Annie
Moderator
ماشااللہ ہمارے فورم کی کمیونٹی اب بڑھتی جارہی ہے اور ہم سب جانتے ہیں کے یہاں میڈیا انیکر صحافی ، سیاستدان اور شو بز کی سلیبریٹیز بھی وزٹ کرتی ہیں یہی نہیں بلکے ہر سیاسی پارٹی کی سوشل میڈیا ٹیم بھی یہاں ڈپلاے کی جاتی ہے ، فورم کی کامیابی پرسیاست ڈاٹ پی کے کی منجمنٹ ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے ، فورم کے سٹینڈرڈ کو اگلے لیول تک لے جانے کے لیے چند مخلصانہ تجاویز ہیں امید ہے فورم کے صاحب اختیار ان پرغور کریں گے اور رسپانس بھی دیں گے
١: ...صدیوں پرانی سٹکی تھریڈز کو اب ہٹا دیا جانا چاہئیے کے وہ بہت پرانی ہو چکی ہیں انکو چھانٹا جاۓ اور غیر ضروری یا بہت پرانی تھریڈز کو سٹکی سیکشن سے ہٹایا جاۓ .. کے انکو دیکھ دیکھ کر بہت بوریت ہوتی ہے ، چند تھریڈز جیسا کے اپنے پروفائل میں سگنیچر ایڈ کریں یا سیاست ڈاٹ پی کے پر جو بین لگا اس پر اپ ڈیٹ کی سٹکی تھریڈ . انکی اب کوئی ضرورت نہیں کے یہ آوٹ آف ڈیٹ ٹاپکس ہیں ، بہتر ہو گا سواۓ ٹیوٹوریل تھریڈز کے باقی سٹکی تھریڈز کا سیکشن الگ بنا دیا جاۓ تو ہر سیکشن صاف ستھرا اور آرگنائز نظر آیےگا
٢:...کسی بھی تھریڈ کا ٹائٹل فورم ٹریفک کے لیے بلاوے کا کام کرتا ہے ہر وہ ٹائٹل جسمیں انگریزی سپیلنگ یا گرامر کی غلطیاں ہوں وہ تھریڈ سٹارٹر کے بارے میں منفی تاثر دیتا ہے ماڈز کو چاہئیے ایسی غلطیوں والے ٹائٹل کو درست کیا کریں
٣:...فورم کی ہر تھریڈ ایک اسٹینڈرڈ زبان میں ہی بنانے کی اجازت ہونا چاہئیے جیسا کے اردو انگریزی وغیرہ ، رومن اردو ایک اسٹینڈرڈ زبان نہیں، تھریڈز رومن اردو میں بنانے کی اجازت نہ دی جاۓ اس سے فورم کا معیار بہتر ہوگا ، ساتھ ہی ہر وہ تھریڈ جس میں املا کی بہت ساری غلطیاں ہوں یہ لکھ کر ڈیلیٹ کیا جاۓ کے تھریڈ کو پروف ریڈنگ کے بعد پوسٹ کیا جاۓ اس طرح فورم پر غیر معیاری تھریڈز بنانے کا رحجان کم ہوگا
٤: ..انتظامیہ سے گزارش کی جاتی ہے کے کسی تھریڈ کے تھمب نیل میں کسی مردہ شخص یا بچے کی تصویر نہ لگائی جاۓ یہ اخلاقی طور پر انتہائی نامناسب ہے جو مظلوم لوگ اس دنیا سے چلے جاتے ہیں وہ کسی کے پیارے ہوتے ہیں ، اس بات کا احترام کیا جانا چاہئیے اور فوٹو تھمب نیل پر نہیں لگانا چاہئیے
٥: یہ سائٹ گوری نہیں لہذا کوئی گرافک ایمیج اوپنلی پبلش کرنے پر پابندی ہونا چاہئیے جسکو دیکھنا ہے لنک دیکھ لے جبکے پبلیکشن لاء گرافک امیجز کو ریٹڈ امیجز ہونے کیوجہ سےعام طور پر پبلش کرنے سے منع کرتا ہے
٦:..فورم کے ہر سیکشن میں ڈیلیٹ شدہ تھریڈز کا ایک کلٹر جمع ہے جو ہر سیکشن کو بدنما بنا رہا ہے ، آسان سی تجویز ہے کے ڈیلیٹ شدہ تھریڈ کا سیکشن الگ بنایا جاۓ کسی تھریڈ کو ڈیلیٹ کرنے سے پہلے اس سیکشن میں شفٹ کیا جاۓ اور وجہ لکھ کر ڈیلیٹ کر دیا جاۓ جس نے اپنی مرحوم تھریڈ تلاش کرنا ہو گی وہ اس سیکشن میں دیکھ سکتا ہے اس طرح فورم کا ہر سیکشن ڈیلیٹ شدہ تھریڈز کے ملبے سے پاک صاف اور آرگنائز نظر آیے گا
٧:..یوں لگتا ہے فورم سپیمرز کے انڈر اٹیک ہے ، انتظایمہ سے گزارش ہے کے وہ اس معاملے میں اپنی پالیسی واضع کریں ، یہاں ایک کی تھریڈ چلتی ہے تو دوسرا بین ہو جاتا ہے پھر وہ فریادی تھریڈ بناتے ہیں کے انھیں پوسٹ کرنے کی اجازت دی جاۓ ، بہتر ہوگا انتظامیہ اپنی پالیسی بتاۓ اور یہ جو بیکار قسم کی ویڈیو تھریڈز بنتی اور سپیمرز شیئر کرتے ہیں اسکو کنٹرول کیا جاۓ ، ایک تجویز یہ ہے کے ویڈیو والی تھریڈز کو کیو میں ڈالا جاۓ ،تاکے سپیمرز کے اثر کو کم کیا جاۓ
٧:...ایک شکایت جس پر مجھ سمیت بہت سے ممبرز ناخوش ہیں وہ ہے تھریڈز کی سیٹنگ ، پہلے ہر تھریڈ ریلیز ہونے پر سیدھی ہوم پیج پر آتی اور اسکے بعد ایکٹویٹی کی بنیاد پر وہ ہوم پیج کے اوپر جاتی تھی ، آجکل نیا سیٹنگ سسٹم ہے جسمیں وہی تھریڈ ہوم پیج پر نظر آتی ہے جسکو ماڈز رسائی دیں ، ورنہ وہ تھریڈ اپنے سیکشن میں پڑی پڑی مر جاتی ہے کیوں کے وہ فورم ٹریفک کو نظر ہی نہیں آتی ، یہ ایک سراسر ناانصافی ہے ، ہر تھریڈ کو ایک جیسا موقع ملنا چاہئیے جیسا کے پہلے سسٹم میں تھا ..اسکا مطلب یہ ہے کے ہر تھریڈ پوسٹ کرنے کے بعد کسی نہ کسی ماڈ کی منتیں کی جائیں کہ تھریڈ کو اوپر تو آنے دیں اس سے تو بہتر ہے پھر ہمارے جیسے عام ممبر جو کسی ماڈ کے لاڈلے یا منظور نظر نہیں وہ تھریڈ نہ ہی بنایا کریں کیونکے تھریڈ نے ویسے بھی فوت ہو جانا ہونا ہے
کسی تھریڈ کے زندہ رہنے یا ختم ہونے کا فیصلہ فورم کی کمیونٹی کو کرنا چاہئیے نہ کے کسی ماڈ کو ، تھریڈ اچھی ہو یا بری ہو اگر اسمیں ایکٹویٹی ہوتی ہے تو اسکو اسی لحاظ سے اوپر آنا چاہئیے آج کل نۓ سسٹم کے تحت وہ تھریڈز' ڈسکسڈ رائٹ ناؤ ' کے سیکشن پر گھنٹوں سٹکی رہتی ہیں جن میں گھنٹوں سے کوئی پوسٹ نہیں ہوتی اور مظلوم تھریڈز جنمیں پوسٹیں بھی ہوتی ہیں وہ ہوم پیج کے نیچے پڑی ٹھڈے کھاتی رہتی ہیں یہ دھاندھلی اور کھلی ناانصافی ہے ، یہاں محض چند ممبرز کی ہی تھریڈ سٹکی ہوکر جمی رہتی ہیں اور باقی ممبرز کی تھریڈز نیچے رکھ کر مار دی جاتی ہیں ، انصاف کا تقاضہ ہے اس غیر منصفانہ سیٹنگ کو ختم کیا جاۓ
٨:... رکویسٹ ہےکے فورم کے لے آوٹ کو بہتر بنایا جاۓ کلر سکیم بہتر بھی اپنائی جا سکتی ہے
:)........فیلو ممبرز سے بھی گزارش ہے کے وہ بھی اپنی راۓ اور اپنی تجاویز بھی دیں ..

- Featured Thumbs
- http://i.imgur.com/yoGRKJw.png