Poll : What do you think should be done with Junaid Jamshed?

Poll : What do you think should be done with Junaid Jamshed?

  • Total voters
    410
  • Poll closed .

oqaziuet

Politcal Worker (100+ posts)
جناب عالی، نادانستہ طور پہ اگر مرد اپنی بیوی کو طلاق دے دے تو وہ طلاق واقع ہو جاتی ہے۔تَو میرے بھائی کیا آپ گُستا خی کو کم سنجیدہ مسئلہ سمجھتے ہیں ؟ اگر ایسا ہے تَو مجھے حیرت ہوگئی۔چناچہ جنید جمشید مذاق مذاق میں امُّ المومنینؓ پر تابڑ تابڑ تور حملہ کر گیا تو وہ نادانستہ! اوراگر اِسی طرح اپنی بیوی کوہنسی مذاق میں طلاق دے دیتا تو وہ بھی نادانستہ ۔ توکیایہی علما کبھی کہتے کہ وہ تَواُس نے معافی مانگ لی ہے لحاظہ اُسکی دی ہوئی طلاق کلعدم۔نہیں ایسا نہیں ہے۔اسلیے آپ ایسے بحث و مباحثہ میں نہ پڑیں۔

جنید جمشید کو سزا دلانے والے حضرات سے گذارش ہے
وہ یہ علماء حضرات سے پوچھ کر یہ فرمائیں کہ کیا شریعت میں نادانستگی میں بغیر قصد و ارادے سے ہونے والی غلطی بھی قابل مواخذہ ہے ؟؟؟
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ :
ان اللہ تجاوز عن امتی الخطاء والنسیان وما استکر ھواعلیہ(مشکوۃ ج 2 ص 584 ، ابن ماجہ ص 148 وغیرھم)
یعنی بے شک اللہ تعالیٰ نے میری امت سے خطاء اور نسیان اور جس چیز پر ان کو مجبور کیا گیا ہو مواخذہ سے درگزر فرمایا
اب مسئلہ یہ ہے کہ خاطی (یعنی خطاء کرنے والا) کون ہے ۔۔۔ کیوں کہ اس طرح تو ہر شخص اپنے جرم پر پردہ ڈالنے کے لئے خطاء اور نسیان کہہ کرچھوٹ جائے گا ؟؟؟
تو اس کے لئے فقہائے کرام رحمھم اللہ نے یوں وضاحت فرمائی ہے ؛
الخاطی من یجری علیٰ لسانہ من غیر قصد کلمۃ مکان کلمۃ الخ (فتاوی قاضی خان ج 4 ص 883)
یعنی اور خطاء کرنے والا وہ ہے جس کی زبان پر بغیر قصد کے ایک کلمہ کی جگہ کوئی دوسرا کلمہ نکل جائے
یعنی جان بوجھ کر نہیں بلکہ انجانے میں بغیر قصد یا ارادے کے ایسا جملہ نکل جائے جو غلط ہو ۔۔۔ لیکن نہ تو وہ جملہ اس کا عقیدہ ہو اور نہ وہ جان بوجھ کر ایسا کہنا چاہ رہا تھا
تو ایسے شخص کے متعلق فقہائے کرام کا کیا فتوی ہے ۔۔۔ ملاحظہ فرمائیے :
الخاطی اذا جریٰ علیٰ لسانہ کلمۃ الکفر خطاء بان کان اراد ان یتکلم بما لیس بکفر فجری علیٰ لسانہ کلمۃ الکفر خطاء لم یکن ذالک کفرا عندالکل (ایضا)
یعنی اور بہرحال خاطی کی زبان پر جب خطاء کفر کا کلمہ جاری ہوگیا مثلا وہ ایسا کلمہ بولنا چاہتا تھا جو کفر نہیں ہے لیکن خطاء اس کی زبان سے کفر کا کلمہ نکل گیا تو تمام فقہاء کرام کے نزدیک یہ کفر نہ ہوگا

اس کے بعد بھی اگر ان علماء حضرات کا یہی اصرار ہے کہ ایسی صورت میں بھی مجرم قابل مواخذہ ہے
تو پھر ٹھیک ہے جنید جمشید کو سزا ضرور ملنی چاہیے
لیکن انصاف سب کے لئے برابر ہونا چاہیے
کیوں کہ عامر لیاقت صاحب بھی کئی دفعہ صحابہ کی شان میں گستاخی کی مرتکب رہ چکے ہیں ۔۔۔۔ اور معافی بھی مانگ چکے ہیں
لیکن ان کے معافی کیوں قابل قبول رہی اب تک ۔؟؟؟
اور چلیں آج سے ہی یہ بات جب طے ہوجاتی ہے کہ توہین صحابہ و اہل بیت کا مجرم معافی کے بعد بھی قابل معافی نہیں ۔۔۔۔ تو عامر لیاقت کے لئے بھی ایک عدد ایف آئی آر کٹوانے کے لئے دھرنا اور احتجاج ہونا چاہیے (جبکہ اس نے تو قصدا اور ارادتا اور اپنے عقائد کے تحت کی تھی)۔
پھر نیٹ پر موجود مواد جن میں ایک مخصوص طبقہ سے تعلق رکھنے والے لوگ شامل ہیں جنہوں نے متعدد مرتبہ قصد ارادے اور اپنے عقیدے سے بدترین گستاخیاں کیں ہیں اور معافیاں بھی نہیں مانگیں
ان سب کو قانون کے مطابق سزا ہونی چاہیے
ان شاء اللہ تعالیٰ اس کے بعد ہمارے ملک سے تفرقہ بہت کم ہوجائے گا ۔
بصورت دیگر یک طرفہ کاروئی سے تو یہی ثابت ہورہا ہے
یہ حب اہل بیت نہیں بلکہ بغض مسلک ہے اور کچھ نہیں
اللہ تعالیٰ ہم سب کو دین کی صحیح سمجھ اور عمل کی توفیق عطاء فرمائے۔آمین

furqanmlk

Voter (50+ posts)
جناب عالی، نادانستہ طور پہ اگر مرد اپنی بیوی کو طلاق دے دے تو وہ طلاق واقع ہو جاتی ہے۔تَو میرے بھائی کیا آپ گُستا خی کو کم سنجیدہ مسئلہ سمجھتے ہیں ؟ اگر ایسا ہے تَو مجھے حیرت ہوگئی۔چناچہ جنید جمشید مذاق مذاق میں امُّ المومنینؓ پر تابڑ تابڑ تور حملہ کر گیا تو وہ نادانستہ! اوراگر اِسی طرح اپنی بیوی کوہنسی مذاق میں طلاق دے دیتا تو وہ بھی نادانستہ ۔ توکیایہی علما کبھی کہتے کہ وہ تَواُس نے معافی مانگ لی ہے لحاظہ اُسکی دی ہوئی طلاق کلعدم۔نہیں ایسا نہیں ہے۔اسلیے آپ ایسے بحث و مباحثہ میں نہ پڑیں۔

Bhai jaan, Hafiz taraveeh main galati kerta hay, some times boht badi galati ho jati hay, To kia us ko bhi maardo ge ?

Talaq masla aur Gunah ka masla different hay bhai..Talaq dena koi gunah nahi hay
 
Nasir Noman

Voter (50+ posts)
جناب عالی، نادانستہ طور پہ اگر مرد اپنی بیوی کو طلاق دے دے تو وہ طلاق واقع ہو جاتی ہے۔تَو میرے بھائی کیا آپ گُستا خی کو کم سنجیدہ مسئلہ سمجھتے ہیں ؟ اگر ایسا ہے تَو مجھے حیرت ہوگئی۔چناچہ جنید جمشید مذاق مذاق میں امُّ المومنینؓ پر تابڑ تابڑ تور حملہ کر گیا تو وہ نادانستہ! اوراگر اِسی طرح اپنی بیوی کوہنسی مذاق میں طلاق دے دیتا تو وہ بھی نادانستہ ۔ توکیایہی علما کبھی کہتے کہ وہ تَواُس نے معافی مانگ لی ہے لحاظہ اُسکی دی ہوئی طلاق کلعدم۔نہیں ایسا نہیں ہے۔اسلیے آپ ایسے بحث و مباحثہ میں نہ پڑیں۔

پہلی بات یہ کہ ہم کسی بحث مباحثہ میں نہیں پڑ رہے ۔۔۔۔ جو چیز علم میں تھی وہ واضح کردی
دوسری بات یہ ہے کہ شریعت کے ہر مسئلہ پر فارمولے یکساں نہیں ہوتے
طلاق ایک علیحدہ فعل ہے ۔۔۔ جس کے واضح اور صراحت سے احکامات موجود ہیں (باقی اگر اس مسئلہ میں کوئی اشکال درپیش ہوتا ہے تو مفتی حضرات اشکال کو مد نظر رکھتے ہوئے طلاق کے شرعی احکامات کی روشنی میں فیصلہ دیتے ہیں)۔
جبکہ خطاء اور نسیان(یعنی بھول چوک) کے متعلق الگ احکامات ہیں ۔۔۔ جس کی نشادہی ہم نے اوپر حدیث پاک سے کی تھی (اور ساتھ میں فقہائے کرام کی وضاحت بھی)۔
لہذا آپ کا دونوں الگ الگ مسئلوں کو ایک زاویہ سے دیکھنا عدم علم کی نشانی ہے
امید ہے کہ آپ اپنی تصحیح فرمالیں گے۔جزاک اللہ