Hunain Khalid
Chief Minister (5k+ posts)
ہاں جی آپ نواز شریف کو کیوں ووٹ کرتے ہیں؟
وہ جی اس نے میرے چاچے، مامے، تائے کو ٹکٹ دیا تھا
اور آپ کیوں کرتے ہیں؟
بس جی میں خود کو لبرل سمجھتا ہوں اور جب نواز شریف خود کو لبرل کہتا ہے تو میرا اس کے سارے ماضی، پس منظر اور حال کو بھول کر اس پر یقین کر لینے کو دل کرتا ہے_
آپ کیوں کرتے ہیں؟
جناب مجھے کوئی اور نارمل وزیراعلی گریڈ اٹھارہ میں گریڈ بیس کی سیٹ پر نہیں بٹھائے گا
جی اور آپ کیوں کرتے ہیں؟
میں بھی کشمیری ہوں وہ بھی کشمیری اس لئے
آپ کس لئے کرتے ہیں اسے ووٹ؟
دراصل میرا تاجر خاندان سے تعلق ہے اور ہمارے بزرگ کہہ گئے ہیں کہ تاجر طبقہ نواز دور میں خوب "ترقی" میرا مطلب پیسہ بناتا ہے_
آپ کس لئے ووٹ کرتے ہیں؟
بس جی ہم مغل ہوتے ہیں، وہ بھی مغل اس لئے_
آپ کیوں کرتے ہیں جی اسے ووٹ؟
وہ اس کے سعودی شاہی خاندان سے بہت اچھے تعلقات ہیں اور میرا بھی وہی فرقہ ہے جو سعودی شاہی خاندان کا، اس لئے میں اسے ووٹ کرتا ہوں۔ ہمارے دینی ادارے کو سعودی بہت فنڈنگ دیتے ہیں_
اور آپ تو اچھے خاصے عقل مند پڑھے لکھے بندے ہیں، آپ کیوں اسے ووٹ کرتے ہیں؟
میں جی لندن پلان، فوجی اسٹیبلشمنٹ، سویلین بالادستی کے فوبیا میں مبتلا ہوں۔ اور چونکہ فوج نے کسی زمانے میں نواز کو خوب دبا کے ڈنڈا دیا تھا، اس لئے نواز شریف میرے خیال میں فوج کا توڑ ہے اور میں اس بات کو کوئی اہمیت نہیں دیتا کہ وہ خود فوج کی پیداوار ہے_ نا ہی اس بات کو کہ وہ فوج کے خلاف آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے نہیں بلکہ اس وجہ سے ہے کہ اسے ان سے ڈر لگتا ہے کہ وہ اسے من مانی نہیں کرنے دیں گے_
اچھا تو آپ اسے کیوں ووٹ کرتے ہیں؟
میرا جناب موم بتی مافیا میرا مطلب ہے امن کی آشا گروپ سے تعلق ہے اور نواز کے بھارت سے جو قریبی ذاتی اور تجارتی تعلقات ہیں، ان کی وجہ سے میں اسے ووٹ "کرتی" ہوں_
اچھا معذرت میں آپ کو "کرتا" سمجھا تھا۔ جی تو آپ نواز کو کیوں سپورٹ کرتے ہیں؟
جی مجھے اس نے لیپ ٹاپ دیا تھا_
اچھا بھائی اور آپ تو شکل سے سب سے معتبر، عقل مند، میچور، پختہ کار اور تجربہ کار لگتے ہیں، آپ نواز جیسے کرپشن کنگ کو کیوں ووٹ کرتے ہیں؟
وہ نا پتا کیا ہے نا، وہ جو ہے نا عمران خان ۔۔۔۔ وہ اسے "اوئے" کہتا ہے، میں اس لئے نواز کو ووٹ دیتا ہوں جناب۔ کرپشن تو ہوتی رہتی ہے مگر ہماری "روایات اور اقدار" بھی کوئی چیز ہیں۔ عمران اقتدار میں آ گیا تو وہ تو ان کا جنازہ نکال دے گا_
_نوٹ: کسی بھی قسم کی کلی یا جزوی مطابقت ہرگز غیر اتفاقیہ ہو گی_
(yapping)
- Featured Thumbs
- https://pbs.twimg.com/media/BImgQa1CAAA0RDk.jpg