ویسے یہ حال پی پی پی کے کارکنوں تک ہی محدود نہیں بلکہ پوری قوم کا یہی حال ہے، چاہے شادی ہو ، ولیمہ ہو یا کوئی تقریب جیسے ہی کھانا کھلتا ہے ، غریب ہو یا امیر سب ایسے ٹوٹ پڑتے ہیں جیسے پچھلے پچاس سال کے بھوکے ہوں۔ اتنی گھٹیا اور واہیات قوم میں نے زندگی میں نہیں دیکھی۔ بھئی اگر آپ کو کھانا نہ بھی ملا تو کیا مر جائیں گے۔ کتے بھی شاید ان سے کچھ بہتر ہوں کیوں کہ یہ تو بھوکے کتوں سے بھی زیادہ بد تہہذیبی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ اس قوم کو کسی ڈنڈا بردار کی ضرورت ہے جو ان کی پیٹھ پر جوتے مار مار کر ان کو تہذیب اور سلیقہ سکھائے اور ان کی صدیوں کی بھوک مٹائے۔
بھائی یہ حالت تو ہر پارٹی میں ہے
اس کا تعلق ملک میں بڑھتی ہوئی غربت سے ہے
ہاں یہ الگ بات ہے کے پیپلز پارٹی کی جڑہیں زائدہ غریبوں میں ہیں
باقی یہ واقعیات تو ن لیگ اور پاکستان تحریک انصاف سمیت ہر پارٹی کی تقریب میں دھیکنے کو ملتے ہیں
بھائی صاحب! اس کا تعلق غربت وربت سے نہیں ہے، آپ بڑے بڑے امیر اور متمول لوگوں کی شادی کی تقریبات میں جا کر دیکھ لیں وہاں جب کھانا کھلتا ہے تو یوں ہلڑبازی مچتی ہے جیسے پورے شہر کے بھکاری اکھٹے ہوگئے ہوں۔ اس کا تعلق تہذیب اور آدمی کی تربیت سے ہے۔ اگر کسی کے گھر والوں نے اس کی تربیت صحیح کی ہے تو وہ کبھی اس طرح کی بدتہذیبی نہیں مچائے گا، مگر یہاں تو یہ تربیت دی جاتی ہے کہ دوسرے کی پلیٹ بھی اٹھا کر ہڑپ کر جائو۔
© Copyrights 2008 - 2025 Siasat.pk - All Rights Reserved. Privacy Policy | Disclaimer|