Wadaich
Prime Minister (20k+ posts)
Re: Mr.Yousaf Ali! a Real Kazab or a Bait for War Between Two Ahl-e-Sunnat Sects (DeoBandi/Brailvy)? What Do You Feel Honestl
:jazak: for expression of such a nice views, once again:jazak:١- کسی بھی مسلمان پر قیامت تک کسی حضرت مہدی :Allaih: یا حضرت عیسیٰ:Allaih: کو دیکھ کر ان پر ایمان لانا، انکی اتباع کرنا یا انکا ساتھ دینا فرض نہیں ہے. اگر کوئی اس چیز کا دعوی کرے کہ اس پر ایمان نا لانے سے کسی مسلمان کے ایمان پر رتی برابر بھی فرق پڑے گا، وہ جھوٹا اور دجال شخص ہے.حضرت مہدی :Allaih: اور حضرت عیسیٰ:Allaih: بھی عام مسلمانوں کو ہرگز تنگ نہیں کریں گے اور نا ماننے والے مسلمانوں پر کوئی گناہ نہیں ہو گا. یہ مرزا غلام احمد قادیانی اور اس جیسے دوسرے قیامت تک آنے والے جھوٹے نوسربازوں سے بچنے کیلیے عام مسلمانوں کیلیے ایک عام فہم سا فارمولا ہے
٢- میں صوفیا، اور طریقت کے دوسرے پیروکار علماۓ کرام کا بیحد احترام کرتا ہوں. مگر علماۓ کرام کو کچھ واضح حدیں مقرر کر دینی چاہییں. تا کہ لوگوں کو کوئی گمراہ نا کر سکے. مثلاّ تعظیمی سجدہ، تمثیلی صحابہ، تمثیلی نبی، رسول، اور اس قسم کی دوسری دماغ چکرا دینے والی اصطلاحات وغیرہ کا استعمال کیونکر جائز ہے. کیا اچھا نا ہو کہ اس قسم کی فتنہ پیدا کرنے والی اصطلاحات سے بچا جاۓ. ہر فرقے کے ایسے دماغی مریضوں اور کافر فیکٹریوں کو لگام ڈالنا اسی فرقے کے معزز اور صالح علماۓ کرام کا فرض ہے ، تا کہ کسی دوسرے فرقے کو انگلی اٹھانے کا موقعہ ہی نا ملے اور نا ہی مزید فرقہ واریت اور نفرت پھیلے
٣- تمام فرقوں کے علماۓ کرام کو ایک دوسرے پر فروعی اختلافات کی آڑ میں کفر کے فتوے لگانے کی بجاۓ، اس قسم کے جھوٹے فتنوں پر توجہ دینی چاہیے. تا کہ بعد میں یہ قادیان کی مسجدوں میں بیٹھ کر ایک دوسرے کے گلے لگ کر روتے نا پھریں. اور عام مسلمانوں کو ماضی اور حال کے ایسے دماغی مریضوں سے خبردار کرنا چاہیے
٤- اگر کسی انسان کو عظمت کا کسی بھی قسم کا دورہ(الہام، خواب وغیرہ وغیرہ) پڑتا بھی ہے تو اسے چاہیے کہ عوام کو بتانے کی بجاے نیک علماۓ کرام سے رجوع کرے. خود عوام کو بھی ایسے دعوا کرنے والوں کی باتوں پر ایمان لانے کی بجاۓ انکو یہی راستہ دکھانا چاہیے
٥- اپنی حد تک میں پہلے نقطہ میں بتا چکا ہوں کہ میں حضور اکرم pbuh کو آخری نبی مانتا ہوں اور اپنی زندگی میں کسی کو بھی مہدی یا کوئی نبی تسلیم کرنے پر تیار نہیں. صرف متقی لوگ ہیں اور کم متقی لوگ. گمراہ کن اصطلاحات استعمال کر کے یوسف نے خود اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماری تھی، اور اس سے بہت بڑا فتنہ پیدا ہو سکتا تھا