے سجدہ کیا ہے یا چوکھٹ کو عقیدت میں چوما ہے، اس لئے ایک دوسرے تھریڈ پر میں نے لکھا تھا کہ چند گھنٹے انتظار کر لو شام تک خان خود ہی بتا دے گا کہ سجدہ کیا تھا یا عقیدت میں چوما تھا
باقی آپ کی بات تو ٹھیک ہے، لیکن میرا خیال ہے کہ یہ کوئی ارادی پبلک ڈسپلے نہیں تھا....خان کی پشت کی طرف سے کسی نے موبائل فوٹیج بنائی ہے، میڈیا کے کیمرے موجود نہیں تھے.....اب یہ تو ممکن نہیں تھا کہ خان صاحب اپنے باڈی گارڈز کے ذریعے پہلے مکمل تنہائی حاصل کرتے اور پھر چپکے سے چوکھٹ چوم کر مزار میں داخل ہوتے

اجی آپ میری بات نہیں سمجھے
میرا کہنا تھا کے جو عقیدت بابا فرید گنج رحمتہ اللہ سے خان کو ہے وہ روحانی معاملہ تھا پرسنل عقیدت تھی اور روحانیت میں یہ سب ظاہر کرنا ضروری نہیں کیوں کے بابا فرید کو اسکا علم تو ہوجانا ہی تھا یہی روحانیت ہے جو لفظوں کی اور بوسوں کی محتاج نہیں کنکشن روح کا ہوتا ہے

حضرت اویس قرنی رحمتہ اللہ کبھی بھی زندگی میں رسول پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نہیں ملے تھے اس دور میں موجود تھے لیکن والدہ کی خدمت کرنے کی وجہ سے کبھی سفر نہ کرسکے اور ملاقات نہ کر سکے لیکن انکی سرکار دوعالم (ص ) جو محبت اور عقیدت تھی وہ تاریخ کا حصہ ہے جب نبی پاک (ص ) نے اپنا کرتا مبارک اپنی وصیت میں انکے لیے چھوڑا
سوچیں کے حضرت اویس قرنی رحمتہ اللہ نے کبھی جاکر کوئی ڈسپلے نہیں کیا محبت اور عقیدت انکے دل میں تھی اور جن سے تھی انکو خبر تھی ، یہی کہہ رہی ہوں کے اگر
خان بوسہ نہ بھی دیتے ننگے پاؤں پاکپتن نہ بھی جاتے تب بھی جن سے عقیدت تھی انکو پتا چل ہی جانا تھا کیوں کے روحانیت کا تعلق ظاہر سے نہیں ہوتا
اسلئیے کہہ رہی ہوں کے یہ سب ڈسپلے نہ کرتے میرا مطلب کیمرے کے سامنے کرنے یا نہ کرنے سے نہیں تھا میرا مطلب تھا کے اسکو ظاہر کرنا ضروری نہیں تھا کیوں کے تعلق روح کا تھا
 

Jazbaati

Minister (2k+ posts)
IK should not do that again. He can do dua by all means but never go into a sajda position no matter what. Why kiss the floor anyway. Why not kiss the cloth on top of the shrine itself?
 

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
Who you are going to vote for ?????
اگر ووٹ کسی پارٹی کو دیں تو زیادہ امکان یہی ہوتا ہے کہ اس پارٹی کا صدر ہی وزیر اعظم بنے گا
لیکن ہمیشہ ایسا نہی ہوتا
حکومت میں بہت کچھ ہو سکتا ہے
 

araein

Chief Minister (5k+ posts)
Doosron per tankeeed ki baaajey, kabhi apni performance per bhi baaaat ker liaaaa kerooo...

Can do you do the comparison of MMA Govt VS PTI Govt. in KPK.... Prove your argument with stats and sources.
 

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
ویسے حق حق سے یاد آیا
بابا فرید گنج شکر کے مرید نعرہ لگاتے ہیں
حق فرید یا فرید


اس نعرے پر بھی شرک کا باقاعدہ فتویٰ موجود ہے
پی تی آئی کے سپوٹروں کی قسمت دیکھیں کہ اپنے لیڈروں کے کرتوت دھونے کے لئے کیا کیا کہنا پڑتا ہے
 

Truthstands

Minister (2k+ posts)
دن رات موبائل اور انٹرنیٹ کو سجدہ کرنے والے دوسروں پے اندھا دھند فائرنگ کر رہے ہیں . با بائے فورم ایسے تو نہیں بن سکتا .
 

mubarik Shah

Chief Minister (5k+ posts)
IK should not do that again. He can do dua by all means but never go into a sajda position no matter what. Why kiss the floor anyway. Why not kiss the cloth on top of the shrine itself?


Problem with Khan is that he is not that cunning and sharp as his opponents... as Haroon Rahseed always says about him that he will find ways to hit on his own foot, in most critical stages of his struggle.....

Do you think Nawaz or Zardari would have done it at this stage, in a situation as he is in now?? even if they had the worse"Akeeda" than Imran????

Nawaz and Zardari will always improvise and utilize the conditions to get maximum advantage.

If you look at this video you will notice … he followed his wife in doing this "wrong act".
Then when he was in side the shrine did he bow down or kiss the grave ??
No, as his wife was not there, I guess.....


Meaning when it comes to doing something good for Pakistan he wants to take on himself, as a leader. As he knows how to fight against this mafia...
But when it comes to religion, he is a follower why??? because he is not an Aalim, to know every detail or know what to do at which point...


Khan has a pure heart... he is not a deceiver.. he is not a liar… he is not corrupt.... and these qualities is letting him stand head and shoulder above compared to his opponents...

At this point I think... Khan should address this mess to clear the air. He should ask Allah (swt)'s forgiveness and guidance...
May Allah forgive us all and protect Pakistan...
 
Last edited:

Annie

Moderator
Peerni and her ex-husband used to walk miles and miles barefoot from Lahore to this baba fareed mazar.

Looks like we will soon have a barefeet million march from bani gala to this mazar


پتا نہیں خان جی اچانک یہ سب کیوں کررہے ہیں
 

mubarik Shah

Chief Minister (5k+ posts)
اگر ووٹ کسی پارٹی کو دیں تو زیادہ امکان یہی ہوتا ہے کہ اس پارٹی کا صدر ہی وزیر اعظم بنے گا
لیکن ہمیشہ ایسا نہی ہوتا
حکومت میں بہت کچھ ہو سکتا ہے

Bhai.... simple sa question hai… if you don't mind...

Who is the best candidate as PM of Pakistan in your opinion??
 

Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
Doosron per tankeeed ki baaajey, kabhi apni performance per bhi baaaat ker liaaaa kerooo...

Can do you do the comparison of MMA Govt VS PTI Govt. in KPK.... Prove your argument with stats and sources.


مسٹر آرائیں ، دین کے احکامات معاملے میں کسی شخصیت کو مت لاؤ ،عمران خان خدا نہیں جس پر تنقید نہیں کی جا سکتی ، میں نے قران اور سنّت کا حوالہ دیا ہے ،اس کو پڑھو اور کچھ سیکھو ، عمران خان سمیت کسی نے ہزار سال نہیں جینا ، غلط کو غلط اور درست کو درست کہی


اس حوالے سے یہاں جتنے بھی تھریڈ لگائے جا رہے ہیں سب آپ کی طرح تنقید کر کے عمران خان کا ذاتی مسئلہ قرار دے رہے ہیں ، کچھ الله کا خوف کریں
 

araein

Chief Minister (5k+ posts)

مسٹر آرائیں ، دین کے احکامات معاملے میں کسی شخصیت کو مت لاؤ ،عمران خان خدا نہیں جس پر تنقید نہیں کی جا سکتی ، میں نے قران اور سنّت کا حوالہ دیا ہے ،اس کو پڑھو اور کچھ سیکھو ، عمران خان سمیت کسی نے ہزار سال نہیں جینا ، غلط کو غلط اور درست کو درست کہی

اس حوالے سے یہاں جتنے بھی تھریڈ لگائے جا رہے ہیں سب آپ کی طرح تنقید کر کے عمران خان کا ذاتی مسئلہ قرار دے رہے ہیں ، کچھ الله کا خوف کریں

May be u r not aware of it but khan has already given the answer of this... He said that i kiss the doorsetep in respect... Sajda nahin kiss step...

But personally i don't like these things....

Besides khan personal life, politically i will 100% support khan... So don't use islam in politics..

Ab plz meri baaat ka jawab hi de dooooo..
 

Back
Top