Recommendations For The Forum:

Annie

Moderator

ماشااللہ ہمارے فورم کی کمیونٹی اب بڑھتی جارہی ہے اور ہم سب جانتے ہیں کے یہاں میڈیا انیکر صحافی ، سیاستدان اور شو بز کی سلیبریٹیز بھی وزٹ کرتی ہیں یہی نہیں بلکے ہر سیاسی پارٹی کی سوشل میڈیا ٹیم بھی یہاں ڈپلاے کی جاتی ہے ، فورم کی کامیابی پرسیاست ڈاٹ پی کے کی منجمنٹ ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے ، فورم کے سٹینڈرڈ کو اگلے لیول تک لے جانے کے لیے چند مخلصانہ تجاویز ہیں امید ہے فورم کے صاحب اختیار ان پرغور کریں گے اور رسپانس بھی دیں گے

١: ...صدیوں پرانی سٹکی تھریڈز کو اب ہٹا دیا جانا چاہئیے کے وہ بہت پرانی ہو چکی ہیں انکو چھانٹا جاۓ اور غیر ضروری یا بہت پرانی تھریڈز کو سٹکی سیکشن سے ہٹایا جاۓ .. کے انکو دیکھ دیکھ کر بہت بوریت ہوتی ہے ، چند تھریڈز جیسا کے اپنے پروفائل میں سگنیچر ایڈ کریں یا سیاست ڈاٹ پی کے پر جو بین لگا اس پر اپ ڈیٹ کی سٹکی تھریڈ . انکی اب کوئی ضرورت نہیں کے یہ آوٹ آف ڈیٹ ٹاپکس ہیں ، بہتر ہو گا سواۓ ٹیوٹوریل تھریڈز کے باقی سٹکی تھریڈز کا سیکشن الگ بنا دیا جاۓ تو ہر سیکشن صاف ستھرا اور آرگنائز نظر آیےگا

٢:...کسی بھی تھریڈ کا ٹائٹل فورم ٹریفک کے لیے بلاوے کا کام کرتا ہے ہر وہ ٹائٹل جسمیں انگریزی سپیلنگ یا گرامر کی غلطیاں ہوں وہ تھریڈ سٹارٹر کے بارے میں منفی تاثر دیتا ہے ماڈز کو چاہئیے ایسی غلطیوں والے ٹائٹل کو درست کیا کریں

٣:...فورم کی ہر تھریڈ ایک اسٹینڈرڈ زبان میں ہی بنانے کی اجازت ہونا چاہئیے جیسا کے اردو انگریزی وغیرہ ، رومن اردو ایک اسٹینڈرڈ زبان نہیں، تھریڈز رومن اردو میں بنانے کی اجازت نہ دی جاۓ اس سے فورم کا معیار بہتر ہوگا ، ساتھ ہی ہر وہ تھریڈ جس میں املا کی بہت ساری غلطیاں ہوں یہ لکھ کر ڈیلیٹ کیا جاۓ کے تھریڈ کو پروف ریڈنگ کے بعد پوسٹ کیا جاۓ اس طرح فورم پر غیر معیاری تھریڈز بنانے کا رحجان کم ہوگا

٤: ..انتظامیہ سے گزارش کی جاتی ہے کے کسی تھریڈ کے تھمب نیل میں کسی مردہ شخص یا بچے کی تصویر نہ لگائی جاۓ یہ اخلاقی طور پر انتہائی نامناسب ہے جو مظلوم لوگ اس دنیا سے چلے جاتے ہیں وہ کسی کے پیارے ہوتے ہیں ، اس بات کا احترام کیا جانا چاہئیے اور فوٹو تھمب نیل پر نہیں لگانا چاہئیے

٥: یہ سائٹ گوری نہیں لہذا کوئی گرافک ایمیج اوپنلی پبلش کرنے پر پابندی ہونا چاہئیے جسکو دیکھنا ہے لنک دیکھ لے جبکے پبلیکشن لاء گرافک امیجز کو ریٹڈ امیجز ہونے کیوجہ سےعام طور پر پبلش کرنے سے منع کرتا ہے

٦:..فورم کے ہر سیکشن میں ڈیلیٹ شدہ تھریڈز کا ایک کلٹر جمع ہے جو ہر سیکشن کو بدنما بنا رہا ہے ، آسان سی تجویز ہے کے ڈیلیٹ شدہ تھریڈ کا سیکشن الگ بنایا جاۓ کسی تھریڈ کو ڈیلیٹ کرنے سے پہلے اس سیکشن میں شفٹ کیا جاۓ اور وجہ لکھ کر ڈیلیٹ کر دیا جاۓ جس نے اپنی مرحوم تھریڈ تلاش کرنا ہو گی وہ اس سیکشن میں دیکھ سکتا ہے اس طرح فورم کا ہر سیکشن ڈیلیٹ شدہ تھریڈز کے ملبے سے پاک صاف اور آرگنائز نظر آیے گا

٧:..یوں لگتا ہے فورم سپیمرز کے انڈر اٹیک ہے ، انتظایمہ سے گزارش ہے کے وہ اس معاملے میں اپنی پالیسی واضع کریں ، یہاں ایک کی تھریڈ چلتی ہے تو دوسرا بین ہو جاتا ہے پھر وہ فریادی تھریڈ بناتے ہیں کے انھیں پوسٹ کرنے کی اجازت دی جاۓ ، بہتر ہوگا انتظامیہ اپنی پالیسی بتاۓ اور یہ جو بیکار قسم کی ویڈیو تھریڈز بنتی اور سپیمرز شیئر کرتے ہیں اسکو کنٹرول کیا جاۓ ، ایک تجویز یہ ہے کے ویڈیو والی تھریڈز کو کیو میں ڈالا جاۓ ،تاکے سپیمرز کے اثر کو کم کیا جاۓ

٧:...ایک شکایت جس پر مجھ سمیت بہت سے ممبرز ناخوش ہیں وہ ہے تھریڈز کی سیٹنگ ، پہلے ہر تھریڈ ریلیز ہونے پر سیدھی ہوم پیج پر آتی اور اسکے بعد ایکٹویٹی کی بنیاد پر وہ ہوم پیج کے اوپر جاتی تھی ، آجکل نیا سیٹنگ سسٹم ہے جسمیں وہی تھریڈ ہوم پیج پر نظر آتی ہے جسکو ماڈز رسائی دیں ، ورنہ وہ تھریڈ اپنے سیکشن میں پڑی پڑی مر جاتی ہے کیوں کے وہ فورم ٹریفک کو نظر ہی نہیں آتی ، یہ ایک سراسر ناانصافی ہے ، ہر تھریڈ کو ایک جیسا موقع ملنا چاہئیے جیسا کے پہلے سسٹم میں تھا ..اسکا مطلب یہ ہے کے ہر تھریڈ پوسٹ کرنے کے بعد کسی نہ کسی ماڈ کی منتیں کی جائیں کہ تھریڈ کو اوپر تو آنے دیں اس سے تو بہتر ہے پھر ہمارے جیسے عام ممبر جو کسی ماڈ کے لاڈلے یا منظور نظر نہیں وہ تھریڈ نہ ہی بنایا کریں کیونکے تھریڈ نے ویسے بھی فوت ہو جانا ہونا ہے

کسی تھریڈ کے زندہ رہنے یا ختم ہونے کا فیصلہ فورم کی کمیونٹی کو کرنا چاہئیے نہ کے کسی ماڈ کو ، تھریڈ اچھی ہو یا بری ہو اگر اسمیں ایکٹویٹی ہوتی ہے تو اسکو اسی لحاظ سے اوپر آنا چاہئیے آج کل نۓ سسٹم کے تحت وہ تھریڈز' ڈسکسڈ رائٹ ناؤ ' کے سیکشن پر گھنٹوں سٹکی رہتی ہیں جن میں گھنٹوں سے کوئی پوسٹ نہیں ہوتی اور مظلوم تھریڈز جنمیں پوسٹیں بھی ہوتی ہیں وہ ہوم پیج کے نیچے پڑی ٹھڈے کھاتی رہتی ہیں یہ دھاندھلی اور کھلی ناانصافی ہے ، یہاں محض چند ممبرز کی ہی تھریڈ سٹکی ہوکر جمی رہتی ہیں اور باقی ممبرز کی تھریڈز نیچے رکھ کر مار دی جاتی ہیں ، انصاف کا تقاضہ ہے اس غیر منصفانہ سیٹنگ کو ختم کیا جاۓ


٨:... رکویسٹ ہےکے فورم کے لے آوٹ کو بہتر بنایا جاۓ کلر سکیم بہتر بھی اپنائی جا سکتی ہے

:)........فیلو ممبرز سے بھی گزارش ہے کے وہ بھی اپنی راۓ اور اپنی تجاویز بھی دیں ..
1iGE.jpg
..

 

MAwan

Senator (1k+ posts)
تجاویز تو بہت اچھی ہیں اگر سنوایی ہو جاے تو،اور ساتھ ہی ہر تھریڈ پر اگر گوگل ان پٹ کی ٹیب بھی ہو جایے تو کاپی پیسٹ کی مصیبت سے بھی جان چھوٹ جا ے گیی
 

gorgias

Chief Minister (5k+ posts)
میں عینی جی سے سو فیصد متفق ہوں۔ خصوصاً ایک معیاری زبان کے اپنانے کے حوالے سے
 

Annie

Moderator
میں عینی جی سے سو فیصد متفق ہوں۔ خصوصاً ایک معیاری زبان کے اپنانے کے حوالے سے
:biggthumpup:...خالی متفق نہ ہوں کوئی تجویز بھی دیں ،
ویسے شکریہ سو فیصد متفق ہونے کا
جہاں تک معیاری زبان کی بات ہے ایک دو ممبر نے عجیب بگڑی ہوئی زبان میں موڑ توڑ کر تھریڈ بنائی اپنی طرف سے شاید فنی کر کا لکھا ہوگا لیکن وہ سمجھ ہی نہیں آتی تھی
خالص زبان میں لکھا جاۓ تو بہتر ہے
 

Jack Sparrow

Minister (2k+ posts)
پروفیشنل اپلوڈرز کی تیس تیس سیکنڈ ویڈیوز والی گھٹیا تھریڈز کو روکنے کے لئے موثر اقدامات کئے جایں



منجانب انجمن کھاؤ پیو پرائیویٹ لمیٹڈ
 
Last edited:

Zaidi Qasim

Prime Minister (20k+ posts)



عینی، بہت خوب ، بہت وقت صرف کیا ہے ان تجاویزات پر، عدیل کا کام ھلکا ہوگیا ھے ، آپ انعام کی مستحق ہیں ، اسٹونی کریک میں رھنے والوں کے ھاں پیسے کی نہیں دل کی کمی ضرور ھے ۔کسی کارڈییا لو جسٹ سے چیک کرواۂیں ۔ ( ھاں ھاں مجھے علم ہے آپ کی کاوش مخلص ہے )



 

Ahsan34

Banned
یہ جو سٹکی والا پوانٹ ہے یہ بلکل ٹھیک لکھا ہے
ہر ایک تھریڈ کو برابر جگہ ملنی چاہیے تاکہ اچھے تھریڈ ہی ٹاپ پر ہوں فضول قسم کے نہیں
میں اپ سے بلکل متفق ھو
 

samkhan

Chief Minister (5k+ posts)
:biggthumpup:...خالی متفق نہ ہوں کوئی تجویز بھی دیں ،
ویسے شکریہ سو فیصد متفق ہونے کا
جہاں تک معیاری زبان کی بات ہے ایک دو ممبر نے عجیب بگڑی ہوئی زبان میں موڑ توڑ کر تھریڈ بنائی اپنی طرف سے شاید فنی کر کا لکھا ہوگا لیکن وہ سمجھ ہی نہیں آتی تھی
خالص زبان میں لکھا جاۓ تو بہتر ہے

ساری تجاویز تو آپ نے ہی لکھ ڈالی ہیں، اب بندہ کیا خاک تجویز دے. رومن اردو لکھنے والے اکثریت پاکستان میں رہتی ہے. وہاں موبائل انٹرنیٹ کہ عام ہونے سے اس طرح کی وبا عام ہوگی ہے

ایک اور تجویز ہے کہ عینی کو اس فورم کا سپر موڈ بنا دیا جائے تاکہ ان تبدیلیوں کو عملی جامہ پہنایا جاسکے

:)
 
Agree on all advises.
when a moderator delete a thread, then he should write the reason of deletion. because sometimes they did not mention the reason of deletion and the member which created that thread become confuse, due to unknown reason of deletion.
i hope Mr Administrator always try to do best for the forum and members also.
 
Last edited:

Annie

Moderator
ساری تجاویز تو آپ نے ہی لکھ ڈالی ہیں، اب بندہ کیا خاک تجویز دے. رومن اردو لکھنے والے اکثریت پاکستان میں رہتی ہے. وہاں موبائل انٹرنیٹ کہ عام ہونے سے اس طرح کی وبا عام ہوگی ہے

ایک اور تجویز ہے کہ عینی کو اس فورم کا سپر موڈ بنا دیا جائے تاکہ ان تبدیلیوں کو عملی جامہ پہنایا جاسکے

:)

سیم خان زندہ باد ، :lol:
واہ واہ کیا تجویز ہے ، مجھے سپر ماڈ بنائیں تو عملی جامہ پہناؤں یا نہیں لیکن شہباز شریف کی تقریر کی طرح ان تجاویز کو عملی پاجامہ ضرور پہنا دوں گی
 

Annie

Moderator
پروفیشنل اپلوڈرز کی تیس تیس سیکنڈ کی گھٹیا تھریڈز کو روکنے کے لئے موثر اقدامات کئے جایں


منجانب انجمن کھاؤ پیو پرائیویٹ لمیٹڈ



:lol:اب تو پروفیشنل اپ لوڈرز نے نیا رواج نکالا ہے اپنی ویڈیو شیئر کرنی ہو تو اپنے اواتار میں نیٹ سے اٹھا کر کسی لڑکی کی فوٹو لگا لیتے ہیں ، انھیں پتا ہے کئی دل پھینک ہیں جو اب لڑکی کی پھولوں میں گھری ہوئی تصویر دیکھ کر انکی ویڈیو بھی دیکھیں گے
 

Annie

Moderator



عینی، بہت خوب ، بہت وقت صرف کیا ہے ان تجاویزات پر، عدیل کا کام ھلکا ہوگیا ھے ، آپ انعام کی مستحق ہیں ، اسٹونی کریک میں رھنے والوں کے ھاں پیسے کی نہیں دل کی کمی ضرور ھے ۔کسی کارڈییا لو جسٹ سے چیک کرواۂیں ۔ ( ھاں ھاں مجھے علم ہے آپ کی کاوش مخلص ہے )





شکریہ جناب ، مجھے ٹائپ کرتے وقت زیادہ نہیں لگتا لیکن پروف ریڈنگ میں بہت ٹائم لگ جاتا ہے ، سٹونی کریک والے وڈے ماسٹر جی کو ٹیگ کیا ہے دیکھتے ہیں کیا کرتے ہیں آتے ہیں یا نہیں
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
تھریڈ بنانے کے لئے روزانہ کا کوٹہ مقرر کرنے سے بھی سپیمرز کی حوصلہ شکنی کی جا سکتی ہے
 

Annie

Moderator
یہ جو سٹکی والا پوانٹ ہے یہ بلکل ٹھیک لکھا ہے
ہر ایک تھریڈ کو برابر جگہ ملنی چاہیے تاکہ اچھے تھریڈ ہی ٹاپ پر ہوں فضول قسم کے نہیں
میں اپ سے بلکل متفق ھو
تھریڈز کو اوپر نہ آنے دینا اور چند فیورٹ ممبرز کی ہی تھریڈز سٹکی کرنا سراسر بے ایمانی ہے میں اس ناانصافی کے خلاف ہوں موقع دو تو سب کو دو
یہ کیا ہوا سٹکی میں وہ تھریڈز چپکی ہوتی ہیں جنہیں چاہے کوئی پوسٹ کر کے پوچھے بھی نہ اور جن بیچاری تھریڈز میں پوسٹ ہو وہ نیچے ہی غرق رہتی ہیں یا پھر ہوم پیج پر آتی ہی نہیں


 

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
میرے خیال میں ایک کام کی اشد ضرورت ہے- کہ جو ٹاک شو کی کٹنگ لگائی جاتی ہے اس کا سیکشن الگ ہو ، یعنی ڈسپلے ہی الگ ہو اور ڈسکشن کا ڈسپلے الگ ہو
ورنہ ایسی کھچڑی پکتی ہے کہ فورم کا نام رمیز چودھری فورم رکھنا چاہے

اس سیکشن کا نام ہو ٹالک شو کٹس ، جتنے مرضی لگاؤ

اسی سے شاید بہت بہتر صورت حال ہو جاۓ گی
 

Annie

Moderator
تھریڈ بنانے کے لئے روزانہ کا کوٹہ مقرر کرنے سے بھی سپیمرز کی حوصلہ شکنی کی جا سکتی ہے

آپ نے نوٹ کیا ہے کے کچھ کی تھریڈز چلتی ہیں جنکی نہیں چلتیں یا وہ بین ہو جاتے ہیں تو پھر وہ دھائیاں دیتے ہیں بار بار پوچھتے ہیں انکو کیوں ویڈیو شیئر نہیں کرنے دی جارہی ، سچی ترس آتا ہے ، وڈے ماسٹر جی کو چاہئیے اپنی پالیسی شیئر کریں کے پروفیشنل اپ
لوڈرز کتنی تھریڈز بنا سکتے ہیں کس کوالٹی کی ہو کس بات پر بین کریں گے وغیرہ
 

samkhan

Chief Minister (5k+ posts)

سیم خان زندہ باد ، :lol:
واہ واہ کیا تجویز ہے ، مجھے سپر ماڈ بنائیں تو عملی جامہ پہناؤں یا نہیں لیکن شہباز شریف کی تقریر کی طرح ان تجاویز کو عملی پاجامہ ضرور پہنا دوں گی

سیریسلی، جتنی تجاویز فورم کہ حوالے سے آپ کی جانب سے سامنے آتی ہیں وہ کسی اور کی جانب سے نہیں آتیں میں تو کہتا ہوں کہ عدیل فورم کہ معاملات عینی اینڈ کمپنی کو ٹھیکے پر دے دے. باقی شہباز شریف تو خود آپ کی کاپی کرتے ہوۓ ٹوپی پہنے پھر رہا ہے

:lol:

BYGRbhtIIAAU23l.jpg
 

Adeel

Founder
Thank you Annie for taking the time to write these suggestions.

Some of the suggestions I can implement right away and some will require time.

Let me get back to you once i implement some of the changes.
 

Annie

Moderator
میرے خیال میں ایک کام کی اشد ضرورت ہے- کہ جو ٹاک شو کی کٹنگ لگائی جاتی ہے اس کا سیکشن الگ ہو ، یعنی ڈسپلے ہی الگ ہو اور ڈسکشن کا ڈسپلے الگ ہو
ورنہ ایسی کھچڑی پکتی ہے کہ فورم کا نام رمیز چودھری فورم رکھنا چاہے

اس سیکشن کا نام ہو ٹالک شو کٹس ، جتنے مرضی لگاؤ

اسی سے شاید بہت بہتر صورت حال ہو جاۓ گی


اور تو اور آپ نے نوٹ کیا ہوگا پرسوں سے فورم ویلنٹائن ڈے کی وجہ سے ایک ہی قسم کی تھریڈز سے بھرا ہوا تھا ، اگر خان کا انٹرویو ہوا ہے تو دو دو منٹ کی الگ الگ ویڈیو پر تھریڈز بن رہی ہیں اب کیا سارا انٹرویو گھول کر پینا ہے ، کبھی ڈاکٹر شاہد مسعود کی اکٹھی ہی پانچ پانچ تھریڈز چل رہی ہوتی ہیں ، تو کبھی ریہام کی بونگیوں پر ایک ہی جیسی ڈھیر ساری تھریڈز جو کے بہت بورنگ ہوتا ہے انھیں چاہئیے اسکو کنٹرول کریں اور ایک ہی جیسی تھریڈز کا قورمہ نہ بنایا کریں
 

Back
Top