Muslimonly
Senator (1k+ posts)

http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=89993
جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر سراج الحق کو دیر میں گرفتار کر لیا گیا۔ سیشن جج نے ان کی ضمانت منسوخ کر کے جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔ سراج الحق پر فوجی آمر پرویز مشرف کے دور میں احتجاجی مظاہرہ کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن اور سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ فوجی آمر کی پالیسی جاری ہے اور اے این پی کی حکومت سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ سراج الحق کو شیڈو وزیر اعلی بنایا گیا تھا اور وہ عوام کے ہر دلعزیز لیڈر ہیں۔ صوبائی حکومت ان کی مقبولیت سے خوفزدہ ہو کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ انھوں نے سراج الحق کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے
https://www.facebook.com/photo.php?fbid=612172545476013&set=a.249678285058776.79139.249280968431841&type=1&ref=nf
Last edited: