Javed Hashmi Addresses community events in different US cities

mohsinzaheer

Councller (250+ posts)
جاوید ہاشمی کا واشنگٹن ڈی سی سمیت امریکہ کے اہم شہروں میں پارٹی اجتماعات سے خطاب
Javed%20Hashmi%20Albani.jpg

تحریک انصاف کے صدر نے واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی امریکن ڈاکٹرز کی تنظیم اپنا کے کنونشن سے خطاب کے علاو ہ نیوجرسی ، البنی اور نیویارک میں پارٹی اجتماعات سے خطابات کئے

ورجینا (خصوصی رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے اپنے حالیہ دورہ امریکہ کے دوران امریکی دارلحکومت سمیت امریکہ کے مختلف شہروں میں منعقدہ اجتماعات اور پارٹی استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی امریکن کمیونٹی پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان میں ایک فیصلہ کن تبدیلی کے لئے عمران خان اور تحریک انصاف کے ساتھ ملکر کھڑے ہو جائیں ۔انہوں نے اوورسیز کمیونٹی سے خطاب کے دوران دعویٰ کیا کہ پاکستان میں عمران خان کی شکل میں ایک بڑی تبدیلی آرہی ہے اور اس تبدیلی کے اس سونامی کو روکنا ، کسی کے بس میں نہیں ہوگا۔
مخدوم جاوید ہاشمی جب اکنا کنونشن میں شرکت کے لئے واشنگٹن ڈی سی پہنچے تو ائیر پورٹ پر انہیں پارٹی کے مقامی قائدین امجد نواز، مزمل انوار، یاسر علی نے پارٹی کے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ان کا پرتپاک استقبال کیا اور انکے ساتھ واشنگٹن ڈی سی سمیت امریکہ کے مختلف شہروں کے دورے کئے ۔
مزید تفصیل کے لئے وزٹ کریں
پاکستانی نیوز پیپر ، یو ایس اے
www.pn.com.pk