MQM supporters in PTI Jalsa - Read BBC Report on PTI Jalsa

decent123

Senator (1k+ posts)
Read last paragraph tabdeeli agae hai

تحریکِ انصاف کا جلسہ



جسم پر سفید رنگ کا کرتا شلوار، چہرے پر ہلکی داڑھی اور سر پر گولڈن کڑھائی والی سفید ٹوپی۔ دور سے پتہ لگ جاتا ہے کہ اس شخص کا تعلق بوہری برادری سے ہے۔ غلام مصطفیٰ بھی اسی روایتی لباس میں خاندان کی چار خواتین کے ہمراہ تحریک انصاف کی جلسہ گاہ میں موجود تھے۔



کراچی میں سینیٹری، ہارڈویئر اور پلاسٹک میٹریل کے کاروبار سے وابستہ بوہری برادری نے سیاست میں خود کو صرف انتخابات کے روز تک محدود رکھا ہے اور اپنی سیاسی وابستگی کا کبھی اظہار نہیں کیا۔ انھیں کبھی کسی سیاسی جلسے جلوس میں بھی نہیں دیکھا گیا۔




غلام مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ وہ تحریک انصاف کے جلسے کو جلسہ سمجھ کر نہیں بلکہ امید اور آزادی کا لشکر سمجھ کر آئے ہیں، وہ امن کی سیاست کرتے ہیں اور انھیں یقین ہے کہ عمران کا جلسہ پر امن ہوگا۔ ان کا یہ بھی خیال تھا کہ عمران خان ہی وی آئی پی کلچر کی موت ہیں۔



بوہری جماعت سے تعلق رکھنے والے غلام مصطفیٰ اکیلے نہیں تھے جو روایت کو توڑ کر اہل خانہ کے ساتھ باہر نکلے تھے۔ ان کی جماعت کے کئی دیگر لوگ بھی نظر آئے جن میں فرسٹ ایئر کے طالب علم علی اصغر بھی شامل تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ کرپشن کا خاتمہ ہو اور وہ آزادی اور سکون سے جی سکیں جو اس وقت کراچی میں نہیں ہے۔
"کنواری کالونی میں رینجرز گھروں میں گھس جاتے ہیں، وہاں کوئی دہشت گرد نہیں یہ سب کچھ نواز شریف کر رہا ہے۔"



جلسے کے ایک شریک شاہ محمد



کراچی میں بڑے عرصے سے لسانی اور فرقہ وارانہ بنیادوں پر ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تحریک انصاف کے جلسے میں ایک طرف اہل تشیع اور بوہری جماعت موجود تھی تو دیوبندی اور بریلوی مکتب فکر کے لوگ بھی شریک تھے۔



کنواری کالونی منگھو پیر سے بھی نوجوان جلسے میں شرکت کے لیے پہنچے۔ یہ علاقہ طالبان کے زیر اثر سمجھا جاتا ہے۔ ایک نوجوان شاہ محمد کا کہنا تھا کہ کنواری کالونی میں رینجرز گھروں میں گھس جاتے ہیں، وہاں کوئی دہشت گرد نہیں یہ سب کچھ نواز شریف کر رہا ہے۔ شاہ محمد کا بھائی منصف بس کنڈیکٹر تھا، اس کو گرفتار کیا گیا۔ شاہ محمد نے بتایا کہ وہ انصاف کے لیے تحریک انصاف کے جلسے میں آئے ہیں۔



شہر کی متوسط طبقے کی آبادی والے علاقے گلشن اقبال کے نوجوانوں سے ملاقات ہوئی۔ فرسٹ ایئر کے طالب علم صدام حسین کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ نیا پاکستان ایسا ہو جہاں مہنگائی، ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی نہ ہو، یہاں سیاسی جماعتوں کی دشمنیاں ہوگئی ہیں جو ایک دوسرے کے بندے مارتی ہیں۔

رکشہ ڈرائیور علی اکبر نے بتایا کہ ان کے دو بیٹے بےروزگاری کی وجہ سے ذہنی مریض بن چکے ہیں



بزرگ رکشہ ڈرائیور علی اکبر، ناظم آباد مجاہد کالونی سے یہ سوچ کر جلسے میں آئے تھے کہ میڈیا ان کی بھی فریاد سنے گا۔ ریڈیو مائیک دیکھ کر وہ ہمارے پاس بھی آگئے اور بتایا کہ ان کے دو نوجوان بیٹے بیروزگاری کی وجہ سے ذہنی مریض بن چکے ہیں جن میں ایک 2007 میں کار ساز کے مقام پر بےنظیر بھٹو کے استقبالیہ میں دھماکے میں زخمی ہوگیا تھا۔



علی اکبر نے ٹیلی گرام کی رسید دکھائی اور بتایا کہ ایک سال پہلے انھوں نے وزیر اعظم نواز شریف کو تار بھیجا تھا لیکن ابھی تک کوئی مدد نہیں کی گئی۔



کراچی میں عام طور پر خواتین تفریح گاہوں اور بازاروں میں تو نظر آتی ہیں لیکن سیاسی جلسوں میں ان کی شرکت کم ہی ہوتی ہے۔ تحریک انصاف کے جلسے میں کئی لوگ اپنے پورے خاندان کے ساتھ آئے تھے جن میں بچے اور بوڑھے بھی شامل تھے۔



کرن ظفر پہلی بار کسی سیاسی جلسے میں آئی تھیں۔ ان کا اپنا بوتیک ہے وہ شاہراہ فیصل پر رہتی ہیں جہاں ایئرپورٹ کی وجہ سے اکثر وی آئی پی موومنٹ رہتی ہے، شاید اسی وجہ سے وہ وی آئی پی کلچر سے بیزار ہیں۔ کرن ظفر کا کہنا تھا کہ جب حکمران اپنا سارا پیسہ جا کر برطانیہ میں لگاتے ہیں تو وہ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ سرمایہ کار پاکستان میں آئیں۔ یہ سراسر دھوکہ ہے۔
شعیب خان ادویات کی ایک کمپنی میں ملازم ہیں۔ وہ ملیر کینٹ سے پورے خاندان کے ساتھ جلسے میں شریک تھے۔ انھوں نے بتایا زندگی میں صرف ایک بار ووٹ دیا ہے وہ بھی گذشتہ انتخابات میں تحریک انصاف کو دیا تھا کیونکہ اس سے پہلے جس مقصد کے لیے وہ ووٹ دیتے تھے، وہ نظر نہیں آتا تھا۔ ان کے خیال میں تحریک انصاف واحد جماعت ہے جس میں کوئی لسانی تفریق نہیں۔




شعیب خان نے صرف ایک بار ووٹ دیا ہے اور وہ بھی تحریکِ انصاف کو



شعیب خان کی صاحبزادی درشہوار کالج کی طالبہ ہیں۔ انھوں نے چہرے پر پینٹ کرا رکھا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ یہ سوچ کر آئے تھے کہ عمران خان کو دیکھیں گے، تاکہ ان کا سامنے سے خطاب سن کر ان میں بھی جوش وہ جذبہ پیدا ہو اور وہ جاگیں۔ بقول ان کے پاکستان کے حالات اچھے ہوں تو ان کے حالات بھی اچھے ہو جائیں گے۔



زین احمد گلشن اقبال سے اپنے ساتھ دو کرسیاں بھی لائے تھے۔ وہ تحریک انصاف کے علاوہ کسی سیاسی جماعت کے جلسے میں نہیں گئے یہاں فیلمی کے ساتھ آئے تھے۔ انھوں نے کہا: یہ جو لوگ کہتے ہیں کہ فوج نے پیسے دیے ہیں ہم تو اپنی مرضی سے آئے ہیں کسی نے ہمیں نہیں کہا، میں این ای ڈی یونیورسٹی کے شعبے آرکیٹیکچر کا طالب علم ہوں، کل پرچہ ہے پھر بھی یہاں آنا ضروری سمجھا ہے۔



تحریک انصاف میں کچھ ایسے شرکا سے بھی ملاقات ہوئی جو ماضی میں متحدہ قومی موومنٹ کے ووٹر رہے ہیں۔ ان میں جمال احمد بھی شامل تھے جو ڈیفنس سے اپنی بیگم کے ساتھ آئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ دوسری جماعتیں نظام کی تبدیلی میں سنجیدہ نہیں ہیں، وہ کرپٹ نظام کو جاری رکھنا چاہتی ہیں، لیکن عمران خان کافی فیئر آدمی لگ رہا ہے وہ کرپشن فری نظام دینا چاہتا ہے جس کے بغیر نوجوانوں کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔



محمد زین ایم کیو ایم کے حمایتی تھے لیکن اب وہ تحریک انصاف کو ووٹ دینا چاہتے ہیں۔ ان کے مطابق اب انھیں ایک اچھا لیڈر ملا ہے جو اس سے پہلے نہیں تھا، وہ اچھا کام کر رہا ہے اور لوگوں کو مطمئن کر رہا ہے اسی لیے لوگ خود سڑکوں پر آ رہے ہیں کوئی انھیں زبردستی نہیں نکال رہا۔



اسی طرح شعیب اختر بھی ماضی میں ایم کیو ایم کے ووٹر رہے ہیں لیکن اب وہ عمران خان کی اس وجہ سے حمایت کرتے ہیں کیونکہ وہ احتساب چاہتے ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ عمران کو ایک موقع ملنا چاہیے۔


http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2014/09/140921_pti_rally_color_piece_zis.shtml
 
Last edited by a moderator:

Aijazahmed

Minister (2k+ posts)
Re: MQM supporters PTI - Read BBC Report on PTI Jalsa

All Jamatis, Punjabis, Pathans, and Muhajir Burgers from defence and clifton are supporters of Imran Khan in Karachi. If they all came to his jalsa then what is the surprise in it?
The only scale to measure the popularity of a party in Karachi to have fair and free elections in the city.
PTI should demand fair and free local body elections in Karachi. The result of these elections will decide their popularity in the city.
But I don't think they ever demand it. because they are scared of their miserable defeat.
 

wahreh

Chief Minister (5k+ posts)
Re: MQM supporters PTI - Read BBC Report on PTI Jalsa

OK. Lets accept this BBC report for stating the situation matter of factly. Lets also accept BBC reports during last few weeks where they reported that people are being forcibly brought to PAT/PTI dharna for money and are being held there against their wishes. And that the dharnas are total flop shows. Come on guys you cannot be selective in accepting the facts.

Mehwish ko heart attack

All Jamatis, Punjabis, Pathans, and Muhajir Burgers from defence and clifton are supporters of Imran Khan in Karachi. If they all came to his jalsa then what is the surprise in it?
The only scale to measure the popularity of a party in Karachi to have fair and free elections in the city.
PTI should demand fair and free local body elections in Karachi. The result of these elections will decide their popularity in the city.
But I don't think they ever demand it. because they are scared of their miserable defeat.

Oh ****. BBC was also part of London Plan. **** **** ****.

General Pasha must have forced BBC to compose such a report.
 

سعد

Minister (2k+ posts)
Re: MQM supporters PTI - Read BBC Report on PTI Jalsa

جلسے میں زیادہ تر وہ لوگ تھے جو آے دن کی لوٹ مار، قتل و غارت گری اور لاقانونیت سے پریشان تھے.... متحدہ نے کوٹا سسٹم کی دکھتی رگ کو پکڑ کر اپنا مافیا کراچی اور حیدرآباد میں مضبوط کیا اور ٹارگٹ کلنگ کر کر کے پوری دنیا کہ اگے ہم اردو بولنے والوں کو صرف شرمندہ کیا......... اب ہمارے ازالے کا وقت ہے
 

Zarii

Senator (1k+ posts)
Re: MQM supporters PTI - Read BBC Report on PTI Jalsa

جلسے میں زیادہ تر وہ لوگ تھے جو آے دن کی لوٹ مار، قتل و غارت گری اور لاقانونیت سے پریشان تھے.... متحدہ نے کوٹا سسٹم کی دکھتی رگ کو پکڑ کر اپنا مافیا کراچی اور حیدرآباد میں مضبوط کیا اور ٹارگٹ کلنگ کر کر کے پوری دنیا کہ اگے ہم اردو بولنے والوں کو صرف شرمندہ کیا......... اب ہمارے ازالے کا وقت ہے
Sorry, wanted to press like.
 

Pakistani1947

Chief Minister (5k+ posts)
Re: MQM supporters PTI - Read BBC Report on PTI Jalsa

Mehwish aik SOCH ka naam hai jis ko Cardiac Arrest ho gaya hai.On the ventilator, soon the next of kin will accept Brain Death.

Bibi, I am extremely against Mahwish's SOCH. But I was not expecting these comments from u.:)
 

bisaat

Banned
MQM ko 2008 me logon ne pagalon ki tarha vote kya tha when MQM was actually in the scene and had lots of power, at that time jamaat had already run city govt for best 4 years while MQM had only arrived only 2 years ago, while 12 may incident had already happened

at that time i was not an admirer of MQM and not political at all, hated politics then, my family who never cared about politics voted MQM and i was shocked that the way they were all going to vote MQM.

my family voted jamaat e islami in 2002, when MQM was weakened and MMA had emerged as a strong mullah party had had spent milllions of rupees on banners and ads in Karachi (MQM won 5 seats in Karachi, MQM 12 seats)

my same family now voted PTI in 2013, when MQM was at the back scene and not very powerful in Karachi, and nnow i had become a really good admirer of MQM, i asked my family why they voted PTI, they said that MQM has destroyed the city etc etc

the point of telling this entire scenario is, there is a solid vote bank which is present in every country, even in united states, there is die hard democrat base in the east coast but towards the west and the south like taxes, its all solid republicans

and than there is swing voter base based in florida, just like that when we talk about MQM vote bank it is not the swing voters who can change from MQM to PTI and than from PTI to MQM again, which is called a populist vote bank or anti MQM vote bank, it is the solid vote bank we are talking about who will keep voting and making MQM successful

defence clifton has never been strong base of MQM despite that MQM worked really hard for that area, made DCRC and even though MQM doesn't have mandate there today but still made a committee to address defence clifton residents

as soon as PTI has populist wave, the swing voters will be favourable to PTI, but as soon as this is done and dusted PTI would lose all its swing voters

from 2013 election i can say that swing vote bank of PTI has decreased while MQM constantly makes new solid vote bank as time goes

its all phycological that a mass is responding to the media hype of azadi march and PTI always in the media attention because of its dharnas

politics is determined by the decisions you make, by policies you announce, so if PTI doesn't really have good plans for Karachi then it will never be able to generate solid vote bank in Karachi

when one talks about PTI getting huge votes from azizabad, then azizabad even got thousands of votes to jamaat e islami the MQM rival, the same voters when they voted MQM in 2008 you called it a thappa

now the same votes when they voted PTI in 2013 you called it change

there are key areas, or you call die hard MQM areas who will be the strong base of the MQM, will never let the party down, those key areas decide the fate of Karachi, as long as those areas remain ideologically MQM, the result will always be the same, to win karachi PTI will have to develop key base in Karachi which is next to impossible given PTI is not ideologically driven party but a popular wave which dies with time and tide, and imran is well known world cup 92 personality

all the grievances of the city has already been addressed by MQM like prvince, like quota system, local government elections, like middle class leadership and many more, PTI has not made its indigenous plans for karachi so you see them only going anti MQM to get into the city
 
Last edited:

Back
Top