QasimAttari
Citizen
Islam Ka Qanoon Kibi Porana Nahi Hota. Jo Quran O Hadees Main Aya Wo Musalmano Ky Liye Hurf e Akhir hai.مولوی صاحب۔۔ عورت کی آزادی کو لے کر آپ کے ذہن میں صرف ایک ہی تصویر کیوں ابھرتی ہے، ننگی، عریاں، آئٹم گرل۔۔ عورت کے اور بہت سے روپ ہیں جو آپ کے آلودہ ذہنوں میں کہیں جگہ نہیں پاسکتے۔۔آج کی عورت چاہے پاکستانی عورت ہی کیوں نہ ہو، وہ کسی مولوی یا چودہ سو سال پرانی بوسیدہ شریعت کی غلام نہیں ہے۔ وہ مرد کی طرح دفاتر میں کام کرتی ہے، وہ اپنا کاروبار کرتی ہے، وہ دوکان چلاتی ہے، وہ کالج اور یونیورسٹیز میں مردوں کے ساتھ پوری برابری سے تعلیم حاصل کرتی ہے، وہ ڈاکٹر بنتی ہے، انجینئر بنتی ہے، سائنسدان اور آرٹسٹ بنتی ہے۔۔ پاکستان میں وقت کے ساتھ ساتھ بہت شعور آرہا ہے، پاکستانی عورت بھی آزاد ہورہی ہے، مرد کے تسلط سے، بوسیدہ شریعت کے تسلط سے اور وہ وقت دور نہیں جب مولوی اور اس کی بوسیدہ سوچ دفن ہوجائے گی اور جو باقی ماندہ برقعے میں لپٹی ہوئی گھروں میں مردوں کے کھونٹے سے بکری کی طرح بندھی ہوئی عورتیں ہیں، وہ بھی اپنی من مرضی سے اپنی زندگی جئیں گی، اپنے جیون ساتھی اور اپنے کیرئیر کا فیصلہ خود کریں گی۔۔