میں روس اور امریکہ کی ناجائز جنگوں کا سخت مخالف ہوں ، اسرائیل کے غاصبانہ اور جابرانہ فلسطین کے قبضہ کا بدترین ناقد ہوں ان طاقتوں نے مسلمانوں پہ جو ظلم کے پہاڑ توڑے ہیں اس کو کوئی ڈیفنڈ نہیں کر رہا،،،سوال یہ ہے کہ ایک امبیسڈر کے قتل کی کس طرح حمایت کی جا سکتی ہے ، ؟کسی بھی سولین یا معصوم ،بے گناہ کو قتل کرنے کا کیا جواز ہے ؟ اس سے مسلمانوں کو کیا فائدہ ہوگا ؟ ہمارے دین اسلام کو کیا فائدہ ہوگا ؟ بائی دا وے شام ،عراق اور دیگر اسلامی ملکوں میں صرف امریکہ اور روس یا دیگر ممالک ہی شامل نہیں بلکہ آپ لوگوں کے ہر دلعزیز داعشیوں ، طالبانیوں ، سپاہ صحابیوں اور دیگر وہابی دہشت گرد تنظیموں نے بھی قتل عام میں خوب حصہ ڈالا ہے۔