NSA can record all of a countrys phone calls: report

Pak1stani

Prime Minister (20k+ posts)
’امریکہ ایک ملک کی تمام کالز ریکارڈ کر سکتا ہے

امریکہ نے اطلاعات کے مطابق ایک ایسا نظام بنایا ہے جو ایک نامعلوم ملک میں ایک مہینے کے دوران ہونے والے ہر ٹیلیفون کال کو ریکارڈ کر سکتا ہے۔


اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی جاسوسی ادارے نیشنل سکیورٹی ایجنسی(این ایس اے) نے بیرونی ملک کالز ریکارڈ کرنے کا یہ پروگرام سنہ 2009 میں بنایا۔

این ایس اے کےسابق ایڈورڈ سنوڈن نے اس پروگرام کے بارے میں راز افشا کرتے ہوئے مزید معلومات دینے کا وعدہ کیا ہے۔


شہری آزادی کے حقوق کے لیے کام کرنے والے گروپوں نے اس رپورٹ کو ’رونگٹے کھڑے کرنے والا‘ قرار دیا ہے لیکن امریکی حکام نے ابھی تک اس پر تبصرہ نہیں کیا۔


میسٹک نامی اس نظام کے حوالے سے این ایس اے نے اندرونی بریفننگ کے لیے تیار کیے گئے سلائڈ کے کور پر ایک کارٹون جادوگر دکھایا گیا ہے جس کے ہاتھ میں ایک چھڑی ہے جس کے سرے پر موبائل فون ہے۔


واشنگٹن پوسٹ کے مطابق میسٹک این ایس اے کا وہ واحد جاسوسی کا معلوم پروگرام ہے جس کے تحت ایک ملک کے ہر ٹیلیفون کال کو ریکارڈ کیا جاتا ہے۔

اخبار کا کہنا ہے کہ امریکی حکام کی درخواست پر اس ملک یا دیگر ممالک کے نام ظاہر نہیں کرے گا جہاں پر استعمال کرنے کے لیے یہ نظام تیار کیا گیا۔


اخبار کے مطابق خفیہ دستاویزات کے خلاصے سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس نظام نے ایک ملک میں 30 دنوں کے دوران اربوں ٹیلی فون کالز کو ریکارڈ کیا اور جب نئے کالز ہونے لگے تو پرانے ختم کر دیے گئے۔


جب وائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارنی سے اس کے روزانہ بریفنگ کے دوران اس رپورٹ کے حوالے سے پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ’ہم روایت کے طور ہر مخصوص روپورٹ یا الزام پر تبصرہ نہیں کرتے۔‘


لیکن شہری آزادی کے حقوق کے لیے کام کرنے والے گروپوں اس رپورٹ کو ’رونگٹے کھڑے کرنے والا‘ قرار دیا۔


دریں اثنا ٹیڈ کے جو خیالات کے تبادلے کے لیے کانفرنسوں کا ایک سلسلہ ہے ایک کانفرنس کے دوران وانکور کینیڈا میں ایک ریموٹ کنٹرول روبوٹ کی سکرین پر نظر آئے۔


گذشتہ سال روس فرار ہونے والے این ایس کے سابق اہلکار ایڈورڈ سنوڈن نے کہا کہ’بالکل مزید انکشافات ہونگے۔‘ انھوں نے کہا کہ’بعض بہت اہم رپورٹنگ ابھی ہونی ہے۔‘




http://www.bbc.co.uk/urdu/world/2014/03/140319_snowden_nsa_collect_calls_foreign_country_rk.shtml





 
Last edited by a moderator:

gulab

MPA (400+ posts)
Re: Guess the Country

35 panture !!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!! hahahahaha puray month may sirf yehi call intercept howi
 

Back
Top