sngilani

Chief Minister (5k+ posts)
Re: Message to Taliban

Abraham Lincoln said; " Any man can stand adversity, give a man power and you'll see his true character," Wake up, stand against this criminal mind set. It is not one Malala, future of Pakistan is at stake.
 

A.Chaudhry

Banned
650_41573141.jpg


http://e.dunya.com.pk/colum.php?date=2012-10-12&edition=LHR&id=650_41573141
 

jalismirza

Voter (50+ posts)
Re: Umeed ka ujala....Humari Malala... a program by Dr. aamir Liaquat Hussain...today 12 october 2012 oat 7 pm only on geo...

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چارروزقبل دہشت گردوں کے حملے کانشانہ بننے والی پاکستان کی بہادربیٹی ملالہ یوسف زئی اس وقت زندگی اورموت کی کشمکش میں مبتلاہے اورپوراملک اُس کی صحت یابی کے لیے دعاگوہے،قوم کی اس باہمت بیٹی کوخراج تحسین پیش کرنے کے لیے ڈاکٹر عامرلیاقت حسین نے معصوم بچوں کے ہمراہ جیو اور جیو نیوزپرخصوصی پروگرام پیش کیا۔پروگرام کے دوران انہوں نے معصوم بچوں کوملالہ کی کہانی سنائی اوراس کی صحت یابی کے لیے اُن سے دعاکی اپیل کی۔”امیدکااجالا۔ہماری ملالہ“کے منفرد عنوان سے جیواورجیونیوزپربیک وقت نشرہونے والے اس خصوصی پروگرام میں ملک کے جیدعلمائے کرام نے اظہارخیال کیااورملالہ پرقاتلانہ حملے کی شدیدمذمت کی اورحکومت سے مجرموں کوکیفرکردارتک پہنچانے کامطالبہ کیا۔پروگرام کے دوران رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔ ڈاکٹرعامرلیاقت نے پروگرام کے آغازمیں جس طرح جذباتی اندازمیں بچوں کومخاطب کرتے ہوئے ملالہ کی دردناک کہانی سنائی اسے سن کرناظرین پررقت طاری ہوگئی ،اس موقع پر ہردلعزیز میزبان کاکہناتھاکہ یہ ایک ملالہ کی کہانی نہیں بلکہ اُن ہزاروں بچوں کی المناک داستان ہے جنہیں ڈرون حملوں اوردیگرپرتشددواقعات کے دوران سفاکانہ طورپرقتل کردیاگیا،اس موقع پراُنہوں نے لال مسجدمیں قتل ہونے والی بچیوں،ہوس و درندگی کانشانہ بننے والی معصوم کلیوں، ونی ،کاروکاری اورجہالت پرمبنی دیگررسومات کے نام پرقتل کی جانے والی بچیوں کاذکرکرکے ماحول کو سوگوار اورلاکھوں ناظرین کوآبدیدہ کردیا۔اس موقع پر ملالہ کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لیے اسٹوڈیومیں موجودبچوں کے معصومانہ سوالات نے میزبان اورشرکاء سمیت تمام ناظرین کو چونکا دیااورارباب اقتدارکے لیے سوالیہ نشان قائم کردیا۔ ڈاکٹرعامرلیاقت حسین سے گفتگوکے دوران اسٹوڈیومیں موجود ممتازعالم دین اورسواد اعظم اہل سنت حقیقی کے سربراہ علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی نے کہاکہ اس طرح کے اقدامات کرکے عالمی سطح پراسلام کاچہرہ مسخ کرکے پیش کرنے کی سازش کی جارہی ہے جس کی جس قدرمذمت کی جائے وہ کم ہے۔انہوں نے کہاکہ تعلیم کاحصول باعث فضیلت اوراس کوروکنابدترین گناہ ہے۔ دوروزقبل ملالہ پرقاتلانہ حملے کے غیرشرعی ہونے کا متفقہ فتویٰ جاری کرنے والے 50سے زائدمفتیان کرام اورجیدعلماء پرمشتمل سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم نے لاہورسے ٹیلی فون پرگفتگوکرتے ہوئے کہاکہ معصوم بچی پرحملہ کرنے والے عقل وشعورسے یکسرعاری ہیں اوران کایہ سفاکانہ اقدام غیرشرعی،غیراخلاقی اورغیرقانونی ہے،انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ مجرموں کوفی الفورانصاف کے کٹہرے میں لاکرقرارواقعی سزادی جائے۔ جامعہ بنوریہ العالمیہ کے مہتمم مفتی محمدنعیم نے واقعے پرگہرے تاسف کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ ملالہ پرقاتلانہ حملہ قابل مذمت ہے اوراس کی تمام ترذمے داری حکومت پرعائد ہوتی ہے،انہوں نے کہاکہ ملک کانظام عدل بھی مکمل طورپرناکامی کی تصویرپیش کررہاہے۔ انہوں نے مجرموں کوسرعام سزادینے کامطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ہم ایسے کسی بھی اقدام کی حمایت کرتے ہیں جن سے مجرموں کاتعین ممکن ہوسکے،اُن کاکہناتھاکہ اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے علماء کوبھی متحدہوکراپناکرداراداکرناپڑے گا۔پروگرام کے دوران ملالہ یوسف زئی کے سفرزندگی پرمشتمل معلوماتی سلائیڈزنے ناظرین کواس کی پندرہ سالہ زندگی کے مختلف مراحل سے باخبرکیا۔پروگرام کے دوران ڈاکٹر عامرلیاقت حسین کی صاحبزادی دعائے عامرنے ملالہ کومنظوم خراج تحسین بھی پیش کیا،یہ نظم جیونیٹ ورک کے ندیم اسدنے تحریرکی تھی۔پروگرام کے اختتام پرڈاکٹر عامرلیاقت حسین نے ملالہ یوسف زئی کی پسندیدہ نظم”لب پہ آتی ہے دعا“سناکرایک جذباتی سماں باندھ دیا۔خصوصی پروگرام کے بعد جنگ اورجیوکے دفاترمیں ٹیلی فون کالز کاتانتابندھ گیااورناظرین نے اس معاملے پر حقیقت پرمبنی حقائق پیش کرنے اورملالہ کے ساتھ ڈرون حملوں سمیت دیگرواقعات میں قتل کیے جانے والے بچوں کامعاملہ عالمی سطح پراٹھانے پر ڈاکٹر عامرلیاقت حسین کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔


Dr Aamir, children pay glowing tributes to Malala
KARACHI: The whole nation has been praying for early recovery of Malala Yousafzai who has fallen victim of terrorists attack.Dr Aamir Liaqat Hussain presented a special programme on Geo and Geo News TV channels along with children to pay tributes to the courageous daughter of the nation. During the programme, Dr Aamir narrated the story of Malala and prayed for her early recovery.

Seasoned ulema participating in the programme severely criticised the attack on Malala and asked the government to award exemplary punishment to the culprits.

Dr Aamir said it was the story of thousands of children who had perished during drone attacks and other terrorist attacks in the past. He also referred to those children who were killed during the Lal Masjid operation.

Speaking on the occasion noted religious scholar and head of Swad-e-Azam Ahle Sunnat Allama Koukab Noorani said a conspiracy was being hatched to present the wrong image of Islam.

He said the pursuit of acquiring knowledge was an elevated practice and to stop this practice was the worst type of sin.Chairman of the Sunni Ittehad Council which includes over 50 muftis and noted ulema that had ruled as illegal the attack on Malala participating from Lahore said the attackers were devoid of conscious and their brutal act was immoral, illegal and against Shariah. He appealed to the rulers to immediately arrest the culprits and award exemplary punishment to them.

Head of Jamia Binoria Karachi, Mufti Muhammad Naeem, while expressing grief over incident of attack on Malala said the government was responsible for the incident

Complete Interview can be watch on official website of Dr Aamir Liaquat Hussain www.aamirliaquat.com, Follow Aamir Liaquat Hussain on Twitter [MENTION=6105]aamir[/MENTION]liaquat
 

shanifa

Citizen
Re: Umeed ka ujala....Humari Malala... a program by Dr. aamir Liaquat Hussain...today 12 october 2012 oat 7 pm only on geo...

Dr. aamir liaquat hussain has share’s views on sad incident of Malala Yousufzai, with host of program “Mazrat Kay Sath” on News One, he showed concerns over health of 13 year old innocent girl Malala Yousufzai who was attacked and wounded, by alleged Taliban’s known as Tehreek-e-Taliban Pakistan (TTP), they had accepted responsibility of this cowardly act of terrorism in the media and also had have misinterpreted verses of Quran to justify attack on innocent girl, this incident has shaken all school of thoughts, and 50 Sunni religious scholars have ruled out FATWA against it, while human rights organizations have started to debate for the resolution of this crises.

Dr. Aamir Liaquat have also said; that Ullama should’ve decided who is responsible to ruled out lawful interpretations of Islam, religious institutions should’ve come forward and address the issue with utter authority that no one would dare, to attempt of taking such drastic measures in the name of Islam and Quran. Wrong justification proved that they are nothing but bunch of barbarians, and they have got nothing to do with Islam and religion, irony of the situation is that they have committed a heinous crime and now they are trying to justify it, by narrating misinterpretations of Quran, that “Hazrat Khizar Elahi Islam have killed young boy, due to the reason Allah Subhanahu Talla, has given him knowledge about the fate of the boy, that he will become evil and spread chaos in the society and will make his parents disobey commandments of Allah Subhanahu Talla, that is why Hazrat Khizar Elehi Islam had killed the young boy”, are they trying to say that they are also getting revelations? Are they claiming to be Prophet? This is sheer denial of the teaching of Islam, and this is the high time that Ullama should come forward and address the issue, as culprits are destroying the image of Islam, and it is hence proved that they got nothing to do with Islam, and they should be recognized as non Muslims officially.

Ullama should have taken drastic steps, as these culprits have attacked our religion, our Prophets (Hazrat Moosa and Hazrat Khizar Ellehi Islam) they only trying to take shelter of Islam, by giving such non sense justification, not acceptable by any sect of Islam.

I do not believe that they are Taliban, as the meaning of Taliban is “student of knowledge”, and they are against education, these people belong to tribal areas and are mixing their traditions with Islam.

Government is simply failed to provide security, this is sole responsibility of the state to provide security and shelter to their citizens, if president Zardari gets ill, he gets the helicopter in no time, but when Malala needs attention, they were reluctant to send it, one engine of the plane was not even working, when it was sent to pick her up, and it cause further delay for medical assistance, the time she needed the most, they are playing politics in critical situation of innocent child, she was taken to Pindi instead of Peshawar, so, that prime minister could visit her, for the reason he can’t go to Peshawar due to security measures, we only can condemn what officials have been doing, this is sole responsibility of the state to dealt with the culprits with iron hands and restore peace nationwide.

I have researched on Taliban and Mulla Umar of Aghanistan, and they had have condemned them and disassociated themselves from these Taliban’s in Pakistan, Mulla Umar is against suicide bombing, he is against destroying schools and institutions, he is against killing Muslims, it is also responsibility of real Taliban’s to destroy them, as they had been spreading chaos and shedding blood while using their name
 

seekers

Minister (2k+ posts)
آرمی ابیٹ آباد کے واقعے کی طرح حکومت کے پیچھے چھپ کر زرداری کے کندھے پر بندوق رکھ کر آپریشن کرنا چاہتی ہے ، جوابی کروائی کا سامنا بھی حکومت کے اکاونٹ میں انا چاہیے ،چاہیے وہ طالبان کی طرف سے ہو یا سیاسی ،سماجی حقوں سے یا میڈیا اور مذہبی تنظیموں کی طرف سے
 

Mojo-jojo

Minister (2k+ posts)
ایک ملالہ ہی کیوں ؟

ایک ملالہ ہی کیوں ؟

وسعت اللہ خان

بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی



آخری وقت اشاعت: اتوار 14 اکتوبر 2012 ,* 12:58 GMT 17:58 PST


121014115225_malala_304x171_bbc_nocredit.jpg

ملالہ ہمت اور جذبے کی علامت بن چکی ہیں




یہ بات درست ہے کہ ملالہ یوسف زئی کو سر آنکھوں پر بٹھانے والوں کو ڈرون حملوں میں اپاہج اور ہلاک ہونے والے سینکڑوں بچے یاد نہیں اور میڈیا کو صرف ملالہ سے مطلب ہے۔ اس کے ساتھ زخمی ہونے والی شازیہ اور کائنات کے بارے میں کوئی فکر اور ذکر نہیں۔
بالکل اسی طرح جیسے مغرب نے گذشتہ پانچ سو برس سے ایک انیس سالہ ان پڑھ فرانسیسی دہقانی لڑکی جون آف آرک کو سر پر چڑھا رکھا ہے۔ حالانکہ برطانیہ اور فرانس کے درمیان سو سالہ جنگ میں لاکھوں مرد، عورتیں اور بچے مرے۔ ہزاروں عورتوں کو جون کی طرح مشرک ہونے کے جرم میں پادریوں نے چوکوں میں نصب چوبی کھمبوں سے باندھ کر زندہ جلا دیا۔
لیکن پاپائے روم نے ان میں سے کسی کو جون کی طرح ولی کا درجہ نہیں دیا اور شیکسپئیر، والٹیئر، بریخت، برنارڈ شا نے بھی اپنے ڈراموں کا کردار بنایا تو صرف جون کو۔
کیسا ظلم ہے کہ دوسری عالمی جنگ میں ہٹلر کی مزاحمت کرنے والے فرانسیسی حریت پسندوں کو اپنا مزاحمتی سمبل بھی پانچ سو سال پرانی جون آف آرک میں ہی دکھائی دیا۔حالانکہ جون آف آرک کے ساڑھے تین سو برس بعد انقلابِ فرانس کو ممکن بنانے میں لاتعداد لوگوں نے لہو دیا۔ مگر مجال ہے جو کسی نام نہاد فرانسیسی لبرل یا مذہبی قدامت پسند یا بائیں بازو کے دانشور یا دائیں بازو کے کسی نسل پرست نے اس نا انصافی پر کبھی احتجاج کیا ہو۔ سب کے سب آج تک جون آف آرک کی مالا جپ رہے ہیں۔توبہ توبہ توبہ۔۔۔
اور اقبال کو دیکھو۔کم از کم انہیں تو معلوم ہی تھا کہ تیرہ سو سالہ مسلمان تاریخ میں ایسی سینکڑوں بچیاں اور خواتین گزریں جنہوں نے غزوات سے لے کر صلیبی جنگوں تک اور مراکش سے ہندوستان تک مسلمان مردوں کے شانہ بشانہ دشمنوں سے لڑائی کی، اگلے مورچوں تک اسلحہ اور خوراک پہنچائی، زخمیوں کا خیال رکھا۔ مگر صد افسوس کہ اقبال کو بس انیس سو گیارہ میں طرابلس ( لیبیا) کے محاذ پر اطالویوں اور ترکوں کی جنگ میں زخمی غازیوں کو مشکیزے سے پانی پلانے والی ایک گیارہ سالہ بچی فاطمہ بنتِ عبداللہ ہی یاد رہ گئی ۔


نا ملالہ کا کوئی بھلا ہے نا عافیہ کا۔۔۔




تاریخ ایک مسلسل گیت ہے جسے ایک سے ایک سریلا میسر ہے۔ مگر ایک خاص فضا اور موقع پر ہزاروں لاکھوں میں سے کسی ایک کا سر ایسے لگ جاتا ہے کہ چھت پھٹ جاتی ہے، شیشہ تڑخ جاتا ہے یا بارش ہوجاتی ہے۔ یوں وہ سریلا اور سر اجتماعی یادداشت کا حصہ بن جاتا ہے۔
ورنہ تو یہ بحث کبھی ختم ہی نہ ہو کہ ملالہ کے ساتھ دیگر سینکڑوں ہزاروں زخمی بچے کیوں یاد نہیں آتے۔ بالکل اسی طرح کہ جنہیں صرف عافیہ یاد ہے انہیں امریکیوں کے ہاتھوں عقوبت خانوں میں رسوا ہونے والی سینکڑوں عراقی اور افغان عورتیں اور پاکستان کی گلیوں اور سڑکوں پر عریاں گھمائی جانے والی لڑکیوں اور قبائلی علاقوں میں سر قلم ہونے والی ادھیڑ اور بوڑھی عورتوں کے نام کیوں یاد نہیں ؟؟؟ ایسی بحث میں نا ملالہ کا کوئی بھلا ہے نا عافیہ کا۔۔۔




فاطمہ تو آبروئے امتِ مرحوم ہے، زرہ زرہ تیری مشتِ خاک کا معصوم ہے
اور یہ تئیس سال کا لونڈا بھگت سنگھ کون ہے ؟ ایک بگڑا ہوا ملحد مارکسی انارکسٹ جس کے ہاتھ ایک انگریز پولیس افسر کے خون سے رنگے ہوئے تھے۔ جس نے لیجسلیٹو اسمبلی میں بم پھینکا پھر بھی ہندوستان اور پاکستان میں کروڑوں گمراہ اسے آزادی کا ہیرو سمجھتے ہیں۔
حیرت ہے کہ جناح صاحب کو اٹھارہ سو ستاون میں پھانسی پانے والے ہزاروں ہندوستانیوں میں سے کوئی یاد نہیں رہا۔ وہ بھی انیس سو اکتیس میں جذبات کی رو میں بہہ گئے اور جیل میں بھگت سنگھ اور اس کے ساتھیوں کی بھوک ہڑتال کی حمایت کرتے ہوئے یہ تک کہہ ڈالا کہ بھگت سنگھ کو بھلے آپ کچھ بھی سمجھیں لیکن وہ اپنے مقصد کی سچائی پر یقین رکھتا ہے اور اس جابرانہ نظام سے تنگ لوگوں کی بیزاری کا نمائندہ ہے۔
اور نہرو کو تو دیکھو جسے انگریزوں کے خلاف نہ منگل پانڈے کا کلمہ ِ بغاوت یاد آیا اور نہ رانی جھانسی کی بہادرانہ شہادت۔ اگر یاد رہا تو بھگت سنگھ جسے نہرو نے کھلے میدان میں دشمن کو للکارنے والا جری قرار دیا۔
ٹھیک ہے مان لیا بھگت سنگھ بڑا ہیرو تھا مگر اس کے ساتھ پھانسی چڑھنے والوں میں راج گرو اور سکھ دیو بھی تو تھے۔ ان کا ذکر کوئی بھگت سنگھ کی طرح کیوں نہیں کرتا۔ ان پر کسی نے کیوں ڈرامے نہیں لکھے، گیت نہیں کہے، فلمیں نہیں بنائیں، یادگاری ٹکٹ اور سکے جاری نہیں کیے۔
اور تو اور بھارتی پارلیمنٹ کے صحن میں بھی بھگت سنگھ کا ہی اٹھارہ فٹ اونچا تانبے کا مجسمہ لگایا گیا۔ کوئی پوچھے کہ راج گرو اور سکھ دیو کا کیا قصور ؟ چلیں بھارتیوں کی مرضی جو چاہے کریں مگر غضب خدا کا یہ پنجاب حکومت کو کیا ہوا کہ اس نے بھگت سنگھ کی پھانسی کے اسی برس بعد لاہور کے شادمان چوک کا نام بھگت سنگھ چوک کردیا۔ کیا اسے تقسیم کے وقت شہید ہونے والے لاکھوں لوگوں میں سے کوئی نام یاد نہیں آیا۔ بے حسی کی اس سے بڑی کیا مثال ہوگی۔

121012165615_malala_vigil_304.jpg

ملالہ یوسف زئي کی صحت یابی کے لیے دنیا بھر میں دعائیں ہوئی ہیں




اور لو تازہ ترین ظلم دیکھو۔ مشرقِ وسطی میں شاہی، فوجی اور سیاسی استبداد کے خلاف گذشتہ سو برس میں ہزاروں لوگ جدوجہد کرتے ہوئے شہید ہوگئے۔ لیکن آج کروڑوں بے وقوف سمجھتے ہیں کہ وہ عرب سپرنگ جس نے گذشتہ دو برس میں الجزائر سے بحرین تک ہر آمر کو ہلا دیا۔ تیونس، مصر، لیبیا اور یمن میں حکومتیں الٹ دیں اور لاکھوں شامیوں کو موت کے منہ پر تھوکنے کا حوصلہ بخشا اس کی ابتدا تیونس کے ایک چھبیس سالہ سبزی فروش محمد بوعزیزی کی خود سوزی سے اٹھنے والی چنگاری سے ہوئی۔ اس سبزی فروش کے لیے تیونس کی نئی حکومت نے ڈاک ٹکٹ جاری کیا اور برطانوی اخبار ٹائمز نے اسے دو ہزار دس کا مین آف دی ایئر قرار دے ڈالا۔
ایسا کیوں ہے کہ سات ہزار برس کی تاریخ لاکھوں قربانیاں دینے والوں اور ایک سے ایک ذہینوں سے بھری پڑی ہے لیکن ان لاکھوں میں سے صرف سقراط، جون آف آرک، شیکسپئیر، لیونارڈو ڈا ونچی، فاطمہ بنتِ عبداللہ، آئن سٹائن، بھگت سنگھ، چی گویرا، مارٹن لوتھر کنگ، محمد بو عزیزی جیسے پانچ چھ سو لوگ ہی ہمیں یاد آتے رہتے ہیں؟
بات شاید یہ ہے کہ تاریخ ایک مسلسل گیت ہے جسے ایک سے ایک سریلا میسر ہے۔ مگر ایک خاص فضا اور موقع پر ہزاروں لاکھوں میں سے کسی ایک کا سر ایسے لگ جاتا ہے کہ چھت پھٹ جاتی ہے، شیشہ تڑخ جاتا ہے یا بارش ہوجاتی ہے۔ یوں وہ سریلا اور سر اجتماعی یادداشت کا حصہ بن جاتا ہے۔
ورنہ تو یہ بحث کبھی ختم ہی نہ ہو کہ ملالہ کے ساتھ دیگر سینکڑوں ہزاروں زخمی بچے کیوں یاد نہیں آتے۔ بالکل اسی طرح کہ جنہیں صرف عافیہ یاد ہے انہیں امریکیوں کے ہاتھوں عقوبت خانوں میں رسوا ہونے والی سینکڑوں عراقی اور افغان عورتیں اور پاکستان کی گلیوں اور سڑکوں پر عریاں گھمائی جانے والی لڑکیوں اور قبائلی علاقوں میں سر قلم ہونے والی ادھیڑ اور بوڑھی عورتوں کے نام کیوں یاد نہیں ؟؟؟ ایسی بحث میں نا ملالہ کا کوئی بھلا ہے نا عافیہ کا۔۔۔
اکثر ہماری آنکھیں تعصب کے موتیے سے دھندلا جاتی ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ منظر دھندلا ہے۔ اگر موتیا صاف کروا کے چشمے کا نمبر بدل لیا جائے تو مسئلہ با آسانی حل ہو سکتا ہے۔


 
Last edited:

FaisalKh

Chief Minister (5k+ posts)
Re: ایک ملالہ ہی کیوں ؟

جس نے بھی یہ لکھا ہے اول درجے کا تعصّب پسند اور بیواکوف بندہ ہے عافیہ سددقے جا موازنہ ملالا سے کر رہا ہے ملالا کو دیکھو اسکے لئے لوگ کیا کچھ نہیں کر رہے عافیہ کے لئے کون کیا کر رہا ہے لعنت ہے ایسے لکھنے والے مفاد پرستوں اور انکو سپورٹ کرنے والوں پر ملالا بھی مظلوم ہے اور عافیہ بھی لیکن دونوں میں بوھت فرق ہے
 

Mojo-jojo

Minister (2k+ posts)
Re: ایک ملالہ ہی کیوں ؟

ملالا بھی مظلوم ہے اور عافیہ بھی لیکن دونوں میں بوھت فرق ہے


چلیں آپ نے یہ تو تسلیم کیا کہ ملالہ بھی مظلوم ھے - مجھے معلوم ھے آج کل آپ کی طبیعت زیادہ اچھی نہیں ہے لیکن مجھ سے بھی کچھ کہے بنا رہا نہیں جاتا
ویسے اپ کا کیا خیال ہے وسعت اللہ خا ں نے جو یہ جملہ لکھا ھے


اکثر ہماری آنکھیں تعصب کے موتیے سے دھندلا جاتی ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ منظر دھندلا ہے۔ اگر موتیا صاف کروا کے چشمے کا نمبر بدل لیا جائے تو مسئلہ با آسانی حل ہو سکتا ہے۔
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
Re: ایک ملالہ ہی کیوں ؟

گیارہ سال پہلے لیٹ کر جس منظر کو تبدیل کرنے کی کوشش کی تھی اور ابھی تک نہیں بدلا
 

BuTurabi

Chief Minister (5k+ posts)
Re: ایک ملالہ ہی کیوں ؟


ساحر لُدھیانوی کی اِس نظم کا اِس تھریڈ سے دور کا تعلق ہے نہ پار کا واسطہ۔
بس یونہی بِلا وجہ پیشِ خدمت ہے۔


ظلم پھر ظلم ہے ، بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے
خون پھر خون ہے ٹپکے گا تو جم جائے گا
........
خاکِ صحرا پہ جمے یا کفِ قاتل پہ جمے
فرق انصاف پہ یا پائے سلاسل پہ جمے
تیغ بیداد پہ، با لاشہ بسمل پہ جمے
خون پھر خون ہے ٹپکے گا تو جم جائے گا
.......
لاکھ بیٹھے کوئی چھپ چھپ کے کمیں گاہوں میں
خون خود دیتا ہے جلادوں کے مسکن کا سراغ
سازشیں لاکھ اڑھاتی رہیں ظلمت کی نقاب
لے کے ہر بوند نکلتی ہے ہتھیلی پہ چراغ
........
ظلم کی قسمتِ ناکارہ و رسوا سے کہو
جبر کی حکمتِ پرکار کے ایما سے کہو
محملِ مجلس اقوم کی لیلیٰ سے کہو
خون دیوانہ ہے دامن پہ لپک سکتا ہے
شعلہء تُند ہے، خرمن پہ لپک سکتا ہے
.........
تم نے جس خون کو مقتل میں دبانا چاہا
آج وہ کوچہ و بازار میں آ نکلا ہے
کہیں شعلہ ، کہیں نعرہ ، کہیں پتھر بن کر
خون چلتا ہے تو رکتا نہیں سنگینوں سے
سر اٹھاتا ہے تو دبتا نہیں آئینوں سے
.........
ظلم کی بات ہی کیا، ظلم کی اوقات ہی کیا
ظلم بس ظلم ہے آغاز سے انجام تلک
خون پھر خون ہے، سو شکل بدل سکتا ہے
ایسی شکلیں کہ مٹاؤ تو مٹائے نہ بنے
ایسے شعلے کہ بجھاؤ تو بجھائے نہ بنے
ایسے نعرے کہ دباؤ تو دبائے نہ بنے
 
Last edited:

Mojo-jojo

Minister (2k+ posts)
Re: ایک ملالہ ہی کیوں ؟

گیارہ سال پہلے لیٹ کر جس منظر کو تبدیل کرنے کی کوشش کی تھی اور ابھی تک نہیں بدلا

کچھ وضاحت فرمائیں گے آپ اپنے جملہ کی -بھائی اب تو وقت قیام آگیا ہے --ویسے بھی لیٹ کر کو ئی زیادہ ایکٹیوٹی ہو نہیں سکتی ہے

 

BuTurabi

Chief Minister (5k+ posts)
Re: ایک ملالہ ہی کیوں ؟


گیارہ سال پہلے لیٹ کر جس منظر کو تبدیل کرنے کی کوشش کی تھی اور ابھی تک نہیں بدلا


کچھ وضاحت فرمائیں گے آپ اپنے جملہ کی -بھائی اب تو وقت قیام آگیا ہے --ویسے بھی لیٹ کر کو ئی زیادہ ایکٹیوٹی ہو نہیں سکتی ہے

شاید اِنکی مُراد مشرف کا امریکہ کی ایک فون کال پر اُسکے سامنے لیٹ جانا ہے۔

جبکہ میری معلومات کے مطابق ایم ایم اے بھی اقتدار میں جنرل روشن خیال کیساتھ ہمبستری کر رہی تھی۔




 

oscar

Minister (2k+ posts)
Re: ایک ملالہ ہی کیوں ؟

اتنی نہ بڑھا پاکئ داماں کی حکائت،
دامن کو ذرا دیکھ، ذرا بند قبا دیکھ۔
یا
شکوہ بے جا بھي کرے کوئي تو لازم ہے شعور
کجا جہاد فی سبیل اللہ یا حب الوطنی اور کہاں این جی او ذدہ ڈالر سپانسرشپ۔

فاطمہ بنت عبداللہ غاصب اطالوی فوج کے خلاف مزاحمت کرتی شہید ہوئی۔
جون آف آرک مسمان نا سہی لیکن اپنے ملک پر قابض انگریزوں کے خلاف لڑی۔
ملالہ سے ہمدردی اگر ہو سکتی ہے تو اس کی نا سمجھ عمر کے باعث، ورنہ بٹیا رانی امریکہ، برطانیہ، سیفما این جی اوز اور سیفما ٹائپ الو کے پٹھوں کے ہاتھوں میں کھیل رہی تھی، تبھی تو سب سے زیادہ سیاپا یہی سب ڈال رہے ہیں۔
ملالہ اس جنگ میں غیروں کی آلہ کار بنی تھی جسے بارہ سال بعد بھی 99 فیصد پاکستانی اپنی جنگ نہیں سمجھتے۔ گلہ اس سے نہیں، یہاں بڑے بڑے بک چکے ہیں، وہ تو پھر باپ کی خواہش پر بی بی سی کے لکھے ہوئے سکرپٹ پڑھنے کی نوکری کر رہی تھی۔

بہرحال، قوم اتنی بیوقوف نہیں کہ کسی بی بی سی کے مسٹر جیم کے پراپوگنڈے پر آنکھیں بند کر کے ایمان لے آئے۔
 
Last edited:

KK YASIR

Minister (2k+ posts)
Re: ایک ملالہ ہی کیوں ؟

Yeh Banda Hamesha Tassaub aur bohat hi Ghattiya baat likhta hai ........
 

jalismirza

Voter (50+ posts)
Re: Umeed ka ujala....Humari Malala... a program by Dr. aamir Liaquat Hussain...today 12 october 2012 oat 7 pm only on geo...

Very good stance by dr Aamir liaquat hussain,other scholars should also spread this as well,We condemn Malala Incident and we also condemn brutal act of America on Drone and those who are responsible for Lal Masjid Operation.

اے گمراہ راہوں میں شہید ہونے والوں بچوں ہم تمہیں بھولے نہیں ہیں۔۔


ملالہ ،ڈرون حملوں اور لال مسجد کی شہدا بچیوں پر آواز بلند کی جائے، عامر لیاقت
راولپنڈی (جنگ نیوز) چندروزقبل دہشت گردی کانشانہ بننے والی پاکستان کی باہمت بیٹی ملالہ یوسف زئی اس وقت زندگی اورموت کی کشمکش میں مبتلاہے،قوم کی بہادر بیٹی سے اظہاریکجہتی کے لیے ڈاکٹر عامرلیاقت حسین نے راولپنڈی میں واقع آرمڈفورسزانسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے جہاں یہ بچی زیرعلاج ہے ،شہریوں کے ہمراہ براہ راست خصوصی دعائیہ نشریات پیش کی۔ امیدکااجالا۔ہماری ملالہکے منفرد عنوان سے جیواورجیونیوزپربیک وقت نشرہونے والی اس خصوصی نشریات میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ،انہوں نے ملالہ کے ساتھ یکجہتی کے اظہارکے لیے شمعیں اور دیے روشن کیے ،قوم کی باہمت بیٹی کے لیے دردمندانہ خیالات کااظہارکیااورہاتھ اٹھاکراللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں یہ فریادبھی کی کہ اے پروردگار!ملالہ کو شفائے کاملہ عطا فرما ۔ اس موقع پرہزاروں افرادنے ہردلعزیز میزبان کے ساتھ مل کر امید کی علامت کے طور پر فضا میں غبارے چھوڑے اور اس عزم کا اظہار کیا کہ انشاء اللہ ملالہ صحت یاب ہو کر اپنا علمی مشن پھر سے شروع کرے گی۔ارباب اقتدارکودعوت فکردیتی اس خصوصی نشریات کے آغازمیں ڈاکٹرعامرلیاقت حسین نے جس طرح جذباتی اندازمیں قرآن و حدیث کے حوالہ جات اورسبق آموز حکایات کے ساتھ مدلل انداز میں پرجوش گفتگو کی اسے سن کرناظرین پررقت طاری ہوگئی ،ان کاکہناتھا کہ ہمارے حبس زدہ ماحول میں ملالہ ایک ایسی علامت اور استعارہ بن کرابھری ہے جس نے قدامت پسندوں اور روشن خیالوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کردیاہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملالہ پر نہیں بلکہ علم پر حملہ ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ ہم اس سفاکی کے خلاف معذرت خواہانہ رویہ اپنانے کے بجائے دوٹوک رویہ اپنائیں۔انہوں نے کہاکہ اسلام نے تو بچیوں سے محبت کا درس دیا ہے ،رسول کریم ﷺ نے تو لڑکی کو رحمت قرار دیا ہے پھراس بچی پرحملہ کرنے کاکیاجوازبنتاہے؟انہوں نے کہاکہ اگرکسی کو اختلاف رائے کااظہارکرناہی ہے تووہ مکالمے اور مذاکرات کی راہ اپنائے، تشدد کا راستہ اپناکراسلام کی تعلیمات کومسخ نہ کیاجائے۔اُنہوں نے کہاکہ آج ہم یہاں صرف ملالہ کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لیے جمع نہیں ہوئے بلکہ اُن ہزاروں افرادکے ساتھ یکجہتی کے لیے جمع ہوئے ہیں جنہیں دہشت گردی کے خلاف نام نہادجنگ کے دوران سفاکانہ طورپرقتل کردیاگیا، اس موقع پراُنہوں ڈرون حملوں اورلال مسجدمیں قتل کیے جانے والی بچیوں کاذکرکرکے ماحول کوسوگواراوروہاں موجودہزاروں حاضرین کوآبدیدہ کردیا۔ اس موقع پردعائیہ مقام کوپھول کی پتیوں اورملالہ کی تصاویرسے آراستہ کیاگیاتھاجہاں ماوٴں،بچوں، جوانوں، بزرگوں اورملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے افرادکی ایک بہت بڑی تعداد ملالہ سے یکجہتی کے لیے موجود تھی جنہوں نے اپنے ہاتھوں میں ملالہ کی تصاویراورپلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے ۔اِن پرجوش شرکاء میں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ، قندیل انسٹیٹیوٹ اورروٹ اسکول سمیت مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء،معذوربچے،مردان کے مدرسے کے مہتمم،خیبرپختونخواہ سے تعلق رکھنے ولے خاندان ،مسیحی برادری کی نمائندہ کیتھرین راڈرک اورسول سوسائٹی کے اراکین شامل تھے جنہوں نے ملا لہ یوسف زئی پرقاتلانہ حملے کی شدیدمذمت کی اورحکومت سے مجرموں کوکیفرکردارتک پہنچانے کامطالبہ کیا۔ڈاکٹرعامرلیاقت حسین سے گفتگوکے دوران ملالہ کے بارے میں اپنے دردبھرے جذبات کااظہارکرتے ہوئے شرکاء کاکہناتھاکہ ملالہ پاکستان کی باہمت بیٹی ہے اور دہشت گردوں نے صرف اُسے ہی نہیں ہم سب کو نشانہ بنایاہے۔ان کاکہناتھاکہ ایک نہتی بچی کو مارنے والے مسلمان تو کیا انسان کہلانے کے بھی لائق نہیں۔انہوں نے یہ بھی کہاکہ ہمیں ملالہ سمیت ڈرون حملوں اور لال مسجد میں جاں بحق ہونے والے بچیوں کے لیے بھی آواز بلند کرنی چاہیے اور اپنی صفوں میں موجود کالی بھیڑوں کو تلاش کرنا ہوگاتاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات سے بچاجاسکے۔اس موقع پرشرکاء نے حکومت سے یہ مطالبہ بھی کیا کہ اب وقت آگیا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن اقدام کیا جائے۔نشریات کے دوران اُس وقت رقت آمیزمناظردیکھنے میں آئے جب معصوم بچوں نے ملالہ کے ساتھ یکجہتی کااظہارکرتے ہوئے دہشت گردوں کومخاطب کرکے باآواز بلندیہ کہا کہ ہم سب ملالائیں ہیں تم کتنی ملالاوٴں کو نشانہ بناوٴ گے؟نشریات کے دوران ڈاکٹر عامرلیاقت حسین نے وہاں موجود ہزاروں افراد کے ساتھ مل کر باآواز بلندملالہ یوسف زئی کی پسندیدہ نظملب پہ آتی ہے دعاسناکرایک جذباتی سماں باندھ دیا۔نشریات کے آخرمیں حاضرین نے ملالہ سے یکجہتی کے اظہارکے لیے دعائیہ کلمات پر مبنی پیغامات بھی تحریر کیے۔نشریات کااختتام ملالہ کی صحت یابی،ڈرون حملوں اورلال مسجدسمیت دیگرپرتشددواقعات میں شہیدہونے والے افرادکے لیے ڈاکٹرعامرلیاقت کی خصوصی دعاپرہواجسے سن کووہاں موجودہزاروں حاضرین اورٹی وی اسکرین کے سامنے بیٹھے ہوئے کروڑوں ناظرین پررقت طاری ہوگئی اورجب اُنہوں نے اللہ کے حضورگڑگڑاتے ہوئے یہ فریادکی کہ اے پروردگار! ملالہ کو شفائے کاملہ عطا فرمااور حملہ آوروں پر اپنا عذاب نازل فرما،اے رب کائنات! دہشت گردی کے خلاف نام نہاد جنگ کے دوران شہید ہونے والے 45 ہزار مسلمانوں کی مغفرت فرما، اے مالک!ہمیں بے حمیت حکمرانوں سے نجات دلا،اے باری تعالیٰ! مدارس پر بم برسانے والوں کو نیست ونابودکردے،اے پروردگار! ہمیں دشمن کو دشمن کہنے کی ہمت و حوصلہ عطا فرما، یا اللہ پاکستان کی حفاظت فرماتو حاضرین جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور زار و قطار رونے لگے۔اس دوران راولپنڈی میں واقع آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کااحاطہ اورملحقہ علاقہ آمین آمین کی دلنوازصداوٴں سے گونجتارہا۔مسلسل دوگھنٹے تک جاری رہنے والی اس خصوصی نشریات کے بعد جنگ اورجیوکے دفاترمیں ٹیلی فون کالز کاتانتابندھ گیااورناظرین نے ملالہ سمیت ڈرون حملوں اور دیگرواقعات میں قتل کیے جانے والے بچوں کے ساتھ یکجہتی کااظہار کرنے اور دھمکیوں اور خطرات کے باوجودایسی یادگار نشریات پیش کرنے پرڈاکٹرعامرلیاقت حسین اورجیونیٹ ورک کوزبردست خراج تحسین پیش کیا۔​


Voice be raised against Malala incident, drone strikes, martyred girls of Lal Masjid: Amir Liaquat

A special direct broadcast was launched on Geo Television by Dr Aamir Liaquat Hussain from the Armed Forces Institute of Cardiology (AFIC), Rawalpindi for the well being and early recovery of Malala Yusafzai.

In the programme, Ummeed Ka Ujala, Hamaree Malala people from different walks of life participated and lit candles as an expression of solidarity with Malala. They prayed to Almighty Allah her early recovery.

Thousands of people present on the occasion released balloons as a symbol of hope. They expressed hope that Malala would recover and rejoin her mission for education. The spell bound viewers were carried away by the sentimental way of narration by Dr Aamir of the Holy Quran and Hadith.

They were of the view that Malala had brought the conservatives and enlightened people on one platform. They said it was an attack on knowledge not on Malala and time had come that they should adopt direct view instead of an apologetic view.

The people said that dialogue was the course to be adopted in case any one had difference of opinion instead of resorting to violence. The teachings of Islam should not be distorted by adopting the path of terrorism.

The participants including students from International Islamic University, Qandeel Institute and Roots School, special children, families from Khyber-Pakhtunkhwa (KP), representative of the Christian community Cathrine Rodrick and other members of the civil society condemned the murderous attack on Malala and asked the government to grant exemplary punishment to the culprits.

They said, We should raise voice for the victims of drone attacks and the children of Lal Masjid along with the attack on Malala Yusafzai and also find out the black sheep in our ranks so that in future such incidents are not repeated.

The participants of the programme also urged the government to launch a decisive action against terrorists. At the end of the programme, the participants wrote messages pertaining to prayers for Malala.

The programme ended with the expression of solidarity with Malala and special prayers for the martyrs of drone attacks and Lal Masjid. The programme continued for two hours and several telephone calls were received in the offices of Geo TV to pay tributes to Dr Aamir Liaquat Hussain for presenting a memorable programme
 

Lyallpur

Banned
Re: ایک ملالہ ہی کیوں ؟

Yeh Banda Hamesha Tassaub aur bohat hi Ghattiya baat likhta hai ........
اور تم پھر پڑھے جاتے ہو اسے۔ لالے کی جان ۔بند کردو اسکو پڑھنا، اور دیکھو فرض کیا مولوی اسرار کی ویڈیو ، ثواب کا ثواب، ھدایت کی ھدایت۔ آم کے آم گھٹلیوں کے دام ۔
 

Lyallpur

Banned
Re: ایک ملالہ ہی کیوں ؟

Spot on Ansari bhaiii ......
اندازہ لگاؤ کون کس کی پیٹھ ٹھونک رہا ہے۔ ہاہاہا ۔ اتنساری کا بھائی یاسر۔ جاؤ جا کے کسی مولوی کے خطبے سنو ادھر کیا ایک دوسرے کی مداح سرائی ہو رہی ہے۔
 

Back
Top